بنو قابل" الخدمت کراچی کا تاریخی ایونٹ"

زین صدیقی

شہر قائد کےنوجوانوں کو کا کوئی پرسان حال نہیں ،انہیں قدم قدم پر پریشانیوں کا منہ دیکھنا پڑتا ہے۔مشکل سےتعلیم حاصل کربھی لیں تو بے

روزگاری کا اژدھا انہیں ڈسنے کو تیار رہتا ہے ۔شہری سہولتوں کا فقدان ،ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ،مہنگائی کا ہوش ربا طوفان ،اوپر سے بے روزگاری ،ان ساری مشکلات میں نوجوان کا ذہنی تناؤاورالجھنوں کا شکا رہونا لازمی امر ہے۔یہ کام تو حکومتوں کے کرنے کا ہے کہ وہ نوجوانوں کو ملازمتیں دیں۔ ملازمتوں کے مواقع پیدا کر یں۔ شہری حکومت کی ذمہ داری ہےکہ وہ شہریوں کو مسائل سے نکالے،جب حکومتیں بنیادی مسائل ہی حل نہیں کرسکتیں تو کیسے توقع کی جاسکتی ہے کی نوجوانوں کے مسائل حل ہو ں گے اورانہیں روزگار ملے گا ۔یہ نوجوان جن پر ہمارے مستقبل کا انحصار ہے، ملک وملت کے مقدر کا ستارہ کیسے بنیں گے۔ اسی احساس محرومی کے سبب ہمارا پڑھا لکھا نوجوان مایوس ہو کرڈیلوری بوائے بن جاتا ہے یا پھر چھوٹے موٹے کام کرنے پر مجبور ہوتا ہے ۔

کراچی معاشی حب ہے۔ اسے منی پاکستان بھی کہا جا تا ہے۔ یہ غریبوں کی ماں ہے۔ اسے پاکستان کا دبئی بھی کہا جا تا ہے۔ صنعت وتجارت کا پہیہ اسی کے دم سے چلتا ہے۔ملک کے مجموعی ریونیو کا 70فیصد دیتا ہے،مگر پھر بھی یہاں کا نوجوان محرومیوں میں گھرا ہوا ہے۔ صدر الخدمت کراچی حافظ نعیم الرحمن کے وژن کے مطابق کئی دہائیوں سے لوگوں کی خدمت کرنے والی این جی اوالخدمت نے کراچی نےان نوجوانوں کو محرومیوں سے نکالنے کیلئے ” آئی ٹی “کے شعبے میں مہارت سے آراستہ کرنے کیلئے ایک عظم الشان” بنو قابل پروگرام“ ترتیب دیا ہے، جس میں کراچی کے ہزاروں میڑک ،انٹر پاس نوجوانوں کو آئی کے مفت کورسز کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پھر اس کیلئے عملی اقدامات کا بھی آغاز کردیا گیا تھا۔اس کیلئے ایک ویب پورٹل بنو قابل ڈاٹ پی کے کااجرا کیا گیااور ” بنو قابل “ پروگرام کی جانب کراچی کے لاکھوں نوجوانوں کو متوجہ کیا گیا۔ویب سائٹ کے ذریعے کراچی کے ہزاروں نوجوانوں نے اس میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اس میں رجسٹریشن کروائی اوروہ بنو قابل کے اس پروگرام سے جڑ گئے ۔

الخدمت نے ”بنو قابل“ پروگرام کےذریعےنوجوانوں کوآئی کورسزسکھانے کیلئے فری لانسنگ، ویب ڈیولپمنٹ ، ایپ ڈیولپمنٹ ،گرافکس ڈیزائننگ ،ڈیجیٹل مارکیٹنگ،ایمازون ورچول اسسٹنٹ اورڈیجیٹل مارکیٹنگ جیسے کورسز کا انتخاب کیا ہے ،جن کی اس وقت مارکیٹ میں بہت مانگ ہے اور ان شعبوں میں نوجوانوں کی بڑی ضرورت ہے۔ الخدمت کو اس پروگرام کیلئے شہرکے معروف آئی ٹی پروفیشنلز کی بڑی ٹیم اور اداروں کی بھی معاونت حاصل ہے ۔

 نوجوانوں کو سکھائے جانےوالےآئی ٹی کے یہ کورسز 4 سے 6 ماہ دورانیے کے ہوں گے۔ کورسز کامیابی سےمکمل کرنے والے نو جوان اپنے ہی ملک میں ایک لاکھوں روپے ماہانہ آمد نی حاصل کرسکیں گے،جبکہ بیرون ممالک سے کثیرزرمبادلہ بھی کما سکیں گے۔” الخدمت بنو قابل “پروگرام کے ذریعے سے شہر قائد کے لاکھوں نوجوانوں میں اس وقت بڑی تحریک پیدا ہو چکی ہے اوروہ اس پروگرام سے بھرپوراستفادہ کر نے کیلئے تیارہیں۔اس پروگرام کی خصوصیت یہ ہےکہ الخدمت آئی ٹی کے کورسز پاس کرنے والے ان نوجوانوں کو ملازمتوں کے مواقع بھی تلاش کرکے دے گی۔

کراچی کے بیشتر نوجوان مالی مسائل ،مہنگائی کی وجہ سے آئی کورسز کیلئےان اداروں تک رسائی حاصل نہیں کر پاتے۔ بہت سے نوجوانوں کو کوئی رہنمائی دستیاب نہیں ہوتی۔ نہ ہی وہ اپنے روشن مستقبل کی کوئی منصوبہ بندی کرپاتے۔ لہٰذا اسی ایک نکتے ”بنو قابل “ پر نوجوان یکسو اور متفق ہیں کہ وہ ”بنو قابل “پرو گرام کے ذریعے آئی کورسز کر کے معاشرے کا فعال اور کارآمد فرد بننا چاہتے ہیں ۔ ہزاروں نوجوانوں نے banoqabil.pk ویب سائٹ پر جاکر خود کو Aptitudeٹیسٹ کیلئے رجسٹرڈ کروایا ہے ۔اس سلسلے میں الخدمت نے پہلے مرحلے میںلڑکوں کیلئے 19 اکتوبر بروز بدھ شام 5 بجے باغ جناح کراچی میں ٹیسٹ کا اہتمام کیا ہے۔ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے ہزاروں نوجوانوں کو کورسز میں شمولیت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

الخدمت کی جانب سے نوجوانوں کیلئے شروع کیا جانےوالا عظیم الشان ” بنو قابل “پروگرام کراچی کی تاریخ میں اپنی نوعیت کایہ پہلا پروگرام ثابت ہو گا،کیونکہ ابھی تک مفت آئی ٹی کورسز کیلئے اتنا بڑاپروگرام پیش نہیں کیاجا سکا۔ ٹیسٹ میں ہزاروں نوجوانوں کی شرکت متوقع ہے۔ اس کیلئے ” مزار قائد “ سے متصل باغ جناح کا انتخاب کیا گیا ہے۔تاریخی ایونٹ کرانے کیلئے رضاکاروں کی ایک بڑی ٹیم کو آن بورڈ لیا گیا ہے اور مختلف کمیٹیاں بنا کر ٹیسٹ کے انتظامات سنبھالنے کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں ،ٹیسٹ کے اہتمام کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

الخدمت کا ”’ بنو قابل “ پروگرام نوجوانوں کا نمائندہ پروگرام ہے۔ اس سے کراچی کے نوجوانوں میں خود اعتمادی پیدا ہوگی۔ ان کا حوصلہ بڑھے گا ۔ان میں آگے بڑھنے کا شوق پروان چڑھے گا ۔آئی ٹی کورسز کی مہارت حاصل کر کے یہ نوجوان نہ صرف اپنے خاندان کی خوشحالی کا سبب بنیں گے بلکہ وطن کی ترقی میں بھر پور کردار ادا کرسکیں گے۔ یہی پروگرام الخدمت کی خدمت کیلئے نئی مثال ثابت ہوگا اور صدر الخدمت حافظ نعیم الرحمن کے وژن کے مطابق کراچی شہر کے نوجوان ترقی کی جانب سفر کریں گے ۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

اسیران غزہ کو پھانسی کا فیصلہ نا منظور (نگہت پروین )

نگہت پروین

فلسطینی اسیران (قیدیوں ) کی پھانسی کی سزا کا خود ساختہ قانون اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کیا ۔حماس سے بار بار معاہدے

... مزید پڑھیے

الخدمت کے سابق عہدے داران کے اعزاز میں تقریب (زین صدیقی)

زین صدیقی

الخدمت خدمات کے 50ویں سال میں داخل ہو گئی ،یہ سفر آسان نہیں تھا ،بہت سے مراحل طے کیے گئے ،مٹھی بھر آٹا اسکیم سے خدمت شروع

... مزید پڑھیے

کتاب بہترین ساتھی (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم

کتاب انسان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے ۔ کچھ دہائیاں پیچھے چلے جائیں تو کتب بینی ایک بہترین شوق تھا جو لوگو  میں پایا جاتا تھا ۔لوگ اپنے

... مزید پڑھیے