بارشوں وسیلاب میں الخدمت کےامدادی کام

زین صدیقی

ماضی میں ہونے والی بارشوں کی طرح رواں برس بھی مون سون بارشوں نےایک بار پھرکراچی میں نظام زندگی کو بری متاثر کیا ہے, جبکہ بلوچستان میں

ہو نے والی بارشوں نے کچھ ایسی تباہی مچائی ہے کہ اہل بلوچستان کی زندگیاں ہی ویران ہو گئیں۔پورے بلوچستان میں بارشوں سے نہ صرف بھاری جانی ومالی نقصان ہوا ہے بلکہ وہاں سیلاب نے ہزاروں گھروں کو ریت میں تبدیل کردیا ہے ۔بڑے پیمانے پر جانور ہلاک ہوگئے اورلاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں ،جن کے اپنے گھر تھے اب وہ کھلے آسمان تلے خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں ۔بلوچستان کے لوگ بھوک وافلاس میں بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں ۔

الخدمت کراچی میں بارشوں سے پیدا صورتحال اور پھر اہل بلوچستان کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے ایک بار پھر میدان میں آگئی اور لوگوں خدمت میں مصروف ہو گئی ہے ۔الخدمت کے شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے پیشگی ہنگامی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر کے تمام اضلاع میں قائم13ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کو الرٹ کر دیا تھا ۔الخدمت نے تین سال قبل ان تمام سینٹرز کو بارشوں سے پیدا ہونے والی ممکنہ تباہ کن صورتحال سے نمٹنے کیلئے آلات فراہم کر دیئے تھے ،جن میں کشتیاں،خیمے ،ترپال ،سکشن پمپس ،موٹریں ،واٹر پروف جیکٹس ،رسے ،کدال سمیت دیگر تمام ضروری اشیا شامل تھیں جو ریسکیو اور ریلیف کے کاموں میں استعمال ہو سکیں ،اس سامان کے ساتھ وہاں الخدمت کے رضاکاروں کو بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاررہنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔

الخدمت کے سیکڑوں رضاکاروں نے امدادی کاموں کا آغاز کیا ۔شہر میں اربن فلڈنگ کی سی صورت حال تھی ۔سڑکوں پر کھڑاپانی سیلاب کی مانند نظر آتا تھا ۔شہر میں موجودندی نالوں کے اطراف کی آبادیاں بری طرح متاثر ہوئیں ۔نشیبی علاقوں کے گھروں میں پانی داخل ہوگیا ۔کراچی کا ڈیفنس جیسا پوش علاقہ جہاں نکاسی آپ کے نظام کی مثالیں دی جاتی تھیں ان بارشوں سے محفوظ نہیں رہ سکا ۔نشیبی علاقوں میں لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے تھے۔یوسف گوٹھ سرجانی ،پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 ،اولڈ سٹی ایریا ،حب ریورروڈ، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اورنگی ٹاو ¿ن اور سائٹ ٹاو ¿ن،فیڈرل بی ایریا ،لیاقت آباد سمیت دیگر علاقے متاثر ہوئے ،جہا ں لوگوں کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑا ۔شہر اورشہر کے نشیبی علاقوں میں کہیں گھٹنوں گھٹنوں اور کہیں 3سے4فٹ بھی پانی جمع ہو گیا تھا ۔

صدر الخدمت کراچی حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے مون سون بارشوں اور اربن فلڈنگ کے ممکنہ خطرات میں شہریوں کی مکمل مدد کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔الخدمت ڈیزاسٹرمینجمنٹ نے ان ہدایات کی روشنی اورایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی کی نگرانی میںامدادی کام شروع کیے گئے ۔الخدمت کے رضاکاروں کی بڑی ٹیم نے اپنی جانوں اورنقصان کی پرواکیے بغیر کام کاآغاز کیا۔ الخدمت کے رضاکاروں نے دوران بارش کراچی کے پرخطراوردشوارگزارراستوں پر چل کرلوگوں کو پکا پکایا کھانا اورپینے کا پانی پہنچایا ۔وہاں پانی میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کیا ،انہیں کشتیو ں کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا ۔موسلادھار بارشوں سے نشیبی علاقوں میں پیدا ہونے والی خراب صورتحال کے سبب الخدمت کے سیکڑوں رضاکاروں نے امدادی کاموںمیں حصہ لیا ۔الخدمت رضاکاروں کی ٹیموں نے ملیری ندی اور اس کے اطراف ،فیڈرل بی ایریا ،یوسف گوٹھ سرجانی ،پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 ،اولڈ سٹی ایریا ،حب ریورروڈ، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اورنگی ٹاو ¿ن اور سائٹ ٹاو ¿ن اوردیگر علاقوں میں امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

الخدمت کے رضا کاروں نے بارش میں پھنسے لوگوں کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کیا اور گاڑیوں کو نکالا ۔خراب گاڑیوں ٹھیک کرنے میں مدد دی ۔الخدمت نے شٹل سروس کے ذریعے لوگوں کو ایک مقام سے دوسرے مقام پر پہنچایا۔ نشیبی علاقوں میں بارش میں پھنسے لوگوں اوربچوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ رضاکاروں نے ندی نالوں اور نشیبی علاقوں کے پر خطر راستوں سے گزر وہاں بنے گھروں تک کھانا اور پینے کاپانی پہنچایا ۔الخدمت کی جانب سے متاثرین بارش کو جہاں ضرورت تھی وہاں خیمے اور ترپال بھی فراہم کیے، جبکہ مختلف علاقوں سے سکشن پمپس کے ذریعے بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے بھی اقدامات کیے ۔صدر الخدمت کراچی حافظ نعیم الرحمن نے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اوروہاں لوگوں سے پھرپور اظہار یکجہتی کیا اور الخدمت کی جانب سے کیے جانے والے ریسکیو وریلیف کے کاموں کا جائزہ لیا ۔

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی خصوصی ہدایات پر بلوچستان میں بارشوں سے پیدا ہونے والی تباہ کن صورتحال کے پیش نظر الخدمت ڈیزاسٹرمینجمنٹ اور آف روڈ کلب پاکستان نے مشترکہ طور پر بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے گڈانی ،خدا بخش بلو چ ولیج سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں انجام دیں ۔وہاں سڑکوں کا انفرا اسٹرکچر نہ ہونے کے باوجود الخدمت کی ٹیم وہاں پہنچی اورمتاثرین کی مدد کی ۔اس موقع پر منیجر الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ سرفرازشیخ ، آف روڈ کلب پاکستان کے سربراہ سیف اللہ نیازی اور رضاکاروں کی ٹیمیں ان کے ساتھ تھیں ۔ الخدمت اور آف روڈ کلب کی جانب سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو خشک راشن ،پکا پکایا کھانا ،ٹن فوڈ ،پینے کے پانی کی بوتلیں اور دیگر اشیا تقسیم کی گئیں۔ الخدمت کی جانب سے متاثرین سے اظہا ریکجہتی کرتے ہوئے نقصانات پر اظہار افسوس کیا گیااورانہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

 سیف اللہ نیازی نے کہا کہ طوفانی بارشیں اللہ تعالیٰ کی جانب سے آزمائش ہیں،اس مشکل وقت میں ہم متاثرین کا ساتھ دینے اور ان کا حوصلہ بڑھانے آئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت اورآف روڈ کلب ،بلوچستان کے متاثرین بارش کی مدد جاری رکھیں گئے۔

الخدمت کی جانب سے بلوچستان کے متاثرین بارش کے لیے امدادی سامان پر مشتمل ٹرک روانہ کر دیا گیا۔ امدادی سامان میں خیمے ،خشک راشن ،چاول ،آٹا، پکوان تیل ،ٹین پیک فوڈ،کمبل،پینے کا پانی ،ملبوسات ،چپلیں اور دیگر اشیا شامل تھیں۔ ٹرک الخدمت ہیڈ آفس سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اورایگز یکٹو ڈائریکٹرالخدمت راشد قریشی نے روانہ کیا ۔اس موقع پر حافظ نعیم الرحمن کو ضلع لسبیلہ میں سیلاب متاثرین کیلئے بھیجے جانے والے سامان کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

سامان کی روانگی کے موقع پر حافظ نعیم الرحمن کاکہنا تھا کہ پورے بلوچستان میں بارشوں سے بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصانات ہو ئے ہیں۔ لوگ بے گھر ہیں اور کھلے آسمان تلے بے یارو مدد گار زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔مشکل اورغم کی اس گھڑی میں الخدمت اپنے وسائل کے مطابق متاثرین کی مدد کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں امدادی سامان کا پہلا ٹرک روانہ کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہو تی ہے کہ ملک میں جب بھی ایسی صورتحال ہو وہ متاثرین کی فوری مدد کریں اور انہیں امداد پہنچائیں ،مگر بدقسمتی سے حکومتیں یہ کام کرنے میں ناکام رہتی ہیں اورنتیجتاً عوام تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ این جی اوز کے پاس اتنے وسائل نہیں ہوتے جتنے حکومت کے پاس ہوتے ہیں ۔پھر بھی وہ اپنا کام بھر پور انداز میں کر تی ہیں ۔ ماضی میں بھی کراچی میں طوفانی بارشیں ہوئیں اور بلوچستان میں زلزلے اور سیلاب آئے، الخدمت نے پھر پور کام کیے۔ الخدمت کا شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آج بھی کراچی اور بلوچستان میں امدادی کام کر رہا ہے۔ انہوں نے الخدمت رضاکاروں کو ہدایت کی کہ وہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں۔

ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت نے سامان ضلع لسبیلہ کے سیلاب متاثرین کو بھیجا گیا ہے، جہاں الخدمت کے مقامی ذمہ داران یہ سامان متاثرین میں تقسیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت متاثرین کی مدد کے لیے خشک راشن ،امدادی سامان کے ساتھ نقد رقم بھیج چکی ہے ۔یہ ضلع لسبیلہ کیلئے روانہ کیا گیا ٹرک پہلا امدادی ٹرک ہے ۔ان شااللہ امدادکا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اورمزید سامان جلد بھیجا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت جلد ہی بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے الخدمت سندھ کو ڈی واٹرنگ پمپس فراہم کرے گی ۔ متاثرین بلوچستان کو بڑے پیمانے پر خشک راشن ،خیموں ،پکے پکائے کھانے صحت کی سہولتوں اور دیگر اشیا کی ضرورت ہے ۔اہل خیر سے اپیل کی کہ وہ متاثرین کی امداد کے لیے الخدمت کے ساتھ تعاون کریں ۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

اسیران غزہ کو پھانسی کا فیصلہ نا منظور (نگہت پروین )

نگہت پروین

فلسطینی اسیران (قیدیوں ) کی پھانسی کی سزا کا خود ساختہ قانون اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کیا ۔حماس سے بار بار معاہدے

... مزید پڑھیے

الخدمت کے سابق عہدے داران کے اعزاز میں تقریب (زین صدیقی)

زین صدیقی

الخدمت خدمات کے 50ویں سال میں داخل ہو گئی ،یہ سفر آسان نہیں تھا ،بہت سے مراحل طے کیے گئے ،مٹھی بھر آٹا اسکیم سے خدمت شروع

... مزید پڑھیے

کتاب بہترین ساتھی (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم

کتاب انسان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے ۔ کچھ دہائیاں پیچھے چلے جائیں تو کتب بینی ایک بہترین شوق تھا جو لوگو  میں پایا جاتا تھا ۔لوگ اپنے

... مزید پڑھیے