الخدمت کے تحت سالانہ کانفرنس

زین صدیقی

   دنیا میں نیکی کا کوئی بھی کام ہوا س کے پیچھے بے مثال محنت اور مشقت کار فرما ہوتی ہے ا ور اسی جہد

مسلسل کے نتیجے میں بڑی کامیابیاں ملتی ہیں اور یہی کام پھرنام بھی بناتا ہے اور مقام بھی ۔الخدمت بھی ان ہی این جی اوز میں سرفہرست ہے جس نے 46سال سے جہد مسلسل کے بعد یہ مقام حاصل کیا ہے ۔آج لوگ اس کا اقرار بھی کرتے ہیں اور اس پربھرپوراعتماد بھی کرتے ہیں ۔الخدمت کی خدمات کی خاص بات یہ ہے کہ کسی رنگ ونسل اور مذہب کی تفریق کے بغیر خدمت کر رہی ہے اور یہ زندگی کے ًتمام شعبوں میں کام کر رہی ہے۔یہ نہ صرف عام حالات میں لوگوں کی خدمات میں پیش پیش رہتی ہے،بلکہ ہنگامی حالات میں بھی اس کے ہزاروں کارکنان پیش پیش رہتے ہیں ۔صحت ،تعلیم ،کفالت یتامیٰ ،مواخات ،صاف پانی کمیونٹی سروسز ،ڈیزاسٹر مینجمنٹ وہ شعبے ہیں ،جن میں الخدمت کے مثالی کام ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کاموں کو نہ صرف پاکستان بلکہ پاکستان سے باہر بھی انتہا ئی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔

ہرسال کی طرح اس بر س بھی کراچی کے مقامی ہوٹل کے خوبصورت ہال اور ماحول میں الخدمت کی جانب سے مخیر حضرات سے تشکراورنیکی کے کاموں شرکت کی دعوت کیلئے” کفالت یتامیٰ “ پروجیکٹ کے سلوگن ” تم اکیلے نہیں“ کے عنوان سے ایک کانفرنس اور ڈنر کا اہتما م کیا گیا،جس میں نہ مختلف نجی وسرکاری کمپنیوں کے سربراہان بلکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔تقریب کے مہمان خصوصی صدر الخدمت کراچی حافظ نعیم الرحمن تھے۔تقریب سے چیف ایگز یکتو الخدمت کراچی نوید علی بیگ ،الخدمت فاو ¿نڈیشن پاکستان کے نائب صدرڈاکٹر مشتاق مانگٹ ، الیکشن کمشنر کراچی ندیم حیدر، سابق چیئر مین آباد محسن شیخانی ،جنرل منیجر کاپوریٹ کمیونیکیشن سوئی سدرن گیس کمپنی شہبازاسلام ،معروف نیورولوجسٹ ڈاکٹر واسع شاکر ، نجی ٹی وی کے بیورو چیف فیصل عزیز ،اینکر فواد احمد سابق چیئر مین آبادحسن بخشی نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر الخدمت کے ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی اورالخدمت کے تمام شعبہ جات کے ڈائریکٹرزاور منیجرز بھی موجود تھے ۔

تقریب میں ہال کے ایک جانب سابق سٹی ناظم کراچی اور سابق صدر الخدمت نعمت اللہ خان کی ایک قدآدم تصویر موجود تھی اورتقریب میں مقررین نے ان 2005کے زلزلے کے دوران اورعام حالات میں انجام دی گئی خدمات کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

 

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔نظامت کے فرائض ٹی وی اینکر اویس احمد منگل والا اور الخدمت کے فرید احمد نے انجام دیئے ،جبکہ عبدالحکیم ناصف نے موجود وقت اور حالات کے لحاظ سے طنز ومزاح پر مبنی اشعار پیش کر کے وہاں موجود حاضرین کو خوب محظوظ کیا اورداد تحسین سمیٹی ۔

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے صدر الخدمت کراچی حافظ نعیم الرحمن الخدمت کے ساتھ تعاون کرنے اوراپنے اعتماد کے رشتے کو قائم وائم رکھنے پر اظہار تشکر کر تے ہوئے کہا کہ جو لوگ نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ اس کا اجر مزید بڑھا چڑھا کر دیتے ہیں ۔اگر انفاق فی سبیل اللہ یعنی اللہ کے راستے میں خرچ کرنے کا عمل معاشرے میں عام ہوجائے تو معاشرے میں نمایاں اور خوشگوار تبدیلی آسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر چیز کی جزا ملنا مشکل،تاہم اللہ کے یہاں نیکی کے کام کا بدلہ بڑھا چڑھا کر ملتا ہے اور اگر انسان آخرت میں کچھ حاصل کرنا چاہتا ہے تو دین اور بھلائی کے کاموں کیلئے خود کو وقف کر دے ۔انہوں نے کہا کہ الخد مت کے کام سب کے سامنے ہیں ۔اللہ کے بندوں کی خدمت کیلئے کام کر رہی ہے۔

 حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ الخدمت صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کر رہی ہے ،6ماہ میںنیا ڈائیگنوسٹک سینٹر قائم کر نا چاہتے ہیں ،جس میں ہم لوگوں کو ایم آرآئی اور سی ٹی اسکین کی سہولتیں فراہم کریں گے۔ الخدمت کو ان دونوں مشینوں کی ضرورت ہے ،جن کی مجموعی لاگت 20کروڑ روپے ہے ۔انہوںنے اپیل کی کہ مخیر حضرات اس سلسلے میں تعاون کریں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت زندگی کے 7 شعبہ جات میں کام کر رہی ہے ،جس میں کفالت یتامیٰ ،تعلیم ،صحت، روز گار،صاف پانی ،کمیونٹی سروسز ،ڈیزاسٹر مینجمنٹ شامل ہیں ۔انہوں نے تمام شعبہ جات میں انجام دی جانے والی خدمات سے متعلق شرکاءکو آگا ہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت نے کوڈ۔19کے دوران اور طوفانی بارشوں کے دوران بھی کراچی کے شہریوں کی بھرپور خدمت کی اورمثالی کام کیا ۔نو ید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت نے ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی آغوش ہوم تعمیر کیا ہے ،جس کا طرز تعمیر انتہائی خوبصورت ہے ۔200یتیم بچوں کی کفالت کیلئے قائم اس منصوبے میں یتیم بچوں کو معیاری تعلیم ،بورڈنگ کا بہترین ماحول ،صاف ستھرا معیاری کھانا ،صحت ،لائیبریری ،کمپیو ٹر لیب ،ان ڈور گیمز ،کیریکٹر بلڈنگ ،نصابی وغیر نصابی سرگرمیوں کی سہو لتیں فراہم کی جا ئیں گی۔انہوں نے مخیر حضرات سے کہا کہ وہ الخدمت کے کاموں میں آگے آئیں اور دل کھول کر عطیات دیں ۔

نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے کہا کہ یو نیسیف کے مطابق اس وقت پاکستان میں 42 لاکھ بچے یتیم ہیں ۔2005میں الخدمت نے زلزلے کے دوران بڑا کام کیا ۔نعمت اللہ خان مرحوم نے اس کیلئے بڑاکردار ادا کیا ۔80ہزار لوگ بے گھر ہوئے ۔2005میں ہی اٹک میں یتیم بچوں کیلئے آغوش ہوم بنایا گیا ۔آج اس سے پڑھنے والے بچے عملی زندگیوں میں آچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں 14ہزار یتیم بچوں کی کفالت کی جا رہی ہے،ہر بچے کی 4ہزار ماہانہ اور 48000سالانہ سے مدد کی جارہی ہے ۔ان بچوں کو اس عمل سے یہ حوصلہ ملتا ہے کہ وہ اکیلے نہیں الخدمت ان کے ساتھ ہے ۔ ملک میں 14آغوش ہوم یتیموں کی پرورش کر رہے ہیں ۔کراچی میں بھی آغوش ہوم تعمیر کیا جا چکا ہے ۔

ڈاکٹر واسع شاکر نے کہا کہ اللہ کے راستے میں خرچ کرنے سے جو خوشی حاصل ہوتی ہے ،وہ کسی اور چیز سے نہیں ملتی۔جولوگ اللہ کی راہ میں خر چ کرتے ہیں اللہ کی رحمت ا ن پر نازل ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیکی کے کاموں میں آگے آکر اور بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام کی زندگیوں سے بھی ہمیں اللہ کے راستے میں اپنے مال کو خرچ کرنے عظیم مثالیں ملتی ہیں۔ہمیں اپنے اپ کو نیکی کے کاموں کیلئے پیش کرنا ہوگا۔

 الیکشن کمشنر کراچی ندیم حیدر نے کہا کہ این جی اوز تو اور بھی ہیں مگر الخدمت سب سے زیادہ اچھا کام کر رہی ہے۔الخدمت کو چاہیے کہ وہ مواخات کے کام کو آگے بڑھائے ۔کسی پریشان حال کو اس کے پیروں پر کھڑا کردینا بھی بڑی نیکی کا کام ہے ۔الخدمت اس حوالے سے کام کر رہی ہے یہ بات خوش آئند ہے ۔

فیصل عزیز نے کہا کہ الخدمت عمدہ کام کر رہی ہے۔ نئی نسل کو ٹیکنالوجی کی تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ آنے والی نسل باصلاحیت اور ذہین ہے ،اس کیلئے ٹیکنالوجی کی تعلیم کو موجودہ تعلیمی نظام میں شامل کیا جانا ضروری ہے تاکہ ہم دنیا کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو سکیں ۔

سابق چیئر مین آباد محسن شیخانی نے کہا کہ الخدمت ہر قع پر خدمت کر تی نظرآتی ہے ۔ انسانیت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ۔اسلام ہمارا دین ہے اور اسلام ہمیں دوسروں کا خیال رکھنے کا حکم دینا ہے ۔ملک بھر میں سماجی تنظیمیں کام کر رہی ہیں ۔لوگوں میں مدد کا بڑا جذبہ ہے ۔جب زلزلہ آیا تو اس الخدمت نے متاثرہ علاقوں میں بڑھ چڑھ کر کام کیا اورلوگوں نے بڑھ چڑھ کر متاثرین کی مدد کی ۔محسن شیخانی نے کہا کہ لوگوں کے کام آنا اور ان کی فلا ح وبہبود کیلئے کام کرنے کا بڑا اجرہے ۔انہوں نے آباد کی جانب سے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

الخدمت دسترخوان کے نگران جنید مکاتی نے کہا کہ ہم کراچی شہر میں الخدمت دستر خوان کے ذریعے رواں برس 7کروڑ وپے سے لوگوں کودسترخوان کے ذریعے کھانا اور راشن فراہم کیا ،اس سال کا ہدف 12کروڑ روپے ہے ۔

شہباز اسلام نے کہا کہ میں اپنی کمپنی کا شکر گزار ہوں جس نے بچوں کی کفالت کا بیڑا اٹھایا اورمجھے اس عمل کا حصہ بنایا ۔انہوں نے کہ الخدمت بڑا کام کر رہی ہے ،یہی وجہ ہے کہ ہماری کمپنی اس کے ساتھ ہے اور کفالت یتامیٰ پراجیکٹ میںکچھ یتیم بچوں کی کفالت کا فریضہ انجام دے رہی ہے ۔

تقریب میںلوگوں نے الخدمت کودل کھول کرعطیات دیئے ۔ اس موقع پر تمام شرکا کو شیلڈزاور تھائف دیئے گئے۔تمام مہمانوں نے الخدمت کی خدمات کی تعریف کی اوراپنے مکمل تعاوکی یقین دہا نی کروائی ۔

 

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

اسیران غزہ کو پھانسی کا فیصلہ نا منظور (نگہت پروین )

نگہت پروین

فلسطینی اسیران (قیدیوں ) کی پھانسی کی سزا کا خود ساختہ قانون اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کیا ۔حماس سے بار بار معاہدے

... مزید پڑھیے

الخدمت کے سابق عہدے داران کے اعزاز میں تقریب (زین صدیقی)

زین صدیقی

الخدمت خدمات کے 50ویں سال میں داخل ہو گئی ،یہ سفر آسان نہیں تھا ،بہت سے مراحل طے کیے گئے ،مٹھی بھر آٹا اسکیم سے خدمت شروع

... مزید پڑھیے

کتاب بہترین ساتھی (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم

کتاب انسان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے ۔ کچھ دہائیاں پیچھے چلے جائیں تو کتب بینی ایک بہترین شوق تھا جو لوگو  میں پایا جاتا تھا ۔لوگ اپنے

... مزید پڑھیے