بنیان المرصوص۔۔۔ کامیابی کے بعد ذمہ داری

 شازیہ بانو/ گوجرہ  

                آج صبح آنکھ کھلتےہی جو پہلا کلمہ منہ سے نکلا وہ شکرکا تھا۔ الحمدللہ رب العالمین جس نے سکون کی رات  اور امن کی صبح نصیب کی۔

حالات حاضرہ جاننے کے لیے ٹی وی لگایا تو پتاچلا آج کا دن سرکاری اعلان کے مطابق یوم تشکرکےطورپرمنایا جائےگا۔گزرے کل کی فوٹیج دکھائی جا رہی تھی کہ لوگ مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں، ڈھول کی تھاپ پر رقص کر رہے ہیں۔

           بلا شبہ یہ خوشی منانےکا دن ہےلیکن اللہ رب العزت کے سامنےعاجزی اورانکساری کےساتھ سجدہ شکر ادا کرتےہوئےکہ اس نےہمیں فلسطین بننے سے بچایا۔ فخر کا مقام ہے مگر تکبر سے بچ کر خوشی کا اظہار کریں۔  جنگیں جذبے سے جیتی جاتی ہیں اور نہ ہی سازو سامان سے، جب تک اللہ کی تائید و نصرت شامل نہ ہو۔  یہ اللہ کا احسان ہے جس نےفتح نصیب کی۔

          جب سے پہلگام واقعےکا الزام پاکستان پر لگا تب سے پاکستان کی طرف سےاس کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ سات مئی کو ان مدارس کا بین الاقوامی مبصرین کو معائنہ کروایا جانا تھاکہ وہ خود دیکھ لیں یہاں کوئی تربیتی کیمپ ہے اور نہ ہی دہشت گردوں کو کوئی سرکاری سر پرستی حاصل ہے مگر بھارت اپنی طاقت کے زعم میں اپنی عوام میں جنگی جنون پیدا کر چکا تھا اور آنے والے بہار کے الیکشن میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے اس جنون کو سکون فراہم کرنے کے لیے رات کے اندھیرے میں ہماری قومی سالمیت کو پامال کرتے  بین الاقوامی حدود کو روندتے ہوئے 6 مقامات پر میزائیل حملے کر کے بے گناہ خواتین ، معصوم بچوں اور قران کے طالب جوانوں کو نشانہ بنایا۔ مساجد کو شہید کیا۔

           بھارت اپنی کامیابی کے شادیانےاپنےالیکٹرانک میڈیا پربجانے لگا۔(ان کے چینلزپرجھوٹ کا وہ طوفان کھڑاکیا گیا کہ آج ان کی میڈیا سےان کی قوم کا اعتماد اٹھ گیا ہے) لیکن نہیں۔۔۔۔ ہماری سرحدوں کے محافظ جاگ رہے تھے۔ اللہ کے حکم کے مطابق اپنے گھوڑے( میزائل، جنگی جہاز، توپ خانہ) تیار رکھے تھے لہذا فوری رد عمل سامنےآیا۔ دنیا نے دیکھا کہ اپنی اپنی سرحد پر رہتے ہوئے 70 بھارتی اور کوئی 30 پاکستانی جنگی جہازوں کے نے  فضائی برتری کے لیے اڑانیں بھریں۔

بین الاقوامی مبصرین کے مطابق طویل ترین ڈاگ فائٹ ہوئی اورہمارے شاہین 5 انڈین طیارے شکارکرکےبحفاظت اپنی ائیربیس پراترگئے۔یہ نتائج دنیا کو چونکا دینے والے تھے۔ بھارت اس سے انکاری تھا۔ اپنی خفت مٹانے، پاکستان کو اکسانے کے لیے ڈرون کی برسات کر دی۔ پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے اعصاب قابو میں رکھتے ہوئے ردعمل دینے کی بجائےتمام ثبوت اکٹھے کیے اور 185 ملکوں کے نمائندوں کے سامنے پاک افواج کے تینوں نمائندگان کی طرف سے ایک بہترین، مدلل، نکتہ بہ نکتہ پریزینٹیشن دیں جس میں بھارت کے تمام ڈرامے اور جھوٹ بے نقاب کرتے ہوئے دنیا کو مضبوط لب و لہجے میں پیغام دیا گیا کہ ہم اپنے دفاع کا حق محفوظ

 رکھتے ہیں اور اب اپنی مرضی سے اپنےطریقے سے جواب دیں گے۔پھر 10 مئی2025 کاسورج طلوع ہوا،سنت نبوی کودہرایا گیا،جنگی جواب کا نام بنیان المرصوص رکھا گیا، جو اللہ کی راہ میں سیسہ پلائی دیوارکی طرح مضبوط ہو کر لڑتے ہیں، وہی اللہ کی محبوب ہیں۔

             اللہ پاک نے عزت دی۔ دشمن کے ٹھکانوں کو( جہاں سےپاکستان پرحملہ کیا گیا تھا) طاق طاق کر نشانہ بنایا گیا۔ ایسی زک پہنچائی جو دشمن اور اس  کے حواریوں کے گمان میں نہ تھی۔  یہی ٹرننگ پوائنٹ تھا۔ عالمی طاقتیں جو پاکستان کو کمزور کرنے کے لیےدر پردہ بھارت کا ساتھ دیتے ہوئے بظاہر لا تعلقی کا اعلان کر چکی تھیں چونک گئیں۔  پاکستان ملٹری نے " سرپرائز" دیا تو دنیا کی آنکھیں کھل گئیں جو پاکستان کو بھی فلسطین بنانے کے لیے انڈیا کو فری ہینڈ دے رہے تھے ،فوری ثالثی کروانے کے لیے کود پڑے۔ جو پاکستان کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے مطالبے کو در خور اعتنا نہیں سمجھ رہے تھے، بھارت کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے پاکستان کو جنگ بندی کے لیے فون کھڑکانے لگے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر پاکستان کی طرف سے اتنا تگڑاجواب نہ دیا جاتا تو بھلے ہفتوں بھارت کی طرف سےچھیڑ چھاڑجاری رہتی توکسی طاقتور ملک نے پاکستان کی جنگ بندی کی درخواست پر کان نہیں دھرنے تھے۔  یہود و ہنود پاکستان کو کمزور دیکھناچاہتے ہیں کیونکہ کچھ بھی ہو پاکستان عالم اسلام میں طاقت کا ایک ایسا منبہ ہے جو دشمنوں کو کھٹکتا ہے اور اسے زیر کرنے کے لیے ہمیشہ بھارت کا ساتھ دیتے ہیں۔ 

اب ہماری طرف سےجوابی صلاحیت کے مظاہرے کےبعد بھنگڑےڈال کرمطمئن ہونےکا وقت نہیں بلکہ اپنےدفاع اورجوابی وارکی طاقت کو مزید بڑھانے کا وقت ہے۔ اب ہماری چھپی طاقت دنیا کےسامنے عیاں ہو گئی ہے، بھارت اس کا توڑ ڈھونڈے گا تو ہمیں اپنا حفاظتی حصار اس بھی زیادہ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اندرونی معاملات کا بھی باہمی افہام و تفہیم سےحل نکالنا ضروری ہے تاکہ بیرونی دشمن قوم میں رخنہ نہ ڈال سکے۔

 مضبوط دفاع کی پشت پر متحد قوم۔۔۔ یہی بنیان المرصوص ہے۔

پاک فوج زندہ باد

پاکستان پائندہ باد

 

 

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے