’یتیم بچوں “کی بھنبھورومکلی کی سیر

 زین صدیقی

ملک میں یتیموں کی دیکھ بھال اور ان کی کفالت کا کو ئی منظم ادارہ نہیں یہ بات زبان زدعام رہتی ہے

مگربلا مبالغہ الخدمت پاکستان کے ایسے فلاحی اداروں کے لحاظ سے سرفہرست ہے جو ملک بھر میں ” آغوش ہوم “کے نام سے اقامتی ادارے رکھتی ہے ،جہاںسیکڑوں یتیم بچوں کو تعلیم ،صحت اورخوراک سمیت دیگرگھر جیسی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں اور الخدمت نے ان یتیم بچوں کی انٹر تک تعلیم وتربیت کی ذمہ داری لی ہے ۔
الخدمت اپنے کفالت یتامیٰ پروگرام کے ذریعے گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک میں باپ کی شفقت وسایہ سے محروم بچوں کی ان کے گھروں پر کفالت کر رہا ہے ۔ان بچوں کی 4ہزار ماہا نہ اور48ہزارروپے سالانہ سے مدد کی جارہی ہے ،یہی نہیں الخدمت ان بچوں کی احساسات جذبات اور خواہشات کا بھی خیال رکھتی ہے اوران کی بہترین تربیت کا بھی بہتر ین اہتمام کیا جا تا ہے ،انہیں تفریحی ومطالعاتی دوروں پر بھی لے جایا جا تا ہے اورقومی وعالمی ایام بھی منائے جاتے ہیں اور ان میں عید الفطر ،عید الاضحی پر تحائف بھی دیئے جاتے ہیں ،جبکہ ان کی صحت کا خیال رکھنے کیلئے سالانہ ہیلتھ اسکر یننگ کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے ۔
الخدمت نے اپنے جاری مشن کو تقویت دینے کیلئے تین اہم ترین پروگرامز کا اہتمام کیا،جن میں 100سے زائد یتیم بچوں کا مکلی وٹھٹھہ کا مطالعاتی دورہ ،یسیر بچوں کی کراچی کے بڑے ڈپارٹمنٹل اسٹور پر دل کھول کر شاپنگ اور گلشن معمار میں تعمیر شاندار ” آغوش ہوم “ میں ماو¿ں اوربچوں کا دورہ شامل تھا ۔
الخدمت نے اپنے زیر کفالت بچوں کو بھنبھور کے تاریخی میوزیم کی سیر کروائی، جہاں انہیں قیمتی اور صدیوں پرانے نوادرات دکھائے گئے ،جن میں تانبے کے برتن ، مختلف ادوار میں رائج قدیم کرنسی ،مٹی کے بنے گلدان اور عام استعمال کی نادر اشیا شامل تھیں جو صدیوں پرانی تہذیب کا پتا دیتی تھیں ،جبکہ بچوں کو بھنبھور کے قدیم اثار کی بھی سیر کروائی گئی ۔
بچوں کو مکلی میں تاریخی قبرستان بھی لے جایا گیا جہاں بچوں کو سات سو سال پرانی قبریں دکھائی گئیں اور انہیں ان قبروں کی تاریخ سے متعلق معلومات فراہم کی گئی ۔تمام بچے شاہ جہاں مسجد بھی گئے جہاں انہیں بتایا گیا کہ شاہ جہان مسجد، شہنشاہ شاہ جہاں نے 1054ہجری میں تعمیر کروائی تھی ۔اس دور کا شاہکار طرز تعمیر اس وقت کے تعمیراتی حسن کا پتا دیتی ہے ۔بچوں نے مسجد کے مختلف حصے دیکھے اور ان سے متعلق سوالات بھی کیے ۔

اس موقع پر بچوں کو بھنبھورر کی تاریخی اہمیت کے بارے میں بھی بتایا گیا ،بچوں کو بتایا گیا فتوحات کے حصول کیلئے محمد بن قاسم نے سندھ میں داخل ہونے کیلئے سب سے پہلے بھنبھور میں قدم رکھا ،بھنبھور تاریخی طور پر اہمیت کا حامل شہر ہے ۔بچوں کو بتا یا گیا کہ بھنبھور میں قدیم آثارکی کھدائی کیلئے کام کا آغاز 1958 میں کیا گیا ،جہاں سے دو مختلف ادوار کے اثار ملے ۔بچے مطالعاتی دورے سے خوب محظوظ ہوئے ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلی باران مقامات پر آئے ہیں ۔
مطالعاتی دورے میں بچوں کی خوشی دیدنی تھی ۔بچوں کاکہنا تھا کہ انہیں یہاںآکربہت جوشی ہوئی ہے اور وہ یہ جان سکے ہیں کہ ہمارا ملک کتنا خوب صورت اورتاریخی ہے ۔
الخدمت کراچی کے زیر کفالت غریب بچوں کو ایک خاتون ڈونر کے تعاون سے "چیز اپ ڈپارٹمنٹل اسٹور" میں ان کی ماو¿ں کے ہمراہ اپنی پسند سے اپنی ضروریات کی اشیا ءخریدنے کا ایک انوکھا موقع پہلی بار فراہم کیا گیا۔اس موقع پر کراچی یونیورسٹی اور جناح ویمن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی الخدمت کی خاتون رضاکاروں نے ان بچوں کو خریداری کرنے کے دوران رہنمائی اور مدد فراہم کی۔ تمام بچوں اور بچیوں نے بڑی دلچسپی سے اپنی پسند کے کپڑے،جوتے اور دیگر اشیاءکی خریداری کی۔ ڈپارٹمنٹل اسٹور کی انتظامیہ نے نہ صرف ان بچوں کو خصوصی ڈسکاو¿نٹ دیا بلکہ مشروبات سے ان کی تواضع بھی کی۔بعد ازاں ان تمام بچوں کو دفتر الخدمت میں منعقدہ ایک تقریب میں ان کے خریدے گئے تحائف ان کے سپرد کیے گئے ۔
معروف سماجی کارکن محترمہ فرزانہ ہارون اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں، جبکہ ممتاز ادیبہ و بلاگر محترمہ فرح مصباح نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔اس موقع پرسینئر منیجر ریسورس موبلائزیشن عنایت اللہ اسماعیل اورالخدمت آرفن کیئر پروگرام کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ فرزانہ ہارون نے کہا کہ غریب بچے ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ۔ان مناسب دیکھ بھال اورانہیں آگے بڑھانے کیلئے کوششیں کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے ۔ہم نے چھوٹی سی کوشش کی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کوشش کو قبول فرمائے ۔
عنایت اللہ اسماعیل نے اس موقع پر کلمات تشکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام رضاکاروں کا شکریہ اداکرتا ہوںکہ جنہوں نے اس پروگرام کو میاب بنانے میں مدد کی ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت کے زیر کفالت ان بچوں کو ایک خاتون ڈونر کی جانب سے شاپنگ کروانے کا مقصد ان بچوں اور ان کی ماو¿ں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا تھا ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت یتیم بچوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ ان کیلئے قومی اور عالمی ایام بھی مناتی ہے ،جس کا مقصدبچوں کو نہ صرف اپنے قومی ہیروز اور تہواروں سے متعلق آگہی فراہم کرنا ہے بلکہ ان کے ذریعے ان کی اچھی تربیت کرنااورتفریح کے بھی مواقع فراہم کرناہے ۔

الخدمت کی جانب سے باہمت یتیم بچوں اوران کی ماؤں کوگلشن معمار میں واقع ” آغوش ہوم “ کا دورہ کروایا گیا ۔جہاں انہیں بچوں کیلئے فراہم کی جانے والی رہائشی ،تعلیمی اور تفریحی سہولتوں سے متعلق خصوصی بریفنگ دی گئی اور آغوش ہوم کے مختلف حصوں کا معائنہ کروایا گیا ۔ماو¿ں کو آغوش ہوم کے رہائشی کمروں ،کھانے کے کمرے ،وضوخانے ،مسجد ،کھیل کے میدان ،لیکچر سینٹر اوراسلامک کلچرل آڈیٹوریم سمیت دیگر حصوں کا دورہ کروایا اور انہیں بتا یا گیا کہ ان کے بچوں کو اس آغوش ہوم میں تمام معیاری سہولتیں مہیا کی جائیں گی اور انہیں یہاں گھر کی طرح آرام دہ اورشفقت والا ماحول فراہم کیا جائے گا ۔
باہمت بچوں کی ماو¿ں نے رہائشی آغوش ہوم کا دورہ کیا تو ان کی خوشی دیدنی تھی۔ انہوں نے الخدمت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اورامید ظاہر کی کہ ان کے بچے یہاں سے تعلیم وتربیت حاصل کر کے معاشرے کے تعلیم یافتہ اور قابل فرد بن کر نکلیں گے ۔اس موقع پرسینئر منیجر الخدمت کراچی عنایت اللہ اسماعیل نے کہا کہ الخدمت آغوش ہوم 200یتیم بچوں کیلئے قائم کیا گیا ہے .ابتدائی طور پر 50بچوں کو گلشن معمار میں وسیع و عریض رقبے پر قائم اس
”آغوش ہوم“ میں شاندار قسم کی رہائش ،خوراک ،تعلیم اور علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی ،جبکہ یہاں بچوں کی تفریح کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے ۔مائیں فکر مند نہ ہوں ان کے بچے ہمارے بچے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ماو¿ں سے ان بچوں کی ملاقات کا اہتمام بھی الخدمت کرے گی ۔یتیم بچوں کی کفالت الخدمت کا مشن ہے اور ہم اس مشن کو وسعت دینا چاہتے ہیں ۔اہل خیر کو چاہیے کہ وہ الخدمت کے ساتھ پھر پور تعاون کریں ۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

اسیران غزہ کو پھانسی کا فیصلہ نا منظور (نگہت پروین )

نگہت پروین

فلسطینی اسیران (قیدیوں ) کی پھانسی کی سزا کا خود ساختہ قانون اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کیا ۔حماس سے بار بار معاہدے

... مزید پڑھیے

الخدمت کے سابق عہدے داران کے اعزاز میں تقریب (زین صدیقی)

زین صدیقی

الخدمت خدمات کے 50ویں سال میں داخل ہو گئی ،یہ سفر آسان نہیں تھا ،بہت سے مراحل طے کیے گئے ،مٹھی بھر آٹا اسکیم سے خدمت شروع

... مزید پڑھیے

کتاب بہترین ساتھی (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم

کتاب انسان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے ۔ کچھ دہائیاں پیچھے چلے جائیں تو کتب بینی ایک بہترین شوق تھا جو لوگو  میں پایا جاتا تھا ۔لوگ اپنے

... مزید پڑھیے