الخدمت بنو قابل2.0 کا تاریخی " ایپٹی ٹیوٹ " ٹیسٹ

زین صدیقی

 ایک بار پھر میدان سج گیا ،بنو قابل2.0کے تاریخی " ایپٹی ٹیوٹ "ٹیسٹ کا اہتمام باغ جناح میں کیا گیا ۔الخدمت نے اس مرتبہ 15 مفت آئی ٹی

کورسز کروانے کا اعلان کیا تھا ۔ پہلے سیشن میں 10,000 سے زائد بچوں کو 6 اور3ماہ کے آئی ٹی کورسز کروانے کے انتظامات کیے گئے۔ بنو قابل 2.0 " ایپٹی ٹیوٹ " ٹیسٹ کے لیے ایک لاکھ سے زائد بچوں نے رجسٹریشن کروائی،جبکہ پہلے سیشن میں کامیاب ہونے والے بچوں کو بھی سرٹیفکیٹس و صول کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ یہ دوسرااہم موقع تھا کہ جب بڑے پیمانے پر شہر کے نوجوانوں کو موبلائز کیا گیا کہ وہ آئیں ، پڑھیں اور آگے بڑھیں اور آئی ٹی کورسز کر کے اپنا مستقبل روشن کریں اور یہی وجہ تھی کہ پورے شہر سے جوق درجوق لڑکے اور لڑکیاں باغ جناح میں آرہے تھے ۔آتے بھی کیوں نہ سوال جو ان کے اپنے مستقبل کا تھا۔ نوجوانوں کی گراؤنڈ میں آمد کے ساتھ ہی ان کی رہنما ئی کے لیے اعلانات کیے جا رہے تھے۔

 گراونڈ میں طلبہ کے بیٹھنے کے لیے دوپورشن مختص کیےگئے تھے اورکلزسٹرزمیں تقسیم کیا گیا تھا۔بی ون سے بی فائیو  لڑکیوں اور اے ون سے اے فائیو تک لڑکوں مخصوص کیا گیا تھا ۔ باغ جناح میں بھاری کنٹینرز کے ذریعے بلند اور بڑا اسٹیج تیار کیا گیا تھا ۔ اسٹیج کے بائیں طرف پریس گیلر ی بنائی گئی تھی جبکہ باغ جناح کے داخلی راستے پر دیدہ زیب دروازہ بنایا گیا تھا ۔ طلبہ کی رہنمائی کے لیےریسیپشن بنایا گیا ،جس کے ذریعے ٹیسٹ کے لیے آنے والے طلبہ کی مکمل رہنمائی کی جا رہی تھی۔ اسٹیج کے عقب میں مہانوں کے لیے لاو ¿نج بنایا گیا تھا ،ٹیسٹ کے لیے لڑکے اور لڑکیوں کے ساتھ آنے والدین کے لیے انتظار گاہ قائم کیا گیا تھا ۔ اسی گراؤنڈ میں ایگزیبیشن ایریا قائم کیا گیا تھا ۔گراو ¿نڈ میں ہیوی جنریٹرز ،موبائل واش رومز کا بھی انتظام تھا۔ یہاں فوری طبی امداد کے لیے میڈیکل کیمپ لگایا گیا ۔ کسی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر 1122 کی ریسکیو گاڑیاں بھی الرٹ تھیں ۔ باغ جناح میں الخدمت کی جانب سے سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ بم ڈسپوز اسکواڈ نے باغ جناح کی اسکریننگ کی ۔مہمانوں کے لیے اسٹیج کے عقب میںگیسٹ ایریا بنایا گیا تھا ۔اسی گیسٹ ایریامیں ایگزیشن کے لیے کچھ جگہ مختص کی گئی تھی جہاں الخدمت بنو قابل کے پہلے سیشن میں کورسز کرنے والے طلبہ وطالبات کے نمایاں اور منفرد پروجیکٹس کو ڈسپلے کیا گیا تھا ۔ کراچی کے نوجوانوں کی اتنی بڑی تعداد باغ جناح گراؤنڈ میں ٹیسٹ دینے پہنچ گئی کہ باغ جناح میں تنگی داماں کا احسا س ہونے لگا ۔ان حصوں میں بھی کرسیاں بچھائی گئیں جہاں جگہ خالی تھی ،جب گراؤنڈ کی کرسیاں پر ہوگئیں تو اسٹیج کے نیچے موجود جگہ پر بھی سیکڑوں نوجوان براجمان ہو گئے ۔

ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی اور قاضی سیدصدرالدین نےنظامت کے فرائض انجام دیئے۔دونوں ذمہ داران نے نوجوانوں کی رہنمائی کی اوروقتاً فوقتاً نوجوانوں میں جوش اور امید پیدا کرنے اور ٹیسٹ سے متعلق معلومات کی فراہمی کا اہتمام کیا ۔ ہرطرف نوجوانوں کا رش تھا کہ اعلان کیا گیا کہ گراؤنڈ میں توقع سے زیادہ نوجوان آئے ہیں ،مگرسب سےٹیسٹ لیا جائے گا کسی کو بغیر ٹیسٹ نہیں بھیجا جائے گا ، سو ایساہی ہوا۔

 امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،نگراں وزیرداخلہ سندھ بریگیڈیئر(ر) حارث نواز،چیف ایگزیکٹو الخدمت نویدعلی بیگ ،سیکرٹری جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر ،جماعت اسلامی خواتین کراچی کی ناظمہ اسما سفیر،معروف بزنس مین جاوید بلوانی، زاہد چھیپا فاؤنڈراسلام 360،ریحان اللہ والا( سوشل میڈیا انفلوئنسر) ،مزاحیہ اداکارایاز خان ،کاشف خان ،اسپورٹس اینکریحییٰ حسینی،سائٹ ایسوسی ایشن کے چیئر مین ریاض الدین، ڈائریکٹر بنو قابل فاروق کاملانی، ڈائریکٹربنو قابل پروجیکٹ سلیمان شیخ ودیگر معزز مہمان تقریب میں موجودتھے ۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ قومی ترانہ پیش کیا گیا ،جس کے لیےمختلف کیمپس سے منتخب کیے گئےلڑکے لڑکیوں نےاسٹیج پر جا کر معزز مہانوں کے ساتھ ترانہ پڑھا ۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ،پہلے سیشن میں کامیاب ہونے والے بچوں کو مبارکباد پیش کرنے کے لیے آتش بازی کا شاندار مظاہر ہ کیا گیا جس سے فضا میں قوس قزح کے دلکش رنگ بکھر گئے۔ تقریب میں سماں بندھ گیا ،جس سے وہاں گراو ¿نڈ میں موجود طلبہ وطالبات اور بھی پرجوش ہوگئے۔ تقریب میں پہلے مرحلے میں نمایاں کارکردگی کے حامل بچوں کو شیلڈزاور میڈلز دیئے گئے،جبکہ کورسز پاس کرنے والے بچوں میں اسناد تقسیم کی گئیں۔پاس آؤٹ ہونے والے بچوں کے چہروں پر خوشی نمایاں تھی اور وہ آئی ٹی کی دنیا میں اپنا نام بنانے اور مستقبل سے مطمئن نظر آتے تھے۔گراو ¿نڈ میں موجو دتما م طلبہ وطالبات نے اطمینان کے ساتھ ٹیسٹ دیا۔ پیپر کی تقسیم اور وصولی کے لیے بڑی تعداد میں موجود رضاکاروں نے انتہائی خوبصورتی سےاپنی ذمہ داریاں انجام دیں ۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اسٹیج پر موجود تھے تو نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیر( ر)حارث نواز نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں آکر اور نوجوانوں کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ نوجوان پڑھنا اور آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے الخدمت کراچی کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کو جب نوجوانوں سےخطاب کے لیے دعوت دی گئی تو نوجوانوں نےحافظ حافظ کے نعروں سے ان کا استقبال کیا ۔ حافظ نعیم الرحمن نے روایتی انداز میں نوجوانوں سے پرجوش خطاب کیا ،جس میں ان کے لیے امید اورحوصلہ بڑھانے کا پیغام تھا ۔حافظ نعیم الرحمن نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا نوجوانوںکبھی مایوس مت ہونا کیونکہ مایوسی ابلیس کا راستہ ہے۔ قیام پاکستان سے قبل دور دور تک علیحدہ وطن کا علم نہیں تھا لیکن قائد اعظم نے جدوجہد کی تو یہ دنیا کے لیے یہ ایک عجوبہ بن گیا کہ پاکستان کیسے بن گیا ۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔آپ کو پڑھنا ہے اورآگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں سے آپ کا حق چھین کر آپ کو دیں گے۔ پڑوسی ملک آئی ٹی کے میدان میں ترقی کررہا ہے ۔ ہم کیو ں نہیں کر سکتے۔انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ ہمارا ساتھ دیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ہم 2024میں بنو قابل آئی ٹی یونیورسٹی کابنائیں گے۔آئی ٹی یونیورسٹی میں ہزاروں کی تعداد میں طلبہ وطالبات بی ایس کمپیوٹر سائنس ،سافٹ ویئر انجینئرنگ ،آرٹیفیشل انٹیلیجنس ،ڈیٹاسائنسز ،سائبر سیکیورٹیز کے 4سالہ بیچلرپروگرام سے مستفید ہو سکیں گے۔سینٹرل سپیریئرسروسز(سی ایس ایس )کراچی کے نوجوانوں کے لیے ٹریننگ سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اعدادوشما رکے مطابق کراچی کے تقریباً 4لاکھ بچے میٹرک کا امتحان دیتے ہیں جبکہ انٹر میڈیٹ کے مر حلے تک 2لاکھ سے بھی کم بچے پہنچ پاتے ہیں۔وہ 2لاکھ نوجوان پاکستانی ” گولڈ مائن “ہیںکو ہم سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن (ایس بی ٹی ای)اور سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (سٹیوٹا)کراچی سے الحاق کے ساتھ انٹر کے مساوی کمپیوٹرسائنس میں 2سالہ سرٹیفکیٹس/ ڈپلومہ کروائیں گے۔اس سلسلے میں 50کالج قائم کیے جائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ہزاروں طلبہ وطالبات نے 6 اور3ماہ کے سرٹیفکیٹ کورس مکمل کیے ہیں۔ ان کورسز کو انٹر نیشنل ڈگری ایوارڈنگ باڈی، لرننگ ریسورس نیٹ ورک ( ایک آراین )یوکے اور ایوارڈنگ باڈی اسکل ڈیو لپمنٹ کونسل ( ایس ڈی سی ) نے کوالٹی ایشورڈ کیا ہے اور لرننگ ریسورس نیٹ ورک ( ایل آراین ) نے ووکیشنل لرننگ سرٹیفکیٹ جاری کیا جو دنیا بھر میں قابل قبول ہے۔ ہم نے بنوقابل 1.0میں جو 6کورسز متعارف کروائے تھے ان کے مقابلے میں 2.0میں انہیں بڑھا کر 15کورس کردیئے ہیں۔کیمپس کی تعداد 12سے بڑھا کر 30، طلبہ کی گنجائس 15ہزار سے بڑھا45ہزار کر دی ہے۔لاکھوں کی تعداد میں وہ طلبہ جو میٹرک کے امتحان کے بعد انٹر میڈیٹ کی تعلیم معاشی ودیگر مسائل کی وجہ سے حاصل نہیں کر پاتے۔ ان طلبہ وطالبات کے لیے بنو قابل کے تحت دو سالہ ڈگری پروگرام شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمار انوجوان پڑھے گا اورآگے بڑھے گا اور یہ ملک ان شااللہ ترقی کرے گا ۔تقریب کے اختتام پر تمام معز زمہمانوں کا تقریب میں آمد پر شکریہ ادا کیا گیا ۔

تقریب کے اختتام پر نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے ہمراہ ان اسٹالز کا دورہ کیا جہاں بنوقابل کے مرحلے میں کامیابی حاصل کرنے والے بچوں نے”نمایاں اور منفرد پراجیکٹس“ بناکر وہاں ڈسپلے کیے تھے۔ نگراں وزیر داخلہ سندھ اور حافظ نعیم الرحمن نے بچوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے پراجیکٹس کی نمایاں خصوصیات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور ان کی کاوشوں کو سراہا ۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

اسیران غزہ کو پھانسی کا فیصلہ نا منظور (نگہت پروین )

نگہت پروین

فلسطینی اسیران (قیدیوں ) کی پھانسی کی سزا کا خود ساختہ قانون اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کیا ۔حماس سے بار بار معاہدے

... مزید پڑھیے

الخدمت کے سابق عہدے داران کے اعزاز میں تقریب (زین صدیقی)

زین صدیقی

الخدمت خدمات کے 50ویں سال میں داخل ہو گئی ،یہ سفر آسان نہیں تھا ،بہت سے مراحل طے کیے گئے ،مٹھی بھر آٹا اسکیم سے خدمت شروع

... مزید پڑھیے

کتاب بہترین ساتھی (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم

کتاب انسان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے ۔ کچھ دہائیاں پیچھے چلے جائیں تو کتب بینی ایک بہترین شوق تھا جو لوگو  میں پایا جاتا تھا ۔لوگ اپنے

... مزید پڑھیے