حجاب۔۔ ایک چادر نہیں، ایمان کی پہچان

بنت اسماعیل

کسی بھی قوم کا عروج و زوال اس کی اخلاقیات اور حیا پر منحصر ہوتا ہے۔

شیطان کا سب سے پہلا وار حیا اور پاکیزگی پر ہوتا ہے، جس کے بعد قوم رفتہ رفتہ پسماندگی کی طرف بڑھنے لگتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام نے انسان کے ظاہر اور باطن، دونوں کی اصلاح کی ہے۔ اس نے مرد و عورت کو حیا، پاکیزگی، نگاہوں کی حفاظت اور کردار کی مضبوطی کا درس دیا۔

اسی اسلامی تعلیم کا ایک اہم حصہ عورت کا حجاب ہے۔ حجاب محض سر پر رکھا ہوا کپڑا، دوپٹے یا اسکارف کا نام نہیں، بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے سامنے سر تسلیم خم کرنے، اپنی مسلم شناخت کو شعوری طور پر اپنانے اور اپنی زندگی کو رضائے الٰہی کے تابع کرنے کا اظہار بھی ہے۔ یہ ایک مکمل معاشرتی نظام کا اہم حصہ ہے۔

یہ محض ایک حکم نہیں بلکہ ایک پاکیزہ معاشرت کی تشکیل کا حصہ ہے۔ اسلام حیا کو انسان کی شخصیت کا حسن بناتا ہے اور معاشرے کو بے حیائی کے راستوں سے محفوظ رکھنے کی تعلیم دیتا ہے۔ شیطان انسان کو برائی کی طرف بلاتا اور اسے خوش نما بنا کر پیش کرتا ہے۔اسی لئے ایک مسلمان کو اپنے ایمان، نگاہ، کردار اور طرز زندگی کی حفاظت کے لئے بیدار رہنا چاہئے۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:۔

ترجمہ: ’’حیا ایمان کا حصہ ہے۔‘‘
(صحیح مسلم، حدیث: 36)

ایک مسلمان عورت جب حجاب اختیار کرتی ہے تو وہ محض اپنے لباس کا انتخاب نہیں کرتی بلکہ اپنے رب کے حکم کو اپنی خواہشات اور دنیاوی دباؤ پر ترجیح دینے کا عزم بھی ظاہر کرتی ہے۔ حجاب اختیار کرنے میں گھر، خاندان اور بالخصوص ماں کا کردار اہم ہوتا ہے۔ جب ایک ماں اپنی بیٹی کے دل میں اللہ کی محبت، آخرت کا یقین، حیا کی قدر اور اپنے دین سے محبت پیدا کرتی ہے تو وہ اس کے اندر ایسی فکری مضبوطی کی بنیاد رکھتی ہےجو اسے زندگی کے مختلف مراحل میں حق پر قائم رہنے کا حوصلہ دیتی ہے۔

ایک باایمان بیٹی جانتی ہے کہ دنیا کی آسائشیں عارضی ہیں، لوگوں کی پسند بدلتی رہتی ہے اور حالات ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتے، لیکن اللہ تعالیٰ کی رضا کی طلب اس کے لئے زندگی کا مستقل مقصد ہے۔ وہ اپنے حجاب کو اپنی تعلیم، صلاحیت، علم یا ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں سمجھتی، بلکہ اپنے دین پر قائم رہتے ہوئے علم حاصل کرنے، معاشرے کی خدمت کرنے اور ایک باکردار انسان بننے کی کوشش کرتی ہے۔حجاب علم کا دشمن نہیں ہے۔

حال ہی میں آذربائجان کے سرکاری سکولوں میں لباس کے نئے قواعد کے نفاذ کے بعد حجاب پہننے والی طالبات کو سکول میں داخلے سے روکے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ ایک اسلامی ریاست میں ایک طالبہ اپنی حجاب پوش طالبات ساتھیوں کے ساتھ یہ سوال اٹھا رہی ہے کہ کیا حجاب کی وجہ سے انہیں تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہنا پڑے گا؟ اس طالبہ کا سوال محض ایک فرد کا سوال نہیں، بلکہ ان تمام مسلم بچیوں کے احساسات کی ترجمانی کرتا ہے، جو اپنے دین پر قائم رہتے ہوئے تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ اس کا مؤقف ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ علم کے دروازے کھولنے والے تعلیمی اداروں میں کسی طالبہ کے مذہبی لباس کو اس کی تعلیم سے محرومی کا سبب کیوں بننا چاہیے؟ طالبہ کا اپنے حق کے لئے آواز اٹھانا اور اس کے ساتھ دوسری طالبات کا کھڑا ہونا ان بچیوں کے لئے حوصلے کا پیغام ہے، جو اپنے ایمان اور مستقبل دونوں کو اہم سمجھتی ہیں۔ تاہم، اس واقعے کی اصل اہمیت کسی ایک ویڈیو یا احتجاج تک محدود نہیں؛ اصل سوال یہ ہے کہ کیا ایک اسلامی ملک میں مسلمان بیٹیاں اپنے مذہبی عقیدے پر قائم رہتے ہوئے تعلیم، عزت اور ترقی کے یکساں مواقع حاصل کر سکتی ہیں؟۔ایک مسلمان بیٹی کا حجاب اس کی دینی شناخت کا اظہار ہے۔ اس کی عزت و حرمت کا تحفظ، اس کے حق تعلیم کا احترام اور اس کے ساتھ انصاف ایک مہذب معاشرے کی ذمہ داری ہے۔

آئیے، ہم اپنی بیٹیوں کے لئے ایسے معاشرے کی جدوجہد کریں جہاں حجاب کسی بچی کی تعلیم کا دروازہ بند نہ کرے، بلکہ وہ اپنے علم، اخلاق، صلاحیت اور کردار سے دنیا کے سامنے اسلام کی حقیقی تعلیمات پیش کر سکیں۔

اللہ تعالیٰ ہماری بیٹیوں کے ایمان کی حفاظت فرمائے، انہیں علم نافع، عمل صالح اور ثابت قدمی عطا فرمائے، اور دنیا بھر کی ان طالبات کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے جو اسلامی عقیدے کے مطابق زندگی گزارتے ہوئے تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینے کی توفیق دے جہاں دین پر عمل، علم کا حصول، انصاف اور انسانی وقار ایک دوسرے کے معاون ہوں۔آمین یا رب العالمین

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 :ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول

دبئی(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

بچوں کا عالمی دن اور فلسطین کی ادھوری مسکراہٹ ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

بچے! معصوم بچے! جیسے قدرت کے باغ میں کھلتی ہوئی خوشبو سے معطر کلیاں۔۔۔ نرم و نازک، رنگوں میں ڈوبی ہوئی ننھی ننھی تتلیاں، جنہیں دیکھتے ہی

... مزید پڑھیے

میری آخری دعا (میمونہ انصاری )

میمونہ انصاری 

قسط نمبر 4

وقت: صبح کے 10 بجے، اتوار کا دن۔

... مزید پڑھیے

عالمی یوم مرد ۔۔۔ (صبااحمد/ کراچی)

صبا احمد

سن1999میں ٹرینڈاڈاینڈٹوباگو  کے تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر جیروم ٹیلکنگھ نے اپنےوالد کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مردوں کا عالمی

... مزید پڑھیے