لہولہان غزہ اورالخدمت

زین صدیقی

سات اکتوبرکو فلسطینیوں کی نسل کشی کی سیاہ تاریخ رقم کی گئی ۔ فلسطین میں آگ اور خون گھناؤنا کھیل جاری ہے،وہاں انسانی المیہ جنم لےچکا ہے۔اسی

کے ساتھ دنیا کے حکمران یہ ظلم ہو تا دیکھ رہے ہیں۔ محض بیانات ،جنگ بندی اوردوآزاد ریاستوں کے مطالبات کیےجا رہے ہیں ۔عالمی اداروں کا وہ کردار جو دنیا کے سامنےمخفی تھا، اب کھل کرسامنے آچکا ہے۔اسرائیلی ظلم کوروکنے کے بجائے اسے جنگی جرائم کا مرتکب ہونے ، کبھی جنگ بند کرنےاورکبھی جنگ میں وقفےکی ترغیب دی جا رہی ہے۔

اس وقت بھی غزہ اسرائیلی جارحیت کا نشانے پرہے،جہاں 22لاکھ فلسطینی مقیم تھے،ان میں سے 14لاکھ افرادبےگھرہوچکے ہیں۔ایک ماہ کے دوران فلسطینیوں کی نسل کشی میں جوجانی ومالی نقصانات ہوئے ہیں ،اس سے غزہ کا نقشہ ہی بدل گیا ۔ غزہ اب اسرائیل کے محاصرے میں ہے۔ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 11ہزارسے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اورخواتین کی ہے ۔26ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔ 3 لاکھ مکانات تباہ ہو چکے ہیں  ۔

الخدمت پاکستان کی واحد این جی اوہےجوغزہ میں 2019 سے کام کررہی ہے،7اکتوبر کو غزہ پر اسرائیلی جنگ مسلط کی گئی تو الخدمت کی جانب سے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا ،جس کے بعد 8اکتوبر سےامدادی کاموں کا آغاز کر دیا گیا۔ خدمت کا عمل الخدمت کا کوئی نیا تجربہ نہیں تھا.۔الخدمت سال ہا سال سے انسانیت کی خد مت کر تی آرہی ہے ۔ الخدمت نہ صرف زلزلوں ،سیلابوں اور طوفانی بارشوں میں پاکستان خدمات انجام دیتی ہے بلکہ ملک سے باہر بھی انڈونیشیا ،چیچنیا ،بوسنیا اور برمی مہاجرین کی بھی بھرپور مدد کر تی رہی ہے ۔ترکی کے حالیہ زلزلہ میں بھی الخدمت کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے شاندار خدمات انجام دیں ،جسے ترکی میں حکومتی سطح پر بھرپور انداز میں سراہا گیا ۔

الخدمت نے اپنی ماضی کی روایات کو زندہ رکھتے ہوئے فلسطین کے مظلوم مسلم بھائیوں کی مدد کیلئےایک بار پھرمیدان میں آئی اور فلسطینی بھائیوں کو وہاں خوراک ،پکاپکایا کھانا ،کمبل ادویات اور دیگر اشیا پہنچائیں۔ اس کے لیےالخدمت نے ترکی سمیت انٹرنیشنل این جی اوسے اشترک کارکو جاری رکھتے ہوئےاس فریضہ کی انجام دہی میں اپنا کردار ادا کیا اور ترک این جی او آئی ایچ ایچ ،حیرات فاؤنڈیشن،جینسوئے،غازی دستک اور اونسر کے ساتھ مل کر کاموں کا آغاز کیا۔الخدمت پاکستان نے وہاں ابتدائی طور پر 10کروڑ روپےسے فلسطینیوں کی امداد کا آغاز کیا گیا۔

الخدمت کی جانب سے ملک وقوم سے فلسطینیوں کی مدد کیلئے اپیل بھی کی گئی جس میں مخیر حضرات نےبڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس کے ساتھ ہی الخدمت نے ایک جہاز ادویات اور کھانے پینے کےسامان حکومت کے حوالے کیا تاکہ حکومت یہ جہازنیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی پاکستان (این ڈی ایم اے )کےذریعے یہ جہاز لاریش ایئرپورٹ پہنچائے ۔ الخدمت نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ ایسی مزید چارٹرڈ پروازیں دیں تو ہم 5جہازوں کا سامان فوری طور پروہاں فلسطینیوں کیلئے بھجواسکتے ہیں اورجب بھی الخدمت کو غزہ تک رسائی ملی تو الخدمت وہاں لانگ ٹرم کام کرسکتی ہے ۔

اسرائیلی بم باری سے وہاں جو عمارتیں گری ہیں،ان کے نیچے بھی ہزاروں لوگ دبے ہو ئے ہیں ،ملبہ ہٹانے اور پھنسے ہوئے لوگوں کو تلاش اور ریسیکو کرنے میں شد ید مشکلات کا سامنا ہے۔ الخدمت کے پاس ایسی اہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے نظام موجود ہے ۔الخدمت کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم اپنےالات کےساتھ وہاں یہ خدمت انجام دینے کے لیے تیار ہے۔الخدمت اس سلسلےمیں پر عزم ہے کہ اسے جب بھی غزہ تک رسائی ملے گی ٹیمیں وہاں پہنچیں گی۔

اس وقت فلسطین میں 26ہزار سے زائد لوگ زخمی ہیں۔ مواصلا تی نظام کےمتاثر ہونے کے ساتھ ساتھ بجلی اورپانی بند ہے۔ ہسپتالوں پر بم باری کے نتیجے میں ہونے والی تباہی سے صحت کی سہولتیں معدوم ہو چکی ہیں، یہی ووجہ سے کہ وہاں لاکھوں لوگ بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔الخدمت میں اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کیلئے ایک ایپ بھی لانچ کی ہے جس کے ذریعے اب تک 2000سے زائد ڈاکٹر پیرا میڈیکل خوف کو رجسٹرڈ کروا چکے ہیں اور وہ فلسطین جانے اور مسلم بہن بھائیوں کی مدد کیلئے بے تاب ہیں ۔اس وقت الخدمت ڈبلیو ایچ او پاکستان ،ڈبلیوایچ ا یمروکائرو ،حکومت پاکستان سے اورر مصر ی ریڈ کریسنٹ سے رابطے میں ہے۔ پوری کوشش کی جا رہی ہے کہ الخدمت کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو وہاں کا ویزا ملے ،وہ وہاں جائیں اور وہاں وہ زخمیوں کا علاج کریں ۔الخدمت غزہ کے باہر اریش میں ایک فیلڈ ہسپتال بنا نے کا بھی ارادہ رکھتی ہے اور وہاں فوری مریضوں کے علاج کا کام کریں ۔ اس پورے عمل اچھےانداز میں آرگنائز کرنے کیلئے نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان عبد الشکور مصر پہنچ چکے ہیں اوروہ وہاں ریلیف کے کاموں میں مصروف ہیں ۔

غزہ میں اسرائیلی حملےجاری ہیں ،غزہ کھنڈرات کی شکل اختیارکرتاجارہا ہے۔موسم سرما کی آمدہے،غزہ میں اسرائیلی محاصرہ برقرارہے۔امدادی سامان کے ٹرک غزہ میں داخل نہیں ہونےدیئےجا رہے جو امدادی ٹرک غزہ میں جانے دیئےگئےہیں۔ان کے ذریعے پہنچنے والا امدادی سامان ضرورت کے لحاظ سے ناکافی ہے، مشکل صور تحال میں فلسطینی اپنے مسلم بھائی کی جانب دیکھ رہے ہیں اور وہ توقع کر تے ہیں کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کی مدد کر یں گے۔الخدمت ان مظلوم فلسطینیوں کی مدد کیلئے اپنی خدمات جاری رکھے ہو ئے ہے ۔

صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹرحفیظ الرحمن مسلسل فلسطین کی صورتحال اور وہاں ہونے والے نقصانات،اس نتیجے میں ان کی ضروریات پر پوری نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور امدادی سامان فلسطین بھجوارہےہیں اور الخدمت کے آئندہ کے اقدامات کے لیے بھی تیار ہیں۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا کہنا ہےکہ فلسطینی اس وقت تاریخ کی مشکل ترین صورتحال کا سامنا کررہےہیں اورالخدمت مشکل حالات میں مجبوراورمحصورلوگوں تک پہنچ کران کی ہرممکن مدد کوتیارہے۔انہوں نےکہا کہ سردیاں قریب ہیں اورسردیوں میں بےگھرافراد کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔اس وقت فلسطینی بہن بھائیوں کو ہماری اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت کوفلسطین تک رسائی ملےتو الخدمت وہاں بھرپور کام کرسکتی ۔

چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا کہ قبلہ اول جہاں ہمارے ایمان کا معاملہ ہے وہیں اس کی مدد کرنا ہمارا دینی واخلاقی فرض بھی ہے۔

شہر شہر کی خبریں

الخدمت کے تحت ماڈل کالونی میں آراو واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

کراچی (نمائندہ رنگ نو)الخدمت ”واش “ پروگرام کے تحت لیاقت علی خان روڈ ماڈل کالونی میں آراوواٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا ۔افتتاح امیر

... مزید پڑھیے

الخدمت کےتحت واٹر پلانٹس آپریٹرز کی تربیتی ورکشاپس کا اہتمام

کراچی (نمائندہ رنگ نو )الخدمت کے شعبہ واٹراینڈ سینی ٹیشن ہائی جینک(واش) کے تحت شہر کے مختلف اضلاع میں پلانٹس آپریٹرز کیلئے تربیتی

... مزید پڑھیے

طلبہ و نوجوانوں کی جانب سے الخدمت کو غزہ کیلئے 3ملین روپے کا عطیہ

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ فلسطینی تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں۔اس وقت ان کی

... مزید پڑھیے

تعلیم

جامعہ کراچی: آن لائن داخلہ فار مزکی تاریخ میں 23نومبر تک توسیع کردی گئی (تعلیم)

کراچی (تعلیم ڈیسک )جامعہ کراچی نے سال 2024 کیلئےآن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 23 نومبر تک توسیع کر دی۔ انچارج ڈائریکٹوریٹ آف

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ سال اول سالانہ امتحان کیلئے انرولمنٹ فارم کی تاریخ کا اعلان (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے الحاق شدہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس، کامرس، آرٹس، ہوم

... مزید پڑھیے

انٹر سائنس جنرل گروپ کے امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے سالانہ امتحانات برائے 2023 کے سائنس جنرل گروپ کے نتائج کے مطابق حیات الاسلام گرلز

... مزید پڑھیے

کھیل

قومی کرکٹ ٹیم ”پرائم منسٹر الیون“ کے خلاف چار روزہ ریڈ بال میچ کھیلے گی

سڈنی (اسپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم رواں سال دسمبر میں آسٹریلیا کیے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے ”پرائم منسٹر الیون“ کے خلاف چار روزہ ریڈ بال

... مزید پڑھیے

ورلڈ کپ 2023:پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

حیدرآباد ( ویب ڈیسک )پاکستان نےورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ۔عبداللہ شفیق اوررضوان کی سنچریوں کی

... مزید پڑھیے

وہیل چیئرٹی 20 کرکٹ ایشیا کپ کا آغاز 2اکتوبر سے ہوگا

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک )وہیل چیئرٹی 20 کرکٹ ایشیا کپ 2023کا دوسرا ایڈیشن رواں سال 2 سے 8 اکتوبر تک نیپال میں کھیلا جائے گا۔

... مزید پڑھیے

تجارت

ماہ اکتوبر میں مہنگائی میں 1.08 فیصد کا اضافہ ریکارڈ،اعدادوشمار جاری

اسلام آبا د(ویب ڈیسک ) ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے گئے ۔ماہ اکتوبر میں مہنگائی میں 1.08 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

پی آئی اے کو یومیہ بچاس کروڑ کا نقصان ،جلد جان چھڑائی جائے،نجکاری کمیشن

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے بچاس کروڑ روپے روزانہ کا نقصان کررہا ہے۔،ماہانہ خسارہ تقریباً 13 ارب روپے تک

... مزید پڑھیے

ایک ماہ کے دوران ملک میں مہنگائی میں 3.46 فیصد کا اضافہ ہوا،ادارہ شماریات

اسلام آباد( ویب ڈیسک )ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے ہیں ۔ ایک ماہ میں مہنگائی میں 3.46 فیصد کا اضافہ ہوگیاہے ۔

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

حماس کے حملے :220 فوجیوں سمیت ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1300 تک ہو گئی

مقبوضہ بیت المقدس(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)حماس کے طوفان الاقصی آپریشن میں ہلاک ہونے اسرائیلیوں کی تعداد 1300ہو گئی ہے۔

... مزید پڑھیے

اسرائیل کیلئے فوری امریکی امداد، طیارہ بردار بحری جہاز بھیج دیا

تل ابیب(ویب ڈیسک ) وائٹ ہاﺅس نے اعلان کیا ہے امریکی صدر جو بائیڈن نے حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل کو اضافی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ

... مزید پڑھیے

مودی کی زبان پھر پھسل گئی ، سوشل میڈیا پر صارفین نے کلاس لے لی

نئی دہلی(ویب ڈیسک ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ایک بار پھر زبان پھسل گئی اور سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کی اچھی طرح کلاس لے لی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

دوبارہ بھی والدین کی مرضی سے شادی کروں گی: اداکارہ نمرہ خان

اسلام آباد (شوبز ڈیسک )اداکارہ نمرہ خان نے کہاکہ وہ آج بھی والدین کی مرضی سے شادی کرنے پر یقین رکھتی ہیں

...

... مزید پڑھیے

اعظم خان پر فخر ہے‘ مریم نفیس کرکٹر کی حمایت میں سامنے آگئیں

کراچی (شوبز ڈیسک ) اداکارہ مریم نفیس اعظم خان پرفلسطینی جھنڈا لگانے پر جرمانہ کے بعد پی سی بی کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے

... مزید پڑھیے

ثنا جاوید اور عمیر جسوال میں علیحدگی کی افواہیں زیر گردش

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی اداکارہ ثناءجاوید اور گلوکار عمیر جسوال میں علیحدگی کی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

مزیداریخنی پلاؤ بنایئے

 آسیہ محمد عثمان

گائے کا گوشت___آدھا کلو

... مزید پڑھیے

تپتی دوپہرمیں بنائیں کھٹی دال اورچاول

نزہت ریاض

کراچی کا موسم ہمیشہ معتدل ہواکرتا تھا یہاں کبھی اتنی شدید گرمی نہیں پڑتی تھی جتنی کچھ گزشتہ چند سال سےہورہی ہے، اس کی سب سے بڑی

... مزید پڑھیے

ساون کے پکوان(پٹاٹو بالز)

 آسیہ محمد عثمان

اجزا

آلو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو عدد بڑے

... مزید پڑھیے

بلاگ

حوصلہ افزائی کے دو بول (افروز عنایت)

افروز عنایت

ٹیچر نگہت (مس سبین سے) !یہ جو دونوں بچے اب تمہاری کلاس میں آرہے ہیں بالکل  نالائق  ہیں۔ پورا سال انہوں نے ہم

... مزید پڑھیے

"اللّٰہ کا کنڈا" (ماہ نورشاہد)

ماہ نور شاہد

 اللّٰہ کا کنڈا ایسا سہارا ہےجو ذلت ورسوائی اور گناہوں کی دلدل میں نہ صرف گرنےسے بچالیتا ہے بلکہ ان دلدلوں میں دھنسے

... مزید پڑھیے

نشہ مغربی تہذیب کی مرعوبیت کا (لطیف النساء)

لطیف النساء

کہنے کو ہم مسلمان ہیں مگر ہمارے طورطریقے انداز اسٹائل، لباس، پکوان، خوان،فیشن، تہوارتک مغربی نشےمیں چور ہیں۔ گھروں میں اشیاء کا جائزہ لے

... مزید پڑھیے