وزیراعظم کے بیان پر تنقید کیوں؟

زین صدیقی

وزیراعظم عمران خان کے بیان کو لے کرگزشتہ دنوں انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا یاگیا اوران کےامریکی چینل کو دیئے گئے

انٹرویو میں خواتین کےلباس سے متعلق سوال کے جواب پر ملکی میڈیا طرح طرح کےتبصرے کر نے میں مصروف رہا ۔یوں لگ رہا تھا کہ جیسے برسوں بعد میڈیا کے ہاتھ کو ئی مرچ مسالے والی کہانی لگ گئی ہو ۔وزیر اعظم نے تو امریکی میزبان کے ایک سوال پر اتنا کہا تھا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ عورتیں برقعہ پہنیں ۔عورت مختصر کپڑے پہنے گی تو مردوں پر اس کا اثر پڑے گا ۔الایہ کہ وہ ربوٹ ہو ،جہاں تک جنسی تشدد ہے ،اس کا تعلق معاشرے سے ہے ،جہاں لوگ ایسی چیزیں نہیں دیکھتے تو اس سے اثر پڑے گا ،لیکن امریکا جیسےمعاشرے میں کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔

ہمارے معاشرے میں بے راہ روی تیزی سےپھیل رہی ہے ،یہ جملہ ہم کئی دہائیوں سے سنتے آرہے ہیں۔ یہ جملہ آج کا نہیں ہے ۔اس کا مطلب یہ ہے کہ برائیاں پہلے سے چلی آرہی ہیں اوریہ ہم سے پہلے معاشروں میں بھی تھیں ۔ہمارا معاشرہ مسلم معاشرہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کے رجحانات مغرب سے الگ ہیں ،وہاں جن چیزوں کی آزادی ہے ،ان چیزوں کی آزادی پاکستانی معاشروں میں ہے ،نہ ہی کسی صورت دی جاسکتی ،کیونکہ اسلام بہت سی ایسی چیزوں کی اجازت نہیں دیتا جس کی ممانعت ہے ۔

اب آئیے سنیے !ایک نجی چینل کی اینکر کو ہم نے یہ کہتے سنا کہ امریکا اور دیگر ممالک میں تو ریپ کے کیسز کم ہیں ۔یہاں بہت زیادہ ہو تے ہیں ۔دنیا بھر میں ریپ کیسز کی فہرست میں پہلے دس ممالک کی فہرست میں پاکستان شامل نہیں ہے ۔

نجی ٹی وی چینلز کے اینکرز وزیر اعظم کی اس بات پر سر دھنتے اور تاویلیں گھڑتے نظرآئے کہ عورت مختصر کپڑے پہنے گی تو مردوں پر اس کا اثر پڑے گااور اس بات کو لے کر اپنی ذہنی استطاعت کے مطابق بات کی جاتی رہی ۔یعنی قرار دیا گیا کہ مختصر کپڑے پہننا درست ہے ۔اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔

وزیر اعظم کا بیان غلط ہے ۔مختلف چینلز نے کچھ علمائے کرام کو بھی بیٹھایااور وزیر اعظم کے بیان پررائے لی جسے علمائے کرام نے درست قرار دیا ،جبکہ دین بیزار خواتین کواس بیان پر کھل کر بات کرنے کا بھرپورموقع فراہم کیا گیا ۔بعض علمائے علما کرام جنہیں ٹی وی پر وزیراعظم کے بیان پر رائے ظاہر کرنے کا موقع فراہم کیا گیا، اس پر کھل کر بات نہ کرنے اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں پردے اورعورت کے جسم کو ڈھانپنے کے احکام سے متعلق واضح انداز میں آگاہی فراہم نہ کرنے پر ہمیں افسوس ہوا ۔اسلام میں تو عورت کو مرد اور مرد کو عورت کا روپ دھارنے،کپڑے پہننے اور بال بنانے سے منع فرمایا ہے ،عورتوں کو اپنی شلواریں ٹخنوں سے اونچی رکھنے سے بھی منع فرمایا گیا ہے ۔جسم کو ڈھانپنے اور منہ پر اوڑھنیاں لینے کا حکم دیا گیا ہے ۔اسلام میں تو عورت کی آواز کا بھی پردہ ہے ،جبکہ مردوں اور عورتوں کو نگاہیں نیچی رکھنے اور شرم وحیا اختیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وزیر اعظم کے لباس سے متعلق بیان پر اپوزیشن کی بعض جماعتوں نے بھی خوب سیاست چمکائی ہے۔ہمیں ان لوگوں کی جانب سے اس طرح کے بیانات سن کر لگاشاید یہ ایلین ہیں ۔خیر اسلامی ملک کے وزیر وزیر اعظم کے بیان کو جس بری طرح سے لیا گیا ،وہ افسوسناک ہے ۔ہونا تو یہ چاہیے تھا

 کہ بحیثیت اسلامی ملک کے سربراہ کے ان کے بات کو اون کیا جاتا اور اہمیت دی جاتی ،مگر ٹی وی چینلز اور ان پر تبصرہ کرنے والے دین بیزار لوگوں نے مغرب کو یہ پیغام دیا کہ ان کے نظریات کو دوام بخشنے کیلئے ان کے پیروکار ابھی زندہ ہیں ۔

ہم نے عام لوگوں کی رائے حاصل کی تو اکثریت نے وزیر اعظم کے بیان کی تائید کی اور کہا یہ بات درست ہے ،جو وزیر اعظم نے کہی ہے ۔ہمارا معاشرہ شدید دورنگی کا شکار ہے ۔اس معاشرے میں ہرطرح کے لوگ ہیں ۔ہر طرح کی سوچ اور فکررکھنے والے لوگ ہیں ۔ہم اللہ کو مانتے ہیں مگر اس کے احکام کی کھلی خلاف ورزی بھی کرتے نظر آتے ہیں ۔بنی پاک کے امتی ہیں ،مگر پوری طرح سنتوں پر عمل بھی نہیں کر رہے ۔شراب اسلام میں حرام ہے ،مگریہ جانتے بوجتے ہوئے بعض لوگ اس فبیح لت میں مبتلا ہیں ۔ہر شخص دعوے دار ہے کہ وہ اچھا ،دیانتدار اور برائیوں سے پاک ہے ،مگر آزما نے پر معلوم ہوتا ہے کہ وہی فرد اتنا بڑاا خائن اور جھوٹاہے ۔سادہ سی بات یہ ہے کہ کوئی شخص خامیوں سے خالی نہیں مگر ہر شخص اسے تسلیم نہیں کرتا۔

اب سنیے کچھ جاہل لوگ وزیراعظم کے بیان کو مفتی عزیز کی زیادتی اوربچوں سے زیادتی کے واقعات سے جوڑ کر وزیر اعظم کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش میں مصروف رہے،جو یاتو ان کی جہالت کی عکاس ہے یا وہ اتنے معصوم ہیں کہ وہ اس زمین پر ہی نہیں رہتے۔کیا انہیں نہیں پتا کہ بچوں سےریپ کے واقعات کیوں ہوتے ہیں ؟ ۔

سب سے پہلے ہم مفتی عزیز اوران جسے تمام واقعات کی شدیدمذمت کر تے ہیں اورسمجھتے ہیں کہ ریاست کو انہیں اپنے عبرتناک انجام تک پہنچانا چاہیے ،مگر ان واقعات کی آڑ میں مدرسوں کو بدنام نہیں بالکل نامناسب اور غلط عمل ہے،کیونکہ اس سے والدین کا مدرسوں پر اعتماد ختم ہوگا ۔دینی مدارس تو اسلام کے قلعے ہیں۔یہ تو اللہ کی طرف لانے کا بڑا ذریعے ہیں ۔کوئی بھی فرد گھناو ¿نا فعل کرتا ہے تو اس میں اس کی اپنی ذات ذمہ دار ہے اور اسے اس کی کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے ۔شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے اور ایک مومن پر اس کے حملے یقینی ہیں اورمومن کا ان حملوں سے نہ بچنا ایسی ذلت میں ڈال سکتا ہے جو آج مفتی عزیز بھگت رہا ہے ۔

وزیر اعظم نے جو بیان دیا اس میں کوئی دو رائے نہی ہیں ،ان کا لباس سے متعلق بیان معاشرے میں پھیلنے والی برائیوں کا صرف ایک نکتہ ہے ،جبکہ باقی وجوہات ہیں ۔فحش مواد دیکھنا ، جسمانی ساخت کو عیاں کرنا ،بے پردگی یقینا دیگر وجوہات میں شامل ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے مرد اور عورت کی کیوں تخلیق کی دنیا جانتی ہے ،پھر ان کے جوڑے بنائے یہ بھی دینا جانتی ۔پور ی دنیا میں برائیاں ہیں ۔بعض برائیوں کا تعلق انسان کی اپنی ذات کی حد تک ہوتا ہے۔ بعض برائیاں دوسروں کو متاثرکر دینے والی ہوتی ہے ۔بہترین انسان وہ ہوتا ہے جو اپنی برائیوں پر قابو پالے ۔

پاکستانی معاشرے میں حکومتی سطح پرکوئی تربیت نظام نہیں ہے ،کتب پڑھا ئی جاتی ہیں یا والدین بچوں کو مدرسوں میں پڑھا تے ہیں ۔کتابوں اور مدرسوں سے جو کچھ علم ملتا ہے ۔ان سے علم لینے والے خوش نصیب ہوتے ہیں ،مگر برائیوں سے بچنے کی تربیت کا بھی کوئی موثرنظام ہونا چاہیے ۔یہ نظام اسکولوں کی سطح پر ہو تو نئی نسل میں بہتری آسکتی ہے ،جس میں اخلاق کی تربیت کی جائے ،یہاں محض والدین گھریلو سطح پر اپنے طور پر بچوں کو اچھی اور بری باتوں سے گاہے بگاہے بتاتے رہتے ہیں جو ناکافی ہے ۔

اللہ پاک نے عورت اور مرد میں ایک دوسرے کیلئے کشش رکھی ہے،ساتھ ہی کچھ چیزوں کا پابند بھی بنایا ہے اوریہ پابندی اس لیے ہے کہ معاشرہ غلط سمت پر نہ نکل جائے ۔وزیر اعظم کے بیان پر انگلیاں اٹھانے والوں سے دین کے بارے میں سنو تووہ تاولیں پیش کریں گے۔اول تو وہ دین کی بات نہیں کرتے ،مگر کریں گے بھی تو کہیں گے دین آسان ہے ۔یہ لباس سے متعلق بات کرنا انتہا پسند ی ہے،مگر یہی لوگ اصل میں دین کے ضابطہ حیات  سے عاری ہوتے ہیں۔

 

 

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

اسیران غزہ کو پھانسی کا فیصلہ نا منظور (نگہت پروین )

نگہت پروین

فلسطینی اسیران (قیدیوں ) کی پھانسی کی سزا کا خود ساختہ قانون اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کیا ۔حماس سے بار بار معاہدے

... مزید پڑھیے

الخدمت کے سابق عہدے داران کے اعزاز میں تقریب (زین صدیقی)

زین صدیقی

الخدمت خدمات کے 50ویں سال میں داخل ہو گئی ،یہ سفر آسان نہیں تھا ،بہت سے مراحل طے کیے گئے ،مٹھی بھر آٹا اسکیم سے خدمت شروع

... مزید پڑھیے

کتاب بہترین ساتھی (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم

کتاب انسان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے ۔ کچھ دہائیاں پیچھے چلے جائیں تو کتب بینی ایک بہترین شوق تھا جو لوگو  میں پایا جاتا تھا ۔لوگ اپنے

... مزید پڑھیے