الخدمت موبائل ہیلتھ یونٹس، طبی آلات ومیت بسوں کا افتتاح

زین صدیقی

الخدمت کراچی میں صحت کے شعبےمیں بھی وسیع پیمانےپرکام کر رہی ہے۔صرف کراچی میں 4بڑےاسپتال ،میڈیکل سینٹرز،لیبارٹریز ،کلیکشن پوائنٹس

،فارمیسیز ہیں اوریہ لاکھوں لوگوں کو صحت اور ٹیسٹ کی معیاری سہولتیں پہنچانے میں مصروف ہیں۔ الخدمت کے ان صحت مراکز میں فراہم کی جانے والی سہولتوں میں اگر ٹیسٹ کی بات کی جائے تووہ سب سے کم نرخ ہوتے ہیں جبکہ صحت کی دیگر سہو لتیں بھی معیاری ، ارزاں نرخوں پر اور عزت وتکریم ساتھ فراہم کی جاتی ہیں ۔صحت کے ان مراکز سے جہاں سفید پوش افراد علاج کرواسکتے ہیں، وہیں امیر آدمی بھی ان سے استفادہ کر سکتا ہے ۔ الخدمت کے اسپتالوں اور ڈائیگنو سٹک سینٹرز میں موجود مشینری اور آلات بھی نامی گرامی اسپتالوں جیسے ہوتے ہیں جبکہ سروسز کے معیار پر بھی کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاتا ۔

الخدمت کراچی کی جانب سے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے دوبڑے موبائل یونٹس ،ایمبولنس ،میت گاڑیوں اور طبی آلات کے فلیٹ کا بھی افتتاح کیا۔ موبائل یونٹ میں صحت کی بہترین ضروریات سے آراستہ کیا گیا ہے ۔ اس میں لیبارٹری، پیشنٹ چیک اپ روم ،پیشنٹ بیڈ ،ٹوائلٹ اور پینے کے پانی کا ڈسپنسر موجود ہے ، ہیلتھ یونٹ میں سولر ،اسٹینڈ بائی جنریٹر، اے سی کی سہولت بھی ہے ،جبکہ یہ ہر موسمی حالات میں استعمال کے لیے موضوں ترین ہے ۔موبائل یونٹ میں لیبارٹری ٹیسٹ اور اس کے رزلٹ کے لیے انتظار کی زحمت کا بھی معاملہ نہیں ہے ، خون کے نمونے لینے کے بعد رزلٹ بھی موبائل یونٹ میں ملنے کا انتظام کیا گیا ہے ۔

 میڈیکل یونٹس ،طبی آلات ،موبائل ٹوئلٹ اور میت گاڑیوں کے فلیٹ کا افتتاح حافظ نعیم الرحمن نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں چیف ایگزیکٹو نوید علی بیگ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر راشد قریشی،ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکٹر ثاقب انصاری ،ڈائریکٹر ڈائیگنوسٹک ڈاکٹر عظیم،ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز الخدمت قاضی صدر الدین بھی موجود تھے۔

حافظ نعیم الرحمن نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل یونٹس ،طبی الات اورمیت گاڑیوں کا اضافہ الخدمت کے سروسز میں ایک اچھا اقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ کچی آبادیاں اور مڈل کلاس آبادی والے علاقے عموماً صحت کی سہولتوں کی فراہمی میں نظرانداز ہوتے ہیں ،یہاں کے لوگ صحت کی سہولےت سے استفادہ نہیں کر پاتے۔ الخدمت کی میڈیکل سروسز سب کے لیے ہیں۔ الخدمت کا موبائل یونٹ پورے شہر میں جائے گا اور لوگوں کو سہولت فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ موبائل یونٹ میں ڈاکٹرموجود ہوں گے ،پورٹ ایبل ایکسرے مشین بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت کی فارمیسیز معیاری دوائیں فراہم کررہی ہیں جبکہ الخدمت کے اسپتال میڈیکل سینٹر زاور کلکشن پوائنٹس ارزاں نرخوں پر شہریوں کو ٹیسٹ کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں ۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کورونا کے دنوں میں لوگوں کو آکسیجن سلنڈرزفراہم کیے گئے ۔ہم آج بھی یہ سروس 24گھنٹے فراہم کر رہے ہیں ۔ الخدمت کے کورنگی ،اورنگی ،گلشن معمار، ناظم آباد میں قائم اسپتال اور میڈیکل سینٹرز لاکھوں لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ الخدمت کے تمام ذمہ داران اور کارکنان کوان کاوشوں پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے مزید کہا کہ الخدمت صحت کے شعبے میں نمایاں کام کررہی ہے، شہر کراچی میں الخدمت کے 4بڑے اسپتال،میڈیکل سینٹرز،کلینکس،کلیکشن پوائنٹس اور ڈائیگنوسٹک سینٹرز موجود ہیں جہاں ٹیسٹ کی جدید اورمعیاری سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ الخدمت کا اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیگنوسٹک کمپلیکس تکمیل کے مراحل میں ہے،جہاں ایم آرآئی،میموگرافی،سی ٹی اسکین سمیت اہم اور مہنگے ٹیسٹ کراچی میں سب سے کم نرخوں پر کیے جائیں گے۔الخدمت کی ہیلتھ سروسز سے 25سے 30ملین لوگ استفادہ کرتے ہیں۔ہمارے اسپتالوں میں سالانہ 10ہزار ڈیلیوریز ہو تی ہیں،ہماری ہیلتھ سروسز کی تمام سروسز پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ فراہم کی جا تی ہیں۔

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ثاقب انصاری نے الخدمت ہیلتھ سروسز اور موبائل میڈیکل یونٹس کی تفصیلات سے آگاہ کیااور کہاکہ الخدمت کی ہیلتھ سروسز کا دائرہ وسیع ہورہا ہے۔آج سے موبائل ہیلتھ سروسز کا آغاز کیا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کو عام حالات کے ساتھ ہنگامی صورتحال میں بھی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔موبائل ہیلتھ یونٹ کے ساتھ مرد وخواتین ڈاکٹرز ہوں گے،اس میں لیبارٹری کی سہولت ہوگی،الٹرا ساو ¿نڈ اورایکسرے کیا جا سکے گا،خواتین کے لیے بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے صحت مراکز میں تمام معالجین شہرکے بہترین معالج ہیں،ہم الخدمت کی ہیلتھ سروسز کا دائرہ بڑھا ئیں گے۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

اسیران غزہ کو پھانسی کا فیصلہ نا منظور (نگہت پروین )

نگہت پروین

فلسطینی اسیران (قیدیوں ) کی پھانسی کی سزا کا خود ساختہ قانون اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کیا ۔حماس سے بار بار معاہدے

... مزید پڑھیے

الخدمت کے سابق عہدے داران کے اعزاز میں تقریب (زین صدیقی)

زین صدیقی

الخدمت خدمات کے 50ویں سال میں داخل ہو گئی ،یہ سفر آسان نہیں تھا ،بہت سے مراحل طے کیے گئے ،مٹھی بھر آٹا اسکیم سے خدمت شروع

... مزید پڑھیے

کتاب بہترین ساتھی (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم

کتاب انسان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے ۔ کچھ دہائیاں پیچھے چلے جائیں تو کتب بینی ایک بہترین شوق تھا جو لوگو  میں پایا جاتا تھا ۔لوگ اپنے

... مزید پڑھیے