غزہ، ہماری ذمہ داری اورعملی راستے

بنت اسماعیل

قابض اسرائیل کی طرف سے غزہ کی معصوم آبادی پرظلم وستم کی انتہا ہوچکی ہےلیکن ہم بحیثیت مسلمان اس قتل عام کو دیکھنے کے عادی ہو

چکے ہیں۔شاید ہم بھیڑ بکریوں کا ریوڑ بن چکے ہیں کہ دنیاوی طاغوت آتے ہیں ،ایک ایک کر کے بکری کو لے جاتے ہیں اور باقی سب خاموش تماشائی بنے خود کو تسلی دیتے ہیں کہ ہم تو خیریت سے ہیں حالانکہ ان کی کسی بھی وقت باری آ جائے گی۔

آج غیر مسلم ممالک کی عوام بھی ان مظالم سےبخوبی آگاہ ہوچکی ہے لیکن ان کےارباب اختیارامت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نفرت کرتے ہیں۔ شاید ہم بنی اسرائیل کی طرح یہی سمجھنے لگے ہیں کہ ہم اللہ کے لاڈلے ہیں ۔اس لیےعیش و آرام میں ہیں اور خدانخواستہ اہل غزہ سے اللہ ناراض ہے۔ اس لیے وہ اتنی تکلیف میں ہیں لیکن حقیقتاایسا نہیں ۔ اللہ ان سے ناراض نہیں ۔ان کے صبر کی آزمائش کر رہا ہے۔ وہ کلمہ حق کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔ اس طرح وہ قرب الہٰی کی منزلیں طے کرتے چلے جا رہے ہیں اور ہم اپنی آسائشوں میں ڈوبے ہوئے اللہ سے دور ہوتے جا رہے ہیں ۔شاید اللہ اپنی حجت تمام کر رہا ہے ،کسی بھی وقت ڈور کھینچ دی جائے گی۔

ہمارا ایمان اپنی کمزوری کی انتہا کو پہنچ گیا ہےاورجہاد توبہت دور کی بات ہو گئی ہے۔ہم بھی بنی اسرائیل کی طرح موت سے خوفزدہ رہنے لگے ہیں ۔
اگر ہمارے اندر قوت بازو بھی نہ ہواورقوت ایمان بھی نہ ہوتوکیاہوگا ؟۔۔۔۔۔۔اگر ہم آپس میں مہربان بھی نہ ہوں تو دشمن کے مقابلے میں کیسے متحد ہوں گے؟۔۔۔۔۔ اس حالت میں ہم کہاں کے مسلمان رہیں گے؟۔۔۔۔۔ کیاایسی صورت میں اللہ ہم سے راضی ہوگا؟۔۔۔۔۔ کیا ہماری نمازیں، ہمارے حج ہماری بخشش کا سبب بن جائیں گی؟ جبکہ اُدھر فلسطین جل رہا ہےاورہم کچھ بھی کرنے کو تیار نہیں۔ اگر دین خوشنودی رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور خوشنودی خدا کا نام ہو اور خدا اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے ناراض ہوئے تو ہم کدھر جائیں گے؟۔۔۔ اس ساری صورتحال میں ہماری ذمہ داری کیا ہے؟۔۔۔۔ اگر ہم اسی طرح اپنے اپنے گھروں میں سکون سے بیٹھے رہے تو اللہ ہمیں بھی ظالموں کی صف میں کھڑا کر دے گا۔ دشمن امت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچ چکا ہے ۔کیا اس صورت میں اللہ کے حضور ہماری معذرت قبول ہو گی ؟۔۔۔۔جہاد کا وقت تو آچکا ہے۔
اے مرد مجاہد جاگ ذرا اب وقت شہادت ہے آیا
اللہ اکبر اللہ اکبر
ہمیں اللہ نے بے شمار صلاحیتیں دی ہیں۔ اب وقت آگیاہےکہ ہم ان کواستعمال کریں اوردشمن اسلام کو منہ توڑجواب دیں۔سب سے پہلے ہمیں اپنی آسائشیں اور ضروریات زندگی محدود کرناہوں گی۔ تاکہ ان سےبچنےوالےپیسےکوجہادکےلیےاستعمال کیاجائے۔اسرائیل کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے اسے شدید معاشی دھچکا لگانا ہوگا۔اپنے بچوں کی ذہن سازی کریں تاکہ ان کے دلوں میں بھی امت کا درد پیدا ہو۔ جہاد کا اور خدمت کا جذبہ ابھرے۔

ہمیں اپنے آپس کے تمام اختلافات ختم کرنےہوگے،ہم صرف اور صرف مسلمان ہیں۔ کوئی علاقائی یا جماعتی تفریق نہیں۔ بحیثیت مسلمان متحد ہونا ہوگا ۔قران و سنت کو مضبوطی سے تھامنا ہوگا ،اگر ہم آپس میں متحد ہونے کی بجائے اسلام دشمنوں سے اتحاد کریں گےتو اللہ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گا ۔سابق سینٹر مشتاق احمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، وہ ہمارے قومی ہیرو بن چکے ہیں ۔گمانوں کی تاریک راتوں میں یقین کا چراغ ہیں۔ یقین کے ساتھ اللہ ہے اور گمان کے ساتھ شیطان ۔ اللہ ان کو اور ان کے ساتھیوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

پانچ اکتوبر کو غزہ ملین مارچ ہے ہمیں اپنی آسائشیں چھوڑ کر گھروں سے نکلنا ہے ۔حکمرانوں کو بتانا ہے کہ ہم سب سے پہلے مسلمان ہیں پھر پاکستانی۔ اس کے علاوہ ہماری کوئی پہچان نہیں ۔ہمیں حکمرانوں پر زور ڈالنا ہے کہ وہ آگے بڑھیں اسرائیل کی فلسطین کے خلاف وحشیانہ کارروائیوں کو روکیں۔

اس کے ساتھ ساتھ اللہ سے گڑگڑا کے دعا کریں کہ اللہ ہمارے دلوں کو نور ایمان عطا فرمائے۔ دعا مومن کا اختیار ہے۔ ہمیں صدق دل سے فلسطینی مسلمانوں کی مدد اور ظالموں کے جبرکو روکنے کے لیے دعائیں کرنی چاہیئں ،اس کے بعد اللہ کی نصرت آئے گی ۔ان شاءاللہ
موت تو آنی ہے خوبصورت گھروں میں چھپ کے بھی اور میدان جنگ میں بھی لیکن دونوں صورتوں میں اللہ کے ہاں استقبال الگ الگ ہے ۔ایک میں اللہ کی ناراضی اور دوسرے میں اللہ کی خوشنودی۔ تو کیوں ڈریں دنیا کو چھوڑنے سے ۔ہم اس حال میں اپنے رب سے ملاقات کریں کہ وہ ہم سے راضی اور ہم اس کی رضا سے خوش۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

مزدور بھی انسان ہیں (روزینہ خورشید)

روزینہ خورشید

کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں مزدور طبقہ اکسیجن کا کام کرتا ہے ،ذرا تصور کریں جو روٹی ہمارے دسترخوان تک پہنچتی ہے ،اس کو

... مزید پڑھیے

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے