واقعی تم اکیلے نہیں

 زین صدیقی 

الحمد للہ کراچی ہر لحاظ سےزرخیز شہر ہے ،علم وادب کےحوالے سے لیجئے،شعروسخن ہو

یا فن وثقافت یہ شہرہر لحاظ سے باکمال ہے۔ اس شہر میں درد دل رکھنے والوں کی بھی کمی نہیں ۔گرتے کو تھام لینا بھی یہاں کے بسنے والوں کا شیوہ ہے۔یہاں لوگوں کی خدمت کرنے والی این جی اوز بھی ہیں اور ان کو سپورٹ کرنے والے درد منددل اہل خیر بھی ،جو گرتوں کو تھامنے کیلئے ہروقت تیار رہتے ہیں اوران یتیموں کی کفالت کرنے والے بھی ہیں جو انہیں تاریک راہوں سے نکال کرروشن منزل کی جانب لے جا نے کیلئے پر عزم ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ان اکیلوں کو تھام رکھا ہے ۔

مجھے شہر کے مقامی ہوٹل میں الخدمت کے تحت منعقد ہونے والی ایک کانفرنس اور ڈنر میں شرکت کا موقع ملا۔تقریب کیلئے ” تم اکیلے نہیں “ کو سلوگن بنا یا گیا تھا ۔یہ الخدمت کا وہی اہم پراجیکٹ ہے جس کے تحت ملک بھر میں ہزاروں یتیم بچوں کی کفالت کی جارہی ہے ۔اس کے ذریعے الخدمت ملک بھر میں 11 ہزار سے زائد بچوں کی ان کے گھروں پر کفالت کررہی ہے ،جبکہ صرف کراچی میں ایک ہزار 170بچے زیر کفالت ہیں ۔ان یتیم بچوں کی ان کے گھروں پر ہی 4ہزارماہانہ اور48ہزار سالانہ سے کفالت کی جا رہی ہے ،یہی نہیں ان بچو ں کو عید الفطر اورعید لاضحی پرنہ صرف تحائف دیئے جاتے ہیں ،بلکہ ان کی صحت کا خیال رکھنے کیلئے ہیلتھ اسکریننگ بھی کی جاتی ہے ۔ان بچوں کی سیر وتفریح کا بھی خیال رکھا جاتا ہے اورانہیں مختلف تفریحی مقامات پر سیر کیلئے لے جایا جاتا ہے اور مطالعاتی دوروں پر تاریخی مقامات پر لے جانا الخدمت کا معمول ہے،جبکہ ان بچوں کو ہرسال نئی نصابی کتب اورکاپیاں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ ان ہی بچوں کی وہ مائیں جو ہنرجانتی ہیں، انہیں مواخات پروگرام کے تحت قرضہ بھی فراہم کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے گھر میں رہ کر کوئی کام کریں اور اپنے بچوں کیلئے باعزت طور پرروزی کما سکیں۔اس سے ان خاندانوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔

کوئی بچہ باپ کے سایہ سے محروم ہو تو گویا اس کا سایہ رحمت چھن جاتا ہے ،ہمارے معاشرے میں یہ بچے اس روایتی بے حسی کا سامنا کرتے ہیں جو ان کے ارد گرد پنپ رہی ہوتی ہے ۔اللہ کے احکام اوررسول کی احادیث مبارکہ سے صرف نظر کرنے والے رشتہ دار بیوہ اور اس کے بچوں سے بھی منہ پھیر لیتے ہیں اور یہ کوئی غیر لوگ نہیں ہوتے بلکہ یہ ان کے اپنے سگے ہوتے ہیں ۔

سنن ابن ماجہ میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے تفصیلی روایت موجود ہے کہ نبی کریم صلی ا للہ علیہ والہ وسلم نے فرمایامسلمان گھرانوں میں سب سے بہتر گھر وہ ہے جس گھر میں کوئی یتیم موجود ہو اور اس کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آیا جاتا ہو اور مسلمان گھرانوں میں سب سے برا گھر وہ ہے ،جہاں یتیم موجود ہو اور اس سے بد سلوکی کی جاتی ہو۔

حضرت سہل بن سعد رضی االلہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی مہرباں محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں اور یتیم کی کفالت کر نے والا جنت میں ایسے ہوں گے پھر آپ نے اپنی دو انگلیوں کی طرف اشارہ کیا،یہ دو انگلیاں آپس میں قریب قریب ہیں (صحیح بخاری )

اما م طبرانی رحمتہ اللہ حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی االلہ عنہ کے حوالے سے نقل کرتے ہیں کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا مسلمان جو کسی یتیم کو اپنے ساتھ کھا نے پینے میں شریک کرے تو اللہ تعالی اسے یقیناً جنت میں داخل فرمائیں گے ،ہاں یہ بات الگ ہے کہ وہ کوئی ایسا گناہ نہ کرے جس کی مغفرت بالکل نہیں ہو تی۔اللہ کے احکام اوررسول کے حیات طیبہ کے عملی مظاہر کو نظرانداز کرنا بدنصیبی سے کم نہیں ،الخدمت جو فریضہ انجام دے رہی ہے اس کی کوئی مثال نہیں ،ایک یتیم کی کفالت کرنے ،اسے پیروں پر کھڑا کرنے کے اجر ثواب کا کوئی نعم البدل نہیں ۔

اللہ کی رہ میں خرچ کرنے کا جذبہ الخدمت کی سالانہ کانفر نس میں شریک لوگوں میں دیکھا تو احساس ہوا کہ شہر کراچی کے دامن میںجتنی وسعت ہے لوگوں کے دل اس سے کہیں زیادہ وسیع ہیں ۔وہ نیکی کے کاموں میں بھی دل کھول کر خرچ کرتے ہیں اورالخدمت پر اعتماد کرتے ہیں ،کیونکہ یہی وہ جذبہ ہے جو انہیں اللہ کے یہاں مقبولیت کی سند دلائے گا اور جب اللہ کی مقبولیت کی سندمل جائے پھر ایسے شخص کو کسی اور سند کی ضرورت نہیں ۔

مشکل حالات ،محدودمعاشی وسائل ،باپ کے سایہ سے محرومی، زند گی کو کس قدرمشکل بنا دیتی ہے ،اس بات کا احساس وہی شخص کر سکتا ہے جو ان حالات سے گزر رہا ہو اور جب کو ئی شخص ان کی کفالت کرتا ہے ۔انہیں تعلیم دلاتاہے ،انہیں ان کے پیروں پر کھڑا کرتا ہے ،باپ کی طرح ان کی خواہشات پوری کرتا ہے ،اس کے سر پر دست شفقت رکھتا ہے ،اس کی چھوٹی چھوٹی خواہشات پوری کرتا ہے تو اس یتیم کے چہرے پر جو مسکراہٹ پھیلتی ہے وہ دیدنی ہو تی ہے ۔

یتیم بچے اس احساس کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں انہیں بھی کوئی سنبھالنے والا ہے ۔دیکھنے والا ہے وہ تنہا نہیں ۔ کوئی ان کے ساتھ ہے اور پھر ایسے میں ان بچوں کی ایک ایک مسکراہٹ انمول ہو جا تی ہے ۔جو ان بچوں کی خدمت کا ذمہ لینے ولی الخدمت کیلئے انتہائی طمانیت اورمسرت کا باعث ہے ۔ایسے تمام بچوں میں یہ کہتا ہوں کہ تم اکیلے نہیں ،بلکہ واقعی تم اکیلے نہیں ۔الخدمت کمزوروں اور محتاجوں کی زندگیوں کو بدلنے کیلئے کوشاں ہے ،پورے معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ اس نیک کام میں آگے بڑھ کر الخدمت کے ہاتھ مضبوط کرے ۔

 

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

اسیران غزہ کو پھانسی کا فیصلہ نا منظور (نگہت پروین )

نگہت پروین

فلسطینی اسیران (قیدیوں ) کی پھانسی کی سزا کا خود ساختہ قانون اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کیا ۔حماس سے بار بار معاہدے

... مزید پڑھیے

الخدمت کے سابق عہدے داران کے اعزاز میں تقریب (زین صدیقی)

زین صدیقی

الخدمت خدمات کے 50ویں سال میں داخل ہو گئی ،یہ سفر آسان نہیں تھا ،بہت سے مراحل طے کیے گئے ،مٹھی بھر آٹا اسکیم سے خدمت شروع

... مزید پڑھیے

کتاب بہترین ساتھی (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم

کتاب انسان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے ۔ کچھ دہائیاں پیچھے چلے جائیں تو کتب بینی ایک بہترین شوق تھا جو لوگو  میں پایا جاتا تھا ۔لوگ اپنے

... مزید پڑھیے