میرا فخر جماعت اسلامی

سدرہ مظہر

لاہور میں ہونے والے فیسٹیول کے بارے میں اور اس کے خلاف جماعت اسلامی کے احتجاج کے بارے میں سن کر میں سوچ رہی تھی آخر اکیلی

جماعت اسلامی

 کیا کیا کرے؟ کرونا وائرس ہے توجماعت اسلامی حاضر، پانامہ کیس کی پیروی بھی بس جماعت اسلامی پرلازم ہے۔ کراچی کے مسائل ہیں تو جماعت اسلامی ہے ناں، کےالیکٹرک کےخلاف جماعت اسلامی قانونی جنگ لڑے، بجلی کے بل زیادہ آرہے ہیں تو جماعت اسلامی، سیلاب زدگان کو جماعت اسلامی نہ صرف سنبھالے بلکہ انہیں مکان بھی بنا کر دے اور نئے سرے سے آباد ہونے کے لیے کسانوں کو بیج تک فراہم کرے۔ مہنگائی ختم کروانے کے لیے جماعت اسلامی دھرنے دے۔ کشمیریوں کے مسائل پہ جماعت اسلامی بات کرے۔ ایک جی بی ٹی کیو کے خلاف اس مردہ قوم کی آنکھیں جماعت اسلامی کھولے۔ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جماعت اسلامی کوششیں کرے۔ بے حس قوم کی مظلوم بیٹی عافیہ صدیقی کے لیے جماعت اسلامی ہر سطح پر آواز بلند کرے۔ اس نام نہاد اسلامی جمہوریہ میں سود کے خلاف قانونی جنگیں بھی جماعت اسلامی لڑے۔ اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے ظلم پہ جماعت اسلامی ان کا بھی دکھ بانٹنے کو حاضر ہو۔مسئلہ فلسطین پہ جماعت اسلامی لوگوں کو آگاہی دے۔ فلسطینیوں کے دکھ میں جماعت اسلامی شامل ہو۔ ان کے لیے فنڈ جماعت اسلامی اکٹھے کرے۔

کہاں تک سنو گے کہاں تک سنائیں۔

اور اب اس ناچ گانے کو روکنے کے لیے بھی جماعت اسلامی ہی میدان میں آئی۔ آفرین ہے صد آفرین ہے۔ بات یہ نہیں ہوتی کام "کون" کر رہا ہے۔ بات یہ ہوتی ہے کام "لیا" کس سے جا رہا ہے۔ ہزاروں بار الله کی رحمتیں ہوں مرشد مودودی پر جنہوں نے ایسے لوگ تیار کیے جو حق کے بارے میں واضح موقف رکھتے ہیں اور پھر اس پہ ڈٹ جاتے ہیں۔ دنیا ادھر کی ادھر ہو جائے کسی غلط بات پہ سمجھوتا نہیں کرتے۔ پھبتیاں کسنے والوں کو بھی ماننا پڑتا ہے آرٹیکل 62/63 کی بات آئے تو سراج الحق کے سوا کوئی مائی کا لال اس پہ پورا نہیں اترتا۔ ماننا پڑتا ہے کہ جماعت اسلامی کے کسی ایک کارکن پر کوئی ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکتا۔ اتنا سب ہونے کے باوجود لوگ ووٹ نہیں دیتے تو نجانے کیوں مجھے قرآن کی وہ آیت ذہن میں آ جاتی ہے جس کا مفہوم ہے۔

 آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں بلکہ دل اندھے ہو جاتے ہیں

لوگ کہتے ہیں اتنی جماعتیں ہیں سمجھ نہیں آتی کون حق پر ہے۔حق والوں کی نشانی قرآن کریم بتاتا ہےناں تمام انبیاء کرام علیہم السلام کے حالات زندگی اٹھا کر دیکھ لیں۔ حق والے بڑے نامساعد حالات میں اور جب ظلم عروج پہ ہو تب کھڑے کیے جاتے ہیں۔ ان کےماننے والے ہمیشہ تھوڑی تعداد میں ہوتے ہیں۔ غریب اور کمزور لوگ ذیادہ تعداد میں ہوتے ہیں۔ ان کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔ ناکامی سے ڈرایا جاتا ہے۔ ان کی باتوں کو دیوانوں کی باتیں کہا جاتا ہےاور وہ بس ایک جواب دیتے ہیں۔حق کی طرف آؤہم تم سے کچھ طلب نہیں کرتے ہمارا اجر تو رب العالمین کے پاس ہے۔

اپنے ایمان کے ساتھ فیصلہ کیجئے کیا جماعت اسلامی اپنے محدود ترین وسائل کے باوجود اس قوم کے لیے چومکھی جنگ نہیں لڑ رہی؟ کیا جماعت اسلامی لوگوں کو کھینچ کھینچ کر قرآن سیکھنے کی طرف نہیں لا رہی؟ اس بات کا لالچ دے کر بھی کہ کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ جو ذیادہ غریب ہیں ان کا کرایہ بھی ادا کیا جائے گا آپ بس قرآن کو سیکھنے کے لیےآجائیں۔ اجر ہم اپنے رب سے لے لیں گے۔

اگر آج فلسطین کے مسلمان مسجد اقصیٰ کے لیے پوری امت کی طرف سے فرض کفایہ ادا کررہے ہیں تو مجھے کہنے دیجئے کہ واحد جماعت، جماعت اسلامی پاکستان کے مسلمانوں کی طرف سے یہ فرض ادا کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا کا دور ہے کچھ بھی ڈھکا چھپا نہیں آپ جماعت اسلامی کے امیر کاگھراوررہن سہن بھی دیکھ لیں اور دوسری جماعتوں کے لیڈروں کے گھر اور رہن سہن بھی دیکھ لیں۔ اگر پھر حق والوں کی سمجھ نہ آئے تو دل کے اندھے پن کا علاج رب العالمین کے سوا کوئی نہیں کر سکتا۔

 مجھے وہ حدیث یاد آرہی ہے جس کا مفہوم ہے ۔ ایک صحابی نے رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلَّم سے پوچھا" اے اللّٰہ کے رسول قیامت کب آئے گی" آپ نے فرمایا "تم نے قیامت کے لیے کیا تیاری کر رکھی ہے" انہوں نے عرض کی" میرے پاس تو بس اللّٰہ اور اس کے رسول کی محبت ہی ہے" آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلَّم نے فرمایا "قیامت کے دن ہر بندہ اسی کے ساتھ اٹھایا جائے گا جس سے وہ دنیا میں محبت رکھے گا"

مجھے بھی ان لوگوں سے محبت ہے جو اللّٰہ اور اس کےرسول سے محبت کرتے ہیں۔ جو اپنے جان و مال کے ساتھ اپنی پوری قوت کے ساتھ دین حق کے غلبے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ میری دعا ہے اللّٰہ میری تمام نااہلی کے باوجود روز قیامت مجھے بھی رسول اللّٰہ سے محبت کرنے والوں کے ساتھ اٹھائے۔ آمین

 

 

 

نوٹ :ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور: بہو سے مبینہ زیادتی کے الزام میں سسر گرفتار، پولیس کی مزید تحقیقات جاری

لاہور (ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں بہو سے مبینہ زیادتی کے الزام میں سسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کیلئے "عید ملن گالا " کا انعقاد

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کے لیے ایک دلچسپ تقریب "عید ملن

... مزید پڑھیے

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

تبصرہ کتاب (بلاک)

تبصرہ نگار:خورشید بیگم 

کتاب: سلامتی کے ستون
مصنفہ: اُم عبداللہ

خوبصورت سرورق اور بہترین طباعت والی یہ کتاب "سلامتی کے ستون" اُم عبداللہ کا شاہکار ہے۔ وہ ہمہ وقت وطن کے نونہالوں کی تعلیم و تربیت

... مزید پڑھیے

یکم مئی: پردے کے پیچھے چھپا راز (احمد شفیق )

احمد شفیق

یکم مئی کو دنیا بھر میں مزدوروں کے حقوق کے لیے یومِ مزدور کے طور پر منایا تو جاتا ہے مگر کیا کبھی آپ نے سوچا کہ حقیقت اس سے بھی

... مزید پڑھیے

میرے کسان تجھے سلام ( بنت اسماعیل)

بنت اسماعیل

ہم نے بچپن سے ہی یہ جملہ پڑھا اور سنا ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ ایک ایسا

... مزید پڑھیے