خدمت کی نئی تاریخ رقم

زین صدیقی

ملک میں سیلاب

رواں برس ملک میں آنےوالے سیلاب نے 2010 کے سیلاب کی تلخ یادوں کو مٹا کر ہمیں خوف اوردہشت کے ساتھ نئے سانحہ سے دوچارکر دیا۔

ملک بھر میں اتنی بارشیں ہوئیں کہ ان بارشوں نے ملک کے چاروں صوبوں کو ہی پانی پانی کردیا۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق سیلاب سے سندھ 23 اضلاع، 101تحصیلیں، 5181 دیہات ڈوب گئے۔ ان علاقوں کی 90 فیصد فصلیں تباہ ہو گئیں۔ بلوچستان کے 33 اور خیبر پختونخوا کے 34 اضلاع جب کہ پنجاب کے 16اضلاع سیلاب سے متاثر ہو ئے۔ سیلاب کی خوف ناک صورت حال نے 3 کروڑ سے زائد افراد کی زندگی کو متاثر کیا‘ لاکھوں لوگ بے گھر ہوکر سڑکوں پر آگئے۔ لوگوں کے کچے مکان سیلاب میں بہہ گئے۔ جب کہ پکے مکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچ۔ 1300افراد جان کی بازی ہار گئے اور تقریباً 10لاکھ مویشی ہلاک ہوئے۔

الخدمت کے ہنگامی اقدامات 

سیلاب کی تباہ کاریوں کی اطلاعات کے ساتھ ہی ملک میں بے مثال خدمات کی تاریخ رکھنے والی این جی او ”الخدمت“ نے ملک بھر میں فوری ریسکیو آپریشن شروع کردیا اور الخدمت کراچی نے بھی بڑے پیمانے پر متاثرین کی ریلیف کے لیے امدادی سرگرمیوںکا آغاز کیا۔

الخدمت نے پہلے مرحلے میں کراچی کے 150 مقامات پر ”فلڈ ریلیف کیمپس“ قائم کیے جس کا مرکزی کیمپ نیو ایم اے جناح روڈ پر ہے۔ مرکزی کیمپ کا افتتاح امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کیا۔ اہل کراچی نے ہمیشہ کی طرح الخدمت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے دل کھول کر نہ صرف راشن، ملبوسات، برتن ، روز مرہ گھریلو استعمال کی اشیا، جوتے، پینے کا پانی اور کھانے پینے کی دیگر اشیا الخدمت کے کیمپوں پر جمع کروایا بلکہ نقد رقوم کی صورت میں بھی لوگوں نے عطیات دیے۔ یہ وہ ابتدئی اقدام تھے جس کے ذریعے بڑی تعداد میں سامان ایک جگہ جمع کیا گیا پھر انہیں الگ کر کے پیک کیے گئے۔ اس طرح الخدمت نے ریلیف کے کاموں کا آغاز کیا۔

امدادی سرگرمیاں ،شہریوں کی شرکت

الخدمت ہیڈآفس میں قائم فلڈ ریلیف مرکزی کیمپ پر شہر بھر سےامدادی سامان آنے کاسلسلہ شروع ہوا تو شہر کی یہ ایک بڑی امدادی سرگرمی بن گئی۔ الخدمت نے اعلان کیا کہ نوجوان صرف دو گھنٹے کے لیے اپنے خدمات بطور رضاکار الخدمت کو دیں۔ اس اعلان کا کرنا تھا کہ الخدمت کے مرکزی آفس میں نوجوانوں ، بچوں اور طلبہ وطالبات کی قطارلیں لگ گئیں۔ یومیہ 600 سے 1000 رضاکار امدادی کاموں میں مصروف رہے۔ خواتین نے بھی امدادی کاموں میں بھرپور حصہ لیا، شہر بھر سے آنے والے ملبوسات کو الگ الگ کرکے ان کے پیکٹ بنائے گئے، اسی طرح خشک راشن، کھانے پینے کی اشیا، خشک دودھ،آٹا سمیت دیگر سامان کے پیک تیار کیے گئے۔ طالبات رضاکاروں کی بڑی تعداد نے کال سینٹر کی ذمہ داریاں سنبھالیں،جہاں ڈونرز کو عطیات کے لیے مکمل رہنمائی فراہم کی گئی۔اس موقع پر امدادی کاموں شرکت کرنے والوں کا مثالی جذبہ دیکھنے کو ملا۔

خواتین بھی امدادکاموں کا حصہ بنیں 

الخدمت کے فلڈر یلیف مرکز میں جہاں بچے اورنوجوان شریک تھے ،وہاں ،الخدمت خواتین اور کراچی کی خواتین کی بڑی تعداد نے سیلاب سے متاثرہ بہن، بھائیوں کی مشکل گھڑی میں مدد کے جذبے کے ساتھ امدادی کاموں میں حصہ لیا اورشہر بھر سے جمع ہونے والے ملبوسات میں سے بچوں،خواتین اور مردوں کے ملبوسات کو الگ کرکے انہیں پیک کرنے اور متاثرین کو بھجوانے میں مدد کی ۔یہ وہ عظیم الشان جذبہ تھا جس کا مقصد یہ تھا کہ ہم مشکل وقت میں اپنے متاثرہ ہم وطنوں کیلئےکچھ کرنا چاہتی ہیں ،تاکہ اللہ ہم سے راضی ہوجائے اوررات گئے تک خواتین نے یہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں ۔

فلڈریلیف مرکز میں منظم انتظام

فلڈر یلیف مرکز پرامدادی سامان میں آنے والی اشیا کو ترتیب سے رکھنے کے لیے باقاعدہ پورشن بنائے گئے تھے اور وہاں رکھی جانے والے اشیا پر بورڈز بھی آویزاں کر دیے گئے تھے۔ مثلاًخشک راشن، ادویہ، ملبوسات، خوراکی ا شیا، غیرخوراکی اشیا، برتن، جوتے، شیلٹر وغیرہ۔ اس ترتیب کا ایک فائدہ یہ بھی تھا کوئی بھی فرد الخدمت کو عطیہ میں دی جانے والی چیز خود آکر اس جگہ رکھ سکتا تھا جبکہ ان اشیا کو ٹرکوں میں لوڈ کرنے میں بھی آسانی ہوتی تھی ا ور اس سے قیمتی وقت بچ جاتا تھا۔

بڑا ریلیف آپریشن 

الخدمت مرکزی دفتر پر امدادی سرگرمیاں جاری تھیں تو دوسری طرف الخدمت کی ڈیزاسٹرمینجمنٹ ٹیم نے سند ھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیااور سیلابی صورت حال کا جائزہ لیا۔ الخدمت نے سکھر کو پیس کیمپ بناتے ہوئے وہاں ایک بڑا کچن تیار قائم کیا اور سیکڑوں سیلاب متاثرین کو کھانے کی فراہمی کا آغاز کیا جو کہ تاحال جاری ہے۔

سکھر اور گرد و نواح میں نقصانات کا جائزہ لیا اور یومیہ سیکڑوں افرادکو کھانا اور پینےکا صاف پانی کی فراہمی شروع کی۔ الخدمت نے گڈاپ میں بھی بارشوں سے تباہ ہونے والے علاقے کا دورہ کیااور وہاں سیلاب متاثرین کو خیمے اور راشن پہنچایا۔ الخدمت نے مرکزی فلڈ ریلیف کیمپ کے قریب بھی ایک بڑا کچن قائم کیا، جہاں سے گڈاپ ،سپر ہائی وے، اورنگی اورشاہ لطیف سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں قیام پذیر سیکڑوں افراد کو روزانہ کھانا اور پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

الخدمت کے مرکزی فلڈ ریلیف کیمپ سے سیلاب متاثرین کے لیے ٹرکوں کےذریعےامدادی سامان بلوچستان کے متاثرہ علاقوں،کوئٹہ جعفر آباد،لسبیلہ ،خضدار اور سندھ کے علاقوں لاڑکانہ، خیر پور، نواب شاہ، سکرنڈ، میرپور خاص، ٹھٹھہ ،خیرپور، بدین، نواب شاہ، شہداد کوٹ، کندھ کوٹ، سکرنڈ، جام شورو ،قنبر علی خان، جھڈو،میہڑ دادو ،جیکب آباد اور دیگر علاقوں تک پہنچایا جب کہ مزید سامان کی ترسیل جاری ہے۔ الخدمت اب تک سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں امدادی سامان کے سیکڑوں ٹرک اور نقد رقوم بھی بھیجی ہے جو کہ متذکرہ علاقوں میں الخدمت کے مقامی ذمہ داران کی نگرانی میں متاثرین تک پہنچایا جا چکا ہے۔

الخدمت خیمہ مدرسہ ،خیمہ بستیاں

الخدمت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جہاں متاثرین سیلاب کو ہزاروں کی تعداد میں خیمے فراہم کیے ہیں، وہاں خیمہ بستیاں بھی قائم کی ہیں۔ الخدمت نے گڈاپ اورجھرک، میہڑ، بائی پاس جیکب آباد سمیت دیگر علاقوں میں 25 خیمہ بستیاں قائم کیں اور گڈاپ میںخیمہ مدرسہ بنا کر بچوں کے لیے دینی تعلیم کا آغاز کردیا گیا۔ خیمہ بستیوں میں متاثرین کو نہ صرف کھانا اورپینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے بلکہ ان کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔

سیلابی پانی کو پینے کے قابل بنانے کا پلانٹ 

الخدمت کے تحت جہاں امدادی سرگرمیاں جاری تھیں وہیں الخدمت کراچی کے”شعبہ صاف پانی“ کی ٹیکنیکل ٹیم نے سیلابی پانی کو پینے کے قابل بنانے کے لیے ”فلڈ واٹرفلٹریشن پلانٹ“ تیار کرنے کا بھی کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ پلانٹ سیلابی پانی کو 99.99 فیصد جراثیم سے پاک کر کے اسے پینے کے قابل بنائے گا۔ پہلے مرحلے میں 10 فلڈ واٹر فلٹریشن پلانٹ سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھیجے گئے ہیں۔ لاکھوں روپے سے تیار کردہ یہ پلانٹ الخدمت کے ذمہ داران کی نگرانی میں چلایا جائے گا۔ الخدمت نے سولر پینل کے ذریعے چلنے والا ایک پلانٹ بھی تیار کرلیا ہے اس طرح پلانٹ جنریٹر اور سولرپینل دونوں سے چلے گا۔ پلانٹ ایک گھنٹے کے اندر 800 لیٹر پانی تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہےجب کہاس میں اضافے کی گنجائش بھی موجود ہے۔

 متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سیلاب کے بعد متاثرین کو صحت سے متعلق مسائل اور چیلنجز بھی درپیش ہیں۔ آلودہ پانی پینے سے پیٹ کی بیماریوں اور مچھروں اور مکھیوں کی بہتات کے سبب ملیریا کی وبا کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ خواتین اور بچوں کو خون کی کمی کے مسائل کا سامنا ہے۔ لاکھوں متاثرین کو طبیسہولت کی ضرورت ہے جو انہیں حکومت کی جانب سے نہیں مل رہی۔ صحت کے شعبے میں الخدمت کا وسیع کام ہے۔ ڈیزاسٹر کے دنوں میں الخدمت ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔عام حالاتمیں بھی الخدمت پسماندہ علاقوں میں باقاعدگی کے ساتھ ”فری میڈیکل کیمپس“ منعقدکرتی ہے سیلاب کے بعد سے اب تک متاثرین کے لیے درجنوں میڈیکل کیمپس منعقد کر چکی ہے۔ الخدمت نے ”پیما“ (پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن) کے تعاون سے گھارو، گڈاپ، ٹھٹھہ، سکرنڈ اور کیماڑی سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں قائم خیمہ بستیوں میں میڈیکل کیمپس کا اہتمام کیا جہاں ماہر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے متاثرہ لوگوں کو طبی سہولیات پہنچائیں۔ میڈیکل کیمپ کا سلسلہ تاحال جاری ہیںاب تک 11 ہزار سے زائد مریض مستفید ہو چکے ہیں۔ کیمپس کی خصوصیت یہ ہے کہ یہاںآنے والے مریضوںکو مفت دوائیں فراہم کی جاتی ہیں۔

الخدمت سے بے مثال اظہار یکجہتی 

الخدمت کے کام سیلاب کے آغاز سے ہی جاری تھے، مگر اس دوران الخدمت کو بڑے پیمانے شہریوں، سول سوسائٹی، تاجروں، اساتذہ طلبہ وطالبات، شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور محکمہ پولیس کا بھی تعاون حاصل رہا اور ان لوگوں نے نہ صرف الخدمت سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا بلکہ نقد عطیات بھی دیے۔ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ  کے اہلکاروں، جامعہ کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی، ضیا الدین میڈیکل یونیورسٹی، نیسٹ، سی بی ایم، پی ایف کیٹ، عثمان پبلک اسکول، آئی بی اے، جناح میڈیکل یونیورسٹی، جامعة الامام نعمان بن ثابت اور دی انسپائریشن ماڈل اسکول سمیت دیگر بہت سے تعلیمی اداروں کے اساتذہ‘ طلبہ و طالبات اور ان کے وفود نے نہ صرف مرکزی فلڈ ریلیف کا دورہ کیا بلکہ امدادی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے بھی مرکزی فلڈ ریلیف کیمپکا دورہ کیا اور الخدمت کے کاموں کو سراہا۔ جاپان کے قونصل جنرل اوڈاگری توشیو اور ان کی ٹیم، آل پاکستان میمن فیڈریشن، کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کے ممبران، معروف اداکار احسن خان، اداکارہ آمنہ کریم، صباحت سرہندی، یونی لیور کے چیف ایگزیکٹیو عامر پراچہ، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر احمد شاہ، پاکستان نیوی مرچنٹ کے کیپٹن ( ر) محمد انور خان اور کیپٹن ( ر) سعید حیدر نے الخدمت کے ریلیف مرکز کا دورہ کیا اور الخدمت کو نیوی کی جانب سے فائبر بوٹ دی، نیشنل سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور نے صدر الخدمت کراچی حافظ نعیم الرحمن، چیف ایگزیکٹیو الخدمت اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر راشد قریشی سے ملاقات کی اور انہیں سیلاب متاثرین کے لیے3 ملین کا چیک دیا۔ ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ الخدمت فاو ¿نڈیشن پاکستان اعجازاللہ خان، سلمان فوڈز کے احمد سلمان، پاکستان انجینئر فورم کے وفد سمیت اساتذہ تنظیموں، مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے الخدمت سے اظہار یکجہتی کیا اور الخدمت کے سیلاب متاثرین کے لیے کاموں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اسی طرح مخیر حضرات کی جانب سے بھی بڑی تعداد میں الخد مت کو عطیات دیے گئے۔

قلیوں کے لیے امدادی سرگرمیاں 

سیلاب کے باعث ریلوے آپریشن بند ہونے کے سبب بے روزگار ہونے والے قلیوں کو بھی مشکل وقت سامنا ہے، الخدمت نے قلیوں کے اسے اہم ترین مسئلے کا ادراک کرتے ہوئے کراچی کینٹ اسٹیشن پرانہیں  نقد رقوم ،کھانا اور پینے کا پانی فراہم کیا تاکہ ان کے گھروں کا چولہا جل سکے۔

بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے میں پیش پیش 

الخدمت کی جانب سے خیمہ بستیوں میں مقیم بچوں میں خوشیاں بکھیرنے کےلیے ان میں بسکٹ، کیک، ٹافیاں اور چاکلیٹس تقسیم کی گئیں تاکہ مرجھائے ہوئے ان پھول جیسے بچوں میں خوشیاںلوٹ آئیں۔

امدادی سرگرمیاں تاحال جاری 

الخدمت کراچی کے تحت ریلیف آپریشن بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر متاثرین تک زندگی کی بنیادی ضروری اشیا پہنچائی جا رہی ہیں۔ صدرالخدمت حافظ نعیم الرحمن، چیف ایگزیکٹیو الخدمت نوید علی بیگ متاثرین کی مکمل بحالی کے لیے پُرعزم ہیں۔ الخدمت نے گڈاپ میں ان سیلاب متاثرین کو جن گے گھر تباہ ہوئے ہیں، مکانات بنا کر دینے کا اعلان کیا ہے۔حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ الخدمت بڑے پیمانے پر سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہے۔ الخدمت نے پہلے بھی لوگوں کی خدمت کی ہے ،آئندہ بھی کرے گی۔چیف ایگزیکٹو الخدمت نوید علی بیگ نے امدادی سرگرمیوں کا حصہ بننے والے تمام افراد سے اظہار تشکر کیا ہے اور اپیل کی ہے کہ متاثرین کی بحالی میں اہل خیر الخدمت کا ساتھ دیں۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

اسیران غزہ کو پھانسی کا فیصلہ نا منظور (نگہت پروین )

نگہت پروین

فلسطینی اسیران (قیدیوں ) کی پھانسی کی سزا کا خود ساختہ قانون اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کیا ۔حماس سے بار بار معاہدے

... مزید پڑھیے

الخدمت کے سابق عہدے داران کے اعزاز میں تقریب (زین صدیقی)

زین صدیقی

الخدمت خدمات کے 50ویں سال میں داخل ہو گئی ،یہ سفر آسان نہیں تھا ،بہت سے مراحل طے کیے گئے ،مٹھی بھر آٹا اسکیم سے خدمت شروع

... مزید پڑھیے

کتاب بہترین ساتھی (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم

کتاب انسان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے ۔ کچھ دہائیاں پیچھے چلے جائیں تو کتب بینی ایک بہترین شوق تھا جو لوگو  میں پایا جاتا تھا ۔لوگ اپنے

... مزید پڑھیے