جماعت اسلامی اقتدارمیں نہیں آسکتی ؟؟

زین صدیقی

موجودہ عام انتخابات کےنتائج دنیا نےدیکھ لیےہیں،میں حیران ہوں کہ اتنی اچھی جماعت،ایماندار لوگ ،بے داغ ماضی،حال اورمستقبل۔ سراج الحق

جیسا درویش منش امیر۔۔۔ کیا اب بھی قوم نہیں چاہے گی کہ کرپشن سے پاک ،دیانتدارقیادت اس ملک کی باگ ڈورسنبگھالے۔

عوام کی مرضی ،ناسمجھی،کم عقلی یا کچھ اورکہیں اسے،ماتم کریں یاسینہ کوبی ،76 سال سے لٹ رہےہیں، خود کولٹا رہے ہیں،بچوں کے روشن مستقبل سوچ ہے نہ فکر،ان کے بچوں کو روزگارنہ ملے،ان کے نلکوں میں پانی نہ آئے،ان کے گلی محلوں سے گندگی نہ اٹھے،ان کے گلی محلوں کی سڑکیں نہ بنیں، ان میں ان کے بچوں میں مایوسی ہو کوئی بات نہیں،دنیا کے سامنے کشول اٹھائے دردرپھریں ،ملک کا نام دنیا کی نظروں میں ڈبوئیں کوئی بات نہیں ،پیٹرول ،بجلی ،گیس مہنگی کریں کوئی بات نہیں ،سولہ سولہ گھنٹے اذیت ناک لوڈشیڈنگ کریں،انصاف نہ ملے کوئی بات نہیں، ملک کو بے دردی سے لوٹیں کوئی بات نہیں ہمیں برداشت ہے ۔

لوگ اسی میں خوش ہیں،انہوں نےسمجھوتا کرلیا ہے،ان حالات سے،طےکرلیا ہےخود کو نہیں بدلیں گے،خود کوبدلنے کیئےسوچ نہیں بدلیں گے،دیانت دار آکرکیا کرلیں گے،کون سا تیرمارلیں گے۔ آناتو ان ہی کو ہے ،نظام تو ان ہی کرپٹوں سےچلناہے۔کیوں دیں ووٹ دیانتداروں کو ،جب اس سسٹم میں ان کی جگہ ہی نہیں۔

نہ یہ اپنی سوچ بدلیں گےنہ ہی نظام بدلے گا،2024 کےالیکشن سے پہلے ہم نے انجینرنگ،سلیکٹڈ ،خلائی مخلوق  اورایمپائر کی اصطلاحات بھی سنیں ،عجیب سا لگتا تھا کہ کس کی بات ہو رہی ہے،کون ہیں یہ ،کون  کس کو کہہ رہا ہے۔۔ اس الیکشن سے پہلے کے الیکشنزٓمیں بھی ملک میں انتخابی اصلاحات کی باتیں ہوتی تھیں۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی بات ہوتی تھی مگر یہ باتیں اچانک ہوا ہوجاتی تھیں۔ مطلب کرپٹ نظام میں یہ باتیں چہ معنی دار تھیں پھراس انتخابات میں بھی ہم نےانتخابی جنازہ پڑھ اوردیکھ لیا ۔

ہرطرف آوازیں بلند ہوناشروع ہوگئیں ،دھاندلی کا شورمچ گیا،دو چار خوش باقی سب کےسب ناخوش۔ الزامات کی بارش ہوگئی۔ سوشل میڈیا پرٹھپوں والی سرکار کی ویڈیوزکی بارش ہوگئی ،پرامن انتخابات کےاعلانات ہوئے، مبارکباد دی گئیں مگرٹھپوں والی ویڈیوزکا کسی نے ذکر کیا نہ نوٹس لیا۔

اب سنیےکراچی کی ببتا۔۔۔پینتیس سال ظلم کا شکاراس شہرپرظالموں کوایک بار پھرکھل کھیلنےکےلیے پندرہ نشستوں کا تحفہ پیش کردیا گیا۔۔ پہلے جوبزور طاقت خود ٹھپےلگاتے تھے،اب ان کیلئے ٹھپے لگانے والے "جنات "لائے گئے، جنہوں نےبہ حسن وخوبی یہ کام انجام دیا۔جنات نےایسا کارنامہ انجام دیا  کراچی سے پندہ کی پندرہ اوردوحیدرآباد کی کریبی کے طور پر دلوا دیں۔

اس جماعت نےتو آٹھ فروری کو ہی دونشستوں کےصرف  دس فیصد انتخابی نتائج پرمیڈیا پر آکر کامیابی کابغل بجادیا تھا،"جنات "نےانہیں پیشگی بتا دیا تھا کہ آپ کی اٹھارہ نشستیں پکی ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن جیسے ایماندار،دیانت دار،لوگوں دلوں کی آوازکو خوش اورخاموش کرنے کیلئے ایک نشست دی جو انہوں نےبھری پریس کانفرنس میں واپس کردی اوردنیا بھرمیں ہیرو کے طور پرجانے پہنچانےجانےلگے حالانکہ ان کی انتخابی مہم بھی سب سےمنفرد تھی اورانہوں نےانتخابات کی اس مہم میں ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا تھا،انہوں نے کراچی کی امارت کےعرصے میں جماعت اسلامی کی ساکھ ، نام کومزید تقویب بخشی اور ان کا اپنا نام بھی ایک بڑے لیڈر کے طور پرملک کے سیاسی ،سماجی وعوامی حلقوں میں گونجنےلگا ۔

ہمارامیڈیا ٹھپے والی پارٹیوں کامدح سراء بنارہا ،وہ تو الیکشن سے پہلے ہی کہہ رہا تھا کس کی کتنی سیٹیں کس پارٹی ہوں گی ،جماعت کا تو کہیں نام ونشان تک نہیں تھا۔ کس صوبے میں کس کی حکومت ہوگی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ میڈیا بھی کرپٹ  اور گلے سڑے نظام کےطابع ہے،جب پورا سسٹم کرپٹ اور بدبودارہو توجماعت اسلامی کی اس نظام میں کہاں جگہ ہے؟ اگر ہے تو بتا دیجیے۔

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

اسیران غزہ کو پھانسی کا فیصلہ نا منظور (نگہت پروین )

نگہت پروین

فلسطینی اسیران (قیدیوں ) کی پھانسی کی سزا کا خود ساختہ قانون اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کیا ۔حماس سے بار بار معاہدے

... مزید پڑھیے

الخدمت کے سابق عہدے داران کے اعزاز میں تقریب (زین صدیقی)

زین صدیقی

الخدمت خدمات کے 50ویں سال میں داخل ہو گئی ،یہ سفر آسان نہیں تھا ،بہت سے مراحل طے کیے گئے ،مٹھی بھر آٹا اسکیم سے خدمت شروع

... مزید پڑھیے

کتاب بہترین ساتھی (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم

کتاب انسان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے ۔ کچھ دہائیاں پیچھے چلے جائیں تو کتب بینی ایک بہترین شوق تھا جو لوگو  میں پایا جاتا تھا ۔لوگ اپنے

... مزید پڑھیے