مفت آکسیجن کی فراہمی میں الخدمت پیش پیش

زین صدیقی

 آکسیجن سلنڈر کی اہمیت ماضی میں اتنی نہیں تھی جتنی کورونا کی وبا کے دوران سامنے آئی ہے ۔فروری

2020میں جب کورونا کی وبا پاکستان میں آئی تو کورونا کی علامات کے ساتھ 60سال یا اس سے زائد عمر کے افراد میں کورونا کی علامات میں سانس لینے میں دشواری کا بھی ذکر آیا اور یوں جب 60سال یا اس سے زائد عمر کے وہ افراد جن کاقوت مدافعت کا نظام کمزور تھا ،ان کو سانس لینے میں دشواری کی تکلیف بھی سامنے آئی اور ایسے افراد میں آکسیجن کی ضرورت اور اس کی اہمیت بڑھ گئی جبکہ بات ان کی سانسیں بحال رکھنے اور زندگی بچانے تک پہنچ گئی ۔ایک ارب سے زائد انسانوں والے پڑوسی ملک بھارت کو بھی کورونا کے شدید اثرات نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور وہاں لوگ زندگی کی سانسیں بحال رکھنے کیلئے آکسیجن کی بھیک ما نگتے نظر آرہے ہیں ،اسپتالوں میں آکسیجن ختم ہو چکا ہے اوراسپتال مریضوں سے بھر چکے ہیں ۔اس تناظر میں وہا ں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔

پاکستا ن میں بھی آجکل آکسیجن کی بات ہورہی ہے ،حکومت کی کوششیں اپنی جگہ مگر ملک کی سب سے بڑی این جی الخدمت نے کورونا کی وبا کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں لوگوں کو مفت آکسیجن فراہم کرنے کے عمل کا حصہ بنی ہوئی ہے ۔کورونا کی پہلی اور تیسری لہر کو آئے اب تک سواسال کا عرصہ ہو چکا ہے ،مگر الخدمت ابھی تک لوگوں کی خدمت میں مصروف ہے ۔الخدمت نے جہاں کورونا کی وبا کے دوران انسانی خدمت کی دیگر تاریخی مثالیں رقم کیں وہاں کورونا سے متاثرہ مریضوںکی سانسیں بحال رکھنے اوران کی زندگی بچانے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔

الخدمت نے کورونا وبا کی پہلی لہر کے دوران مفت آکسیجن سلنڈر اور پلز آکسو میٹرکی بلا تفریق مفت سروس کا آغاز کیا اور آکسیجن سلنڈر کے حصول کیلئے کو ئی مشکل شرط بھی نہیںرکھی ، صرف مریض کیلئے ڈاکٹر کی تجویز کردہ آکسیجن کی پرچی اور قومی شاختی کارڈ کو لازمی بنایا گیا تھا جس کے بدلے میں ڈاکٹر کی تجویز کردہ مدت کیلئے آکسیجن سلنڈر فراہم کیے جاتے رہے اور یہ سلسلہ کورونا کی دوسری اوراب تیسری لہر میں بھی جاری ہے ۔ یہ سہولت آکسیجن سلنڈر یا آکسیجن خریدنے کی استطاعت نہ رکھنے والوں کیلئے بڑی سہولت ہے ،جس کے تحت لواحقین اپنے پیاروں کیلئے اسپتال سے گھر پر منتقلی پر یہ آکسیجن سلنڈرلے جاتے ہیں اور جب ضرورت پوری ہوتی ہے تو خالی سلنڈر واپس کر جاتے ہیں ،جبکہ پلز آکسو میٹر بھی مفت فراہم کرنے کا عمل جاری ہے ۔

ملک میں کورونا کی تیسری لہر کو پہلی لہر سے زیادہ خطرناک قرار دیا جا رہاہے اور ملک میں آکسیجن کی دستیاب پیدا وار سے متعلق متضاد حکومتی بیانات سامنے آرہے ہیں ۔کئی وزرا کے الگ الگ بیانات نے آکسیجن کی ملک میں دستیابی یا عدم دستیابی سے متعلق خدشات کو جنم دیا ہے دوسری جانب آکسیجن سلنڈرزکی قیمتوں میں بھی ڈیڑھ سے ڈھائی گنا اضافہ کردیا گیا ہے۔ایک سلنڈر عموما ً15ہزارروپے سے20ہزارروپے تک ملتا ہے ،جبکہ صرف آکسیجن جو فی سلنڈر 500روپے میں ملاکر تی تھی اسے مہنگا کر کے 1200روپے کر دیا گیا ہے ،جس کے مشکلات کا شکار لوگوں کی پریشانیوں میں مزیداضافہ ہوا ہے ۔

پاکستان آکسیجن لمیٹڈ کے مطابق اس وقت ملک میں آکسیجن فراہم کر نے والی 5کمپنیاں ہیں جو اسپتالوں کو آکسیجن فراہم کررہی ہیں ،حکومتی عہدے داروں کے متضادبیانات کے تناظر میں کہا جارہا ہے کہ خدا نخواستہ ملک کو بھی پڑوسی بھارت جیسے حالات کا سامنا کرنا نہ پڑ جائے ۔لہٰذااس کیلئے پیش بندی ضروری ہو چکی ہے ۔

ملک میں اسٹیل ملز کا آکسیجن پلانٹ 2015سے بند ہے ،اگر یہ فعال ہو تو اس سے یومیہ 520ٹن آکسیجن کی پیداوار کی جا سکتی ہے اوراس سے 99.5فیصد خالص آکسیجن کی پیداوار ممکن ہے ۔پاکستان اسٹیل کے ملازمین یہ پلانٹ ہنگامی بنیادوں پر چلانے کی پیش کش کر چکے ہیں ۔ملازمین کے مطابق پلانٹ کو کھولنے کیلئے 40افراد پر مشتمل عملہ درکار ہوگا ،جبکہ کہا جاتا ہے کہ اسے آٹھ سے دس روز میں چلایا جا سکتا ہے ،جبکہ فیبریکیٹنگ ڈپارٹمنٹ میں آکسیجن کیلئے سلنڈر بھی تیار کیے جا سکتے ہیں ۔

 اسٹیل ملز کے بند آکسیجن پلانٹ کو کھولنے کیلئے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے بھی حکومت کو پیش کش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آکسیجن پلانٹ شروع ہو جائے تو ملک میں آکسیجن کی کمی کا بڑا مسئلہ حل ہو سکتا ہے ۔انہوں نے الخدمت کراچی کے چیف ایگز یکٹونو ید علی بیگ ،ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی سید صدرالدین اور ڈائریکٹر کامل ملتانی کے ساتھ پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹیل مل میں موجود آکسیجن پلانٹ کو فعال کرنے کیلئے ایک ارب روپے کی لاگت کی ضرورت ہے۔حکومت بتائے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے 12 سوارب روپے کا دیا گیاکورونا ریلیف فنڈ کہاں خرچ کیا گیا؟ اگرحکومت 12سوارب روپے سے ایک ارب روپے خرچ کردے تو آکسیجن پلانٹ کا مسئلہ باآسانی حل ہوسکتا ہے ۔

انہوں نے این سی اوسی کے رکن ڈاکٹر فیصل سلطان سے استفسار کیا کہ وہ بتائیں کہ آکسیجن کی نرخ میں اضافہ کیوں کیا جارہا ہے ؟انہوں نے بتایا کہ آکسیجن سلنڈرز کی فراہمی کیلئے الخدمت ہیڈ آفس اور الخدمت لیاقت آباد سینٹر 24گھنٹے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں،جبکہ کورونا کی پہلی لہر سے ہی لوگوں کو اپنے پیاروں کیلئے مفت آکسیجن سلنڈرز فراہم کرنے کیلئے کر اچی کے12مقامات پرسینٹرز بنائے گئے تھے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آکسیجن کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل نہ کیا گیا تو پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

ملک میں جہاں مسائل کے دیگر انبار ہیں وہاں صحت کا شعبہ بھی گونا گوں مسائل کا شکار ہے اور الخدمت کا شعبہ صحت بھی کارہائے نمایا ں انجام

 دے رہا ہے۔ اس کی جانب سے صحت کی معیاری سہولتیں جہاں لوگوں کے اطمینان کا باعث ہیں ،وہاں ان کی مالی طور پر بھی آسانیوں کا سبب بن رہی ہیں ۔الخدمت کے تحت ناظم آباد میں قائم کورونا ٹیسٹنگ لیب اس کی اعلیٰ مثال ہے،جہاں 12ہزار روپے والا ٹیسٹ 3ہزار روپے میں کیا جا رہا ہے اور کورونا کی پیلی لہرمیں قیام کے بعد سے اب تک ہزاروں ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ،جبکہ الخدمت ملک بھر میں معیاری ڈائیگنو سٹک سروسز بھی فراہم کرنے میں پیش پیش ہے ۔

دنیا بھر میں عوام کو صحت سمیت دیگر سہو لتیں پہنچانا ان کی حکو متوں کی بنیادی ذمہ داری ہوتی ہے اور وہ اپنی ذمہ داریاں انجام بھی دیتی ہیں تاکہ ان کے عوام کو ریلیف مل سکے ۔بدقسمتی سے پاکستان میں حکومت کو پہلے ہی اتنے مسائل درپیش ہیں کہ وہ آکسیجن جیسے چھوٹے مگر اہم مسئلہ کی جانب بھی توجہ نہیں دے پارہی اورنہ ہی اس کیلئے کو ئی چیک اینڈ بیلنس کا نظام ہے ۔

لخدمت کورونا وائر س کی پہلی لہر سے اب تک لوگوں کو کراچی میں 2500اور ملک بھر میں ہزاروں آکسیجن سلنڈرز فراہم کر چکی ہے اور یہ عمل بلاتفریق اب بھی جاری ہے ،جو الخدمت کا قابل قدر اور قابل تقلید کام ہے ،اس کو مزید بڑھنا چاہیے اور لوگوں کی زندگیوں کو بچانے کیلئے مخیر حضرات کوالخدمت کا ساتھ دینا چاہیے اور حکومت کو بھی اپنی ذمہ داری انجام دینی چاہیے تاکہ پڑوسی ملک جیسی صورتحال سے بچا جا سکے ۔

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 :ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول

دبئی(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

بچوں کا عالمی دن اور فلسطین کی ادھوری مسکراہٹ ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

بچے! معصوم بچے! جیسے قدرت کے باغ میں کھلتی ہوئی خوشبو سے معطر کلیاں۔۔۔ نرم و نازک، رنگوں میں ڈوبی ہوئی ننھی ننھی تتلیاں، جنہیں دیکھتے ہی

... مزید پڑھیے

میری آخری دعا (میمونہ انصاری )

میمونہ انصاری 

قسط نمبر 4

وقت: صبح کے 10 بجے، اتوار کا دن۔

... مزید پڑھیے

عالمی یوم مرد ۔۔۔ (صبااحمد/ کراچی)

صبا احمد

سن1999میں ٹرینڈاڈاینڈٹوباگو  کے تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر جیروم ٹیلکنگھ نے اپنےوالد کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مردوں کا عالمی

... مزید پڑھیے