الخدمت : اینول کنیکٹ 2025 کی تقریب

زین صدیقی

جو خدمتِ خلق کو اپنا شعار کرتے ہیں
وہی زمین پہ جنت کا کاروبار کرتے ہیں

انسانی خدمت کرنے والے وہ عظیم لوگ ہیں جو بغیر کسی ذاتی فائدے کے دوسروں کی مدد کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ یہ لوگ کسی رنگ، نسل، مذہب یا ذات پات کے امتیاز کے بغیر ہر ضرورت مند کے لیے ہاتھ بڑھاتے ہیں۔ ان کا جذبہ ایثار معاشرے میں امید اور محبت کی روشنی پھیلاتا ہے۔ ایسے لوگ زندگی کے ہر میدان میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں، ان کا مقصد انسانیت کی خدمت اورمرجھائے چہروں پر خوشیاں بکھیرناہوتا ہے اور یہی خلوص انہیں معاشرے کا حقیقی ہیرو بناتا ہے۔ انسانیت کے لیے ان کا ہر عمل محبت اور ہمدردی کی عملی تصویر کے ساتھ معاشرے کے لیے بہترین مثال بنتا ہے۔الخدمت یوں 8شعبہ جات جہاںلوگوں کی خدمت میں سارا سال مصروف رہتی ہے ،مگر اس کے پیچھے ٹیم ورک ہو تا ہے ،جو الخدمت کے کاموں کو نہ صرف وسیع کررہا ہوتا ہے بلکہ اسے معاشرے میں نمایاں حیثیت بھی دلاتا ہے ۔
الخدمت اپنے کارکنان کوسال بھر محنت اور جدوجہد کے نتیجے میں انہیں داد تحسین اوربہترین کارکردگی کے حامل کارکنان کو پروموشنز کے مراسلے دینے کے لیے سالانہ تقریب کا اہتمام کر تی ہے ۔ہرسال کی طرح اس سال بھی الخدمت نے کارکنان کے لیے 2025 کے سلوگن میری الخدمت کے تحت ” میری الخدمت اینول کنیکٹ 2025کے عنوان سے تقریب مقامی ہال میں منعقد کی ۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت مواخات پروگرام کے سراج الاسلام نے حاصل کی۔نعت رسول مقبول واش پروگرام کے محمد آصف نے اپنی خوبصورت میں آواز میں پیش کی ۔تقریب میں الخدمت کے آٹھوں شعبہ جات میں مختلف کیٹگریز میں کارکنان کو ایوارڈاز دیئے گئے جبکہ الخدمت اسپتالوں ،الخدمت ہیڈ آفس ،فارمیسز کے ،واش ،آرایم ڈی اور بنو قابل سمیت دیگر شعبوں کے بہترین کارکردگی دکھانے والے کارکنان کو ترقی کے مراسلے دیئے گئے۔ الخدمت سے رخصت ہونے والے سابق چیف فنانشل آفسرابوالا علی صدیقی ،منیجر آغوش ہوم مصعب بن عبدالقادر اور منیجر بنو قابل پروگرام حمودالرحمن کو ان کی الخدمت میں خدمات پرا نہیں تہنیتی مراسلے پیش کیے گئے۔جبکہ الخدمت کے ” واش پروگرام ،آرفن فیملی سپورٹ پروگرام ،مینٹیننس ڈپارٹمنٹ ،بنو قابل ، ڈائیگنوسٹک سروسز اورکمیونٹی سروسز کے شعبہ جات کو سال بھر کی بہترین کارکردگی پر چیمپئنز ٹرافیاںدی گئیں ۔تقریب میں الخدمت کی 2024 کی کارکردگی پر مبنی رپورٹ پیش کی گئی ۔
تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی ،الخدمت شعبہ صحت کےڈائریکٹرمیڈیکل سروسز ڈاکٹرثاقب انصاری،ڈائریکٹر ڈائیگنوسٹک سروسز ڈاکٹر عظیم الدین ،ڈائریکٹر فارمیسی سروسزسید جمشید احمد ،ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی سید صدرالدین ، ڈائریکٹر واش پروگرام گوہر الا سلام ، ڈائریکٹربنو قابل پروگرام فاروق کملانی ،ڈائریکٹر آرفن کیئر پروگرام ومواخات یوسف محی الدین ،چیف فنانشل آفیسر آصف جمال ،تمام پروگرامز ،شعبہ جات کے منیجرز اور ذمہ داران موجودتھے ۔
چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے مفصل خطاب کیا ۔انہوں نے کارکنان سے اپنے خطاب میں کہا کہ الخدمت نے 2024 میں انسانی خدمت کے لحاظ سے کئی سنگ میں عبورکیے ہیں ۔ ’ ’بنو قابل پروگرام“ 2024 میں نوجوانوں کیلئے امید کی کرن ثابت ہو ا،یہ اس سال الخدمت کا بڑا پروگرام تھا ۔48ہزاربچوں نے فری آئی ٹی کورسز مکمل کیے۔ بنو قابل 4.0 کے ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ کیلئے شہر میں کوئی ایسا گراو¿نڈ نہیں تھا جس میں کراچی کے نوجوانوں کو ایک ساتھ جمع کیا جاتا،اسی لیے کراچی12 مختلف مقامات پر ٹیسٹ کا اہتمام کیا ۔فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے امدادی سامان پر مشتمل 22بڑی امدادی کھیپ بری وبحری راستوں سے مصر بھجوائی گئیں ۔ الخدمت نے وہاں مشکلات کے باوجود امدادی کام جاری رکھے ،الخدمت وہاں شروع دن سے کام کر رہی ہے ۔الخدمت واحد این جی او ہے جس کا نام مظلوم فلسطینیوں کی خدمت میںپہلے نمبر پر رہا ۔
نوید علی بیگ نے کہا کہ وقت انسان کیلئے قیمتی ترین چیز ہے۔ دنیاوی لحاظ سے طاقت ور انسان ہو یا عام انسان سب کو 24گھنٹے میسر ہوتے ہیں۔یہ بڑی نعمت ہے۔وقت کا درست اور کارآمد استعمال کر کے ہم آگے بڑھ سکتے ہیںلیکن اس کیلئے ہدف متعین ہونا ضروری ہے۔انہوں نے بنو قابل پروگرام کے ڈائریکٹر فاروق کملانی اور ان کی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی ۔انہوں نے کہا کہ 2024میں ہم نے ناظم آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیگنوسٹک لیبارٹری قائم کی ،سال کے آغاز پر موبائل ہیلتھ یونٹ کا افتتاح کیا ۔الخدمت خدمات کے شعبے میں بہترین کارکردگی کے ساتھ آگے بڑھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جنگ بندی کے بعد وہاں بحالی کے کاموں میں کئی سال لگیں گے ۔الخدمت مظلوم فلسطینیوں کی بحالی کیلئے کام کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی مدد کیلئے الخدمت پر ہر طبقہ فکرکے افراد نے اعتماد کیا ۔خواتین کا جذبہ بھی قابل قدر رہا ´۔نوید علی بیگ نے کارکنا ن سے کہا کہ ہمیں ٹیم ورک کی صورت میں کام کرنا ہے اور ”میری الخدمت “کے سلوگن کے ساتھ کام کرنا اور آگے بڑھناہے ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت کے تمام شعبہ جات عوام کی خدمت کررہے ہیں ۔الخدمت کے تمام ڈائریکٹر رضاکارانہ خدمات انجام دیتے ہیں اور یہ اپنے شعبوں کی چنیدہ شخصیات ہیں جو خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔ انہوں نے کارکنا ن سے کہا کہ خدمت کے کاموں کو مزید بڑھانے کیلئے اپنے اپنے حصہ کا بھرپور کردار ادا کیا جائے ۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

اسیران غزہ کو پھانسی کا فیصلہ نا منظور (نگہت پروین )

نگہت پروین

فلسطینی اسیران (قیدیوں ) کی پھانسی کی سزا کا خود ساختہ قانون اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کیا ۔حماس سے بار بار معاہدے

... مزید پڑھیے

الخدمت کے سابق عہدے داران کے اعزاز میں تقریب (زین صدیقی)

زین صدیقی

الخدمت خدمات کے 50ویں سال میں داخل ہو گئی ،یہ سفر آسان نہیں تھا ،بہت سے مراحل طے کیے گئے ،مٹھی بھر آٹا اسکیم سے خدمت شروع

... مزید پڑھیے

کتاب بہترین ساتھی (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم

کتاب انسان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے ۔ کچھ دہائیاں پیچھے چلے جائیں تو کتب بینی ایک بہترین شوق تھا جو لوگو  میں پایا جاتا تھا ۔لوگ اپنے

... مزید پڑھیے