قیدی بھی بنیں گے ہنرمند

زین صدیقی

الخدمت کراچی جہاں زندگی کے 7شعبہ جات میں خدمات انجام دے رہی ہے،وہیں شعبہ کمیونٹی سروسز کے تحت جیلوں میں بھی قیدیوں کی فلا ح و

بہبود کیلئے بھی کام کر رہی ہے۔ گزشتہ دودہائیوں سے جیلوں میں الخدمت کی خدمت کا عمل کا سفرجاری ہے۔الخدمت جیلوں میں جہاں صاف پانی کی فراہمی میں مصروف ہے ،و ہیں ایسے بہت سے قیدی جو اپنی سزائیں تو پوری کر چکے ہیں مگر معمولی رقم نہ ہونے کے باعث مزید قید کی سز ابھگتنے پر مجبور ہیں ” گردن چھڑائی “ پروجیکٹ کے تحت رقم ادا کر کے انہیں رہائی دلا چکی ہے ،جبکہ جیل میں تعلیم کے خواہش مند قیدیوں کے تعلیمی اخراجات بھی برداشت کر تی ہے۔ کئی قیدیوں کی دیت کی رقم ادا کرکے ان کی زندگیوںمیں خوشیوں کا پیام لا چکی ہے۔ بہت سے قیدیوں کی رہائی کے ساتھ انہیں اپنے ملک جانے میں معاونت کرتے ہوئے ان کے سفری اخراجات بھی برداشت کر چکی ہے ،جبکہ الخدمت جیل میں میڈیکل کیمپس لگا کر صحت کی سہولتیں پہنچانے میں بھی پیش پیش رہتی ہے۔

الخدمت قدیوں کی فلاح وبہبود کیلئے یہ سب کام تو کر ہی رہی ہے مگر قیدیوں کو دوران قید آئی ٹی کے شعبے میں ہنربنانا اورانہیں چائینز اور انگلش لینگویج کے کورسز کروا کر باصلاحیت بنانا ایک منفرد اور نمایاں اہمیت کا حامل کام ہے ۔ الخدمت نے دو دہائی قبل جیلوں میں اپنی خدمات کا آغاز کیا اوریہاں الخدمت کمپیوٹر ٹریننگ اینڈ انگلش لینگویج سینٹرقائم کیا ۔سینٹرل جیل میںقائم کیے گئے کمپیوٹر لیب کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کا انتظام منظم انداز میں کیا گیا ہے اور اس لیب کا انتظام ان قیدیوں کے ہا تھ میں ہے جو پڑھے لکھے ہیں اوراسی لیب سے وہ کمپیو ٹر کی تعلیم حاصل کرچکے ہیں ۔کمپیوٹر اینڈ لینگویج سینٹر میں قیدیوں کے داخلے کیلئے تعلیم کی کوئی قید نہیں ،یہاں داخلہ لینے والے قیدی کا ایک معمولی ساٹیسٹ لیا جاتا ہے ،جس سے یہ اندازہ کیا جاتا ہے کہ قیدی میں سیکھنے کی کتنی صلاحیت ہے ؟ اور اسے کمپیو ٹر کی تعلیم کا آغاز کس مرحلے سے کروایا جائے ۔ اس کے بعد قیدی کو داخلہ دیا جا تا ہے اور انہیں وہاں کمپیوٹر کی بنیادی تعلیم دی جاتی ہے ۔

کمپیوٹر لیب میں کلاسز کا آغاز ہر صبح 9بجے کیاجاتا ہے اور تدیسی عمل بلاتعطل شام 5بجے تک جاری رہتا ہے۔اس دوران روزانہ کی بنیاد پر ایک ایک گھنٹہ کی کلاسزکے 8 سیشن منعقد ہوتے ہیں ،جہاں قیدی اپنے طے کردہ اوقات میں کمپیو ٹر کی تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔ابتدائی طور پریہاں داخلہ لینے والوں کیلئے کمپیوٹرکا ابتدائی انٹرو پیش کیا جاتا ہے۔اس کے بعد انہیں بنیادی کورس جن میں ہارڈ ویئر، سافٹ ویئر اور کمپیو ٹر ٹایپنگ شامل ہوتے ہیں کروایا جاتا ہے ۔قیدیوں کو 3سے 6ماہ کا سی آئی ایس ( CIS ) ڈپلومہ کور س بھی کروایا جاتا ہے، جبکہ سرٹیفکیٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ( CIT ) کا بھی کور س کروایا جاتا ہے۔ اس لحاظ سے سینٹرل جیل کراچی الخدمت کمپیوٹر اینڈ لینگویج سینٹرکے تحت آئی ٹی کے بیک وقت کئی اہم کورسز کروائے جا رہے ہیں ،جبکہ الخدمت سینٹر ل جیل کے قیدیوں کو چائنیز لینگویج کورسز بھی کروا رہی ہے جو ملک کی تاریخ میں پہلی بار کسی جیل میں شروع کیے گئے ہیں ۔

الخدمت کمپیوٹر ٹریننگ اینڈ انگلش لینگویج سینٹر کا سب سے پہلے فاران کلب ،اس کے بعد اسکل ڈیو لپمنٹ کونسل (SDC) سے الحاق رہا ۔اب یہ الحاق سندھ ٹیکنکل بورڈ کے ساتھ ہے ۔یہاں کورسز پاس کرکے بورڈ کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے قیدیوں کی سزاؤں میں6 سے 10ماہ قیدی کی سزا میں رعایت بھی دی جاتی ہے ۔

 الخدمت کمپیوٹر اینڈ لینگویج سینٹر میں آغاز سے اب تک 3ہزار سے زائد قیدی رجسٹرڈ ہوچکے ہیں اور ہر سال ساڑھے 3سو لوگ رجسٹرڈ کیے جاتے ہیں ۔الخدمت تمام کمپیوٹرکورسز کا اہتمام 2019کے سوا باقاعدگی سے کروارہی ہے اور اس کیلئے بہترین انتظامات کیے جاتے ہیں ۔اس کیلئے وہی امتحانی طریقہ کار اختیار کیا جاتا ہے جو عموما ً بورڈ کےے امتحانات میں اختیار کیا جاتا ہے ۔امتحانی مرکز تک پیپرز انتہائی احتیاط کے ساتھ پہنچائے جاتے ہیںاور الخدمت کے ذمہ داران کی نگرانی میں پیپرز کو پیک کرکے پیکٹ کو سیل کیا جاتا ہے اور پھر لفافے کہ منہ پر الخدمت کی مہرثبت کی جاتی ہے ۔

کراچی جیل حکام کی جانب سے جیل میں قائم الخدمت کمپیوٹر اینڈ لینگویج سینٹر کی مکمل سرپرستی ونگر انی کی جاتی ہے۔اسی لیے جیل سپرنٹنڈنٹ ،ڈی ایس پیزجیل یہاں کا دورہ کر تے رہتے ہیں،تاکہ روزانہ کی بنیاد پر نہیں سینٹر سے متعلق آگا ہی حاصل ہوتی رہے۔ الخدمت نے ا ن قیدیوں کیلئے گرافکس ڈیزائننگ ،چائنیز لینگویج ،سی آئی ٹی ،انگلش لینگویج اورسی آئی ایس کورسز کے امتحانات کا اہتمام کیا ،جن میں 137قیدی طلبہ نے کامیابی حاصل کی ۔گزشتہ دنوں ان کامیاب طلبہ کے میں اسناد تقسیم کرنے کیلئے کراچی سینٹرل جیل میں ایک تقریب منعقد کی گئی ،جس کے مہمان خصوصی ئی جی جیل خانہ جات سید انور مصطفی تھے ۔تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹرالخدمت کراچی راشد قریشی ، ڈی آئی جی جیل خانہ جات محمد حسین سہتو، ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز الخدمت قاضی سید صدرالدین،سینئر، منیجر کوآرڈینیشن منظر عالم اور جیل انتظامیہ کے افراد موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات نے کہا کہ یہ الخدمت کا بہت بڑاکام ہے کہ الخدمت جیلوں میں بھی کام کر رہی ہے ۔الخدمت جیل میں قدیوں کو انگلش وچائنیز لینگویج اور کمپیوٹر کورسز سکھا کر معاشرے کا قابل شہری بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جیل سے کورسز کرنے والے یہ قیدی یہاں سے جانے کے بعد اپنی زندگی کی شروعات کارآمد شہری کے طور پر کرسکیں گے ۔انہوں نے قیدیوں میں پائی جانے والی علم کی لگن اورمحنت کے ساتھ کورسز پاس کرنے کے عمل کو سراہا اور انہیں مبارک باد دی۔

راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت جیلوں میں بھی قیدیوں کی خدمت کیلئے کام کر رہی ہے۔یہ ایک اچھا عمل ہے جس کے ذریعے جیل میں کچھ سیکھ کر قیدیوں میں اپنے جرائم سے نفرت اورزندگی میں کچھ کرنے کا جذبہ پیدا ہوگا ،جیل میں آنے والے معمول کی زندگی سے مکمل کٹ جاتے ہیں ،بہت سے قیدی پڑھے لکھے ہوتے ہیں ،مگر وہ جیل میں کچھ کر نہیں سکتے ،ان میں پڑھنے لکھنے اور ہنر سیکھنے کی لگن ہوتی ہے ،ایسے قیدیوں کیلئے الخدمت کی یہ کمپیوٹر لیب انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔

ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی سید صدرالدین نے کہاکہ جیل انتظامیہ کے تعاون کے مشکور ہیں کہ جن کے اشتراک سے یہ اچھا اور بڑاکام کیا جار ہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار الخدمت کی جانب سے کراچی سینٹرل جیل میںچائنیزلینگویج کور کروائے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جیل سے مختلف سرٹیفکیٹ کورس پاس کرنے والے قیدی جہاں ایک ہنرحاصل کریں گے وہاں ان کی سزا میں بھی کمی ہو سکے گی ۔

ڈی آئی جی جیل خانہ جات محمد حسین سہتو نے کہا کہ اللہ نے ہمیں یہ موقع دیا ہے کہ یہاں پر قیدی کسی بھی وجہ سےآئیں ہوں ،ہم انہیں سیدھے راستے پر چلنے کی تلقین کریں اورالخدمت کاجیل میں کام قابل قدر ہے ۔

تقریب میں اسناد حاصل کرنے والے قیدیوں کی آنکھوں میں بہتراو ر روشن مستقل کی امید نظر آتی تھی اور وہ پرامید بھی تھے کہ وجیل کی زندگی سے نجات پانے کے بعد اپنے ، اپنے خاندان اور اس معاشرے کیلئے کارآمد شہری بنیں گے ۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

اسیران غزہ کو پھانسی کا فیصلہ نا منظور (نگہت پروین )

نگہت پروین

فلسطینی اسیران (قیدیوں ) کی پھانسی کی سزا کا خود ساختہ قانون اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کیا ۔حماس سے بار بار معاہدے

... مزید پڑھیے

الخدمت کے سابق عہدے داران کے اعزاز میں تقریب (زین صدیقی)

زین صدیقی

الخدمت خدمات کے 50ویں سال میں داخل ہو گئی ،یہ سفر آسان نہیں تھا ،بہت سے مراحل طے کیے گئے ،مٹھی بھر آٹا اسکیم سے خدمت شروع

... مزید پڑھیے

کتاب بہترین ساتھی (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم

کتاب انسان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے ۔ کچھ دہائیاں پیچھے چلے جائیں تو کتب بینی ایک بہترین شوق تھا جو لوگو  میں پایا جاتا تھا ۔لوگ اپنے

... مزید پڑھیے