الخدمت نےخدمت کی نئی مثال قائم کردی

زین صدیقی

سال 2024الخدمت کے لیے خدمت کا ایک اور روشن باب ثابت ہوا،یہ وہ سال تھا جس میں خدمت کےہرشعبے میں نیا سنگ میل عبور کیا گیا ۔

الخدمت کا ہر قدم، ہر عمل، پاکستان کے ان خوابوں کی تعبیر بن رہا ہے جو کسی بچے کی مسکراہٹ،کسی بیمار کی صحت اور کسی یتیم کے مستقبل سے جڑے ہیں۔ الخدمت نے اس برس بھی اپنے8شعبہ جات میں نمایاں اورمثالی خدمات انجام دیں ۔گزشتہ برس الخدمت کے کاموں کاجائزہ پیش خدمت ہے۔

ہیلتھ پروگرام :
الخدمت کراچی نے شہر بھر میں ہسپتالوں، کلینکس ،موبائل ہیلتھ یونٹ ،لیبارٹری اور کلیکشن پوائنٹس کا وسیع نیٹ ورک قائم کیا ہواہے۔ بڑھتے ہوئے پیچیدہ امراض آج کل جہاں آزمائش بنے ہوئے ہیں وہیں اگرمرض کی تشخیص حد سے زیادہ مہنگی ہوجائے تو مریض کو اوراس سے جڑے ہر فرد کو جیتے جی ماردیتی ہے۔ ایسے میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ الخدمت ڈائیگنوسٹک سینٹر ایک ہی چھت تلے دے رہاہے۔ صحت کی معیاری مگر کفایتی سہولیات، جہاں ایم آرآئی اورسی ٹی اسکین کے لیے خصوصی مشینیں امپورٹ کی گئی ہیں۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ 1.5 ٹیسلا ایم آر آئی اسکینر اور 128 سلائس سی ٹی اسکین مشینری الخدمت ڈائیگنوسٹک کو ملک کا ایک جدید ترین ڈائیگنوسٹک سینٹر بناتی ہے۔ یہی نہیں یہاں کی اسٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹریز میں اسپیشلائزڈ ہیومن ریسورس کی وجہ سے ایریرلیس اور بروقت رز لٹس کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ عام ڈائیگنوسٹک سینٹر کے مقابلے میں ایکسرے، الٹراساو¿نڈ اور میموگرافی کے لیے بھی یہ سینٹر جدید ترین مشینری سے لیس ہے۔علاوہ ازیں الخدمت کے کلیکشن پوائنٹس ایک بڑی آبادی کوسہولت پہنچا رہے ہیں۔ الخدمت ڈائیگنوسٹک سینٹر ہوم سیمپلنگ فیسلٹی بھی فراہم کرتا ہے تاکہ گھر بیٹھے آپ کروا سکیں۔ اپنا ڈائیگنوسز بغیر کسی اضافی خرچ کے۔ الخدمت کے تحت معیاری ادویات ارزاں نرخوں پر فراہم کی جاتی ہیں تاکہ کوئی بھی صحت کی بنیادی ضرورت سے محروم نہ رہے۔الخدمت نے ڈبلیوایچ او کے تعاون سے اپنے ہیلتھ ورکرزکیلئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ٹمپریچر کنٹرولڈ اور معیاری فارمیسز قائم کیں۔ ایکسپوسینٹر کراچی میں ہیلتھ ایشیاءنمائش میں آگہی اسٹال لگایا گیا۔ دوردراز علاقوں تک طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے موبائل ہیلتھ یونٹس شب و روز سرگرم ہیں۔

بنوقابل
الخدمت کا بنو قابل پروگرام اس سال بھی نوجوانوں کے لیے امید کا چراغ ثابت ہوا۔ آج بنو قابل اپنے 55کیمپسزکے وسیع نیٹ ورک کے ساتھ علم کی روشنی
پھیلا رہا ہے،جہاں طلبہ جدید کورسز کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ اس سال جدید ٹیکنالوجی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کورسز کی تعداد بڑھا کر 28 کر دی گئی ،جبکہ کراچی شہر میں آئی ٹی ٹریننگ سینٹر ز کو توسیع دیتے ہوئے ان کی تعداد 55کر دی گئی ہے ،یہ معیاری آئی ٹی تعلیم کی ایک روشن مثال ہے۔الخدمت کی جانب سے نوجوانوں کیلئے دو جدید انکیوبیشن سینٹر ز قائم کیے گئے۔انکیوبیشن سینٹرز میں نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو بہترین رہنمائی اور وسائل فراہم کیے جاتے ہیں تاکہ وہ اپنے مستقبل کو روشن کر سکیں۔اس سال کا سب سے بڑا سنگ میل 10 ہزار سے زائد طلبہ بنو قابل گریجویشن مکمل کر کے کامیابی کے سفر پر گامزن ہو ئے۔بنو قابل 4.0کے لیے ایک لاکھ 80ہزار نوجوانوں نے رجسٹریشن کروائی ۔شہرکے مختلف مقامات پر ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس سے نوجوانوں میں آگے بڑھنے کا شوق اور لگن پیدا ہوئی۔یہی نہیں آئی ٹی کی تعلیم سے لیس نوجوانوں کے لیے قابل ڈاٹ جابز ویب سائٹ کا اجرا کیا گیا۔

تعلیم
الخدمت کے 76 مدارس اور 5 اقراءاسکولز جہاں دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج پروان چڑھتا ہے،یہ ادارے نہ صرف علم کے فروغ کا ذریعہ ہیں بلکہ امت مسلمہ کے لیے ایک روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔سال 2024 میں الخدمت نے اکیڈمک کے اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے کالجز اور یونیورسٹیز کے قابل طلبہ کو خالصتا ًمیرٹ پر اسکالرشپ فراہم کی۔رابط? المدارس کے امتحانات کے لیے ٹیسٹ کا انعقاد کیا ہے ،اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے عید ملن تقاریب اور تربیتی ورکشاپ کا انعقاد یہ سب الخدمت کی خدمت کے جذبے کی جھلک ہیں۔سال 2024 میں الخدمت نے تفہیم القران مدرسہ کا افتتاح کر کے دینی تعلیم کے سفر کو ایک نئی جہت دی۔

الخدمت اورفن کیئرپروگرام
شہر کراچی میں یہ پروگرام 2200 سے زائد بچوں کی کفالت کےذریعے نہ صرف ان کی زندگیوں میں روشنی کا ذریعہ ہے بلکہ ان کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کا عزم بھی۔سال 2024 عید الفطر کے موقع پر ان بچوں کو شاپنگ سینٹر میں اپنی پسند کی خریداری کا موقع فراہم کیا گیا ،جہاں ان کی خوشی انمول تھی۔تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے میٹرک کے ہونہار یتیم طلبہ کو ایوارڈز اور نقد انعامات سے نوازا گیا تاکہ ان کی محنت کو سراہا جائےاوران کے حوصلے بلند ہوں۔الخدمت نہ صرف باہمت یتیم بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیتی ہے بلکہ بچوں کی صحت کا بھی بھرپور خیال رکھتی ہے،سالانہ ہیلتھ اسکریننگ، عید الفطر پر عید کی شاپنگ ،کردار سازی کے لیے ماہانہ ورکشاپس اور مختلف مواقع پرخصوصی پروگرامز کا انعقاد یہ سب ان بچوں کی حوصلہ افزائی و تربیت کا حصہ ہیں۔غیر نصابی سرگرمیوں اور تفریجی دوروں کے ذریعے ان بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کوممکن بنایا جاتا ہے تاکہ یہ بچے زندگی کے ہر میدان میں آگے بڑھ سکیں۔

آغوش ہوم :
گلشن معمار میں قائم آغوش ہوم میں مقیم بچوں کو جہاں معیاری تعلیم ،کھانا ،رہائش اور دینی تعلیم فرا ہم کی جارہی ہے ،وہیں اس برس ان کیلئے ماہ رمضان میں روزہ کشائی ، یوم آزادی اور دیگر اہم قومی ایام پر تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا ،ان بچوں میں مثبت رجحانات کوفروغ دینے اور انہیں سیکھنے کا موقع فراہم کرنے کیلئے سمر کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا ،یہی نہیں ان بچوں کو عید الفطر پر عید کی شاپنگ ،مطالعاتی وتفریحی دوروں کے مواقع بھی فراہم کیے گئے۔الخدمت نے باہمی نظم وضبط اور تحریک پید ا کرنے کیلئے ان بچوں کے درمیان پہلی بار انتخابات کا انعقاد کیا ،جس میں بچوں کو مختلف عہدے دئیے گئے۔

واش پروگرام
الخدمت کاواش پروگرام صاف پانی ،بہتر صحت اور پاکیزہ ماحول کا ضامن ہے۔الخدمت نے صاف پانی کی فراہمی کے لیے چھیاسٹھ ( 66) واٹر فلٹریشن پلانٹس اور موبائل واٹر وینز کے ذریعے ہزاروں افراد تک زندگی کا پیغام پہنچایا۔سال 2024 میں صاف پانی کی سہولت کو مزید وسعت دیتے ہوئے دو نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کا اضافہ کیا گیا۔
شہر کے متعدد مقامات پر قائم (اے ڈی ایم )آٹو میٹک ڈسپنسنر مشینیں بلاتعطل پانی کی فراہمی میں مصروف ہیں۔عوامی اجتماعات اور رش والی جگہوں پر موبائل واش رومز کی فراہمی نے صفائی اور صحت کے اصولوں کو عام کیا تاکہ ہر فرد اپنی بنیادی ضروریات کو آسانی اور وقار کےساتھ پورا کر سکے۔واش پروگرام کا دائرہ صرف پانی کی فراہمی تک محدود نہیں بلکہ کردار سازی کے لیے ماہرانہ ورکشاپس اور تربیتی سیشنز کا بھی انعقاد کیا گیاتاکہ پانی ،صفائی اور حفظان ِصحت کے شعور کو معاشرے میں فروغ دیا جا سکے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ 
سال 2024 میں بھی الخدمت نے قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں خدمت کی روشن مثالیں قائم کیں۔گڈاپ اور تھرپارکر میں رضاکاروں کی پیشہ ورانہ تربیت، ہیٹ اسٹروک کیمپس کا بروقت اہتمام کیا ،یہ سب اس عزم کا حصہ ہیں کہ مشکل کی گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے رہیں۔بیلہ میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے بنائے گئے گھروں کا جائزہ ہو یا بولٹن مارکیٹ کی آتش زدگی کے بعد فوری امدادی کارروائیاں،الخدمت کے رضاکار ہمیشہ کی طرح خدمت انسانیت کے لیے پیش پیش رہے۔

الخدمت کمیونٹی سروسز
الخدمت خدمت انسانیت کانٹی ایسا روشن سفر جہاں امیدوں کے دیے جلتے ہیں اورضرورت مندوں کے خواب حقیقت بن جاتے ہیں۔الخدمت کی کمیونٹی پروجیکٹ کے تحت شہر بھر میں 23 سے زائد ہیلپ سینٹرز قائم ہیں،جہاں ضرورت مند شہریوں کو پیشنٹ بیڈ ، آکسیجن سلنڈرز ،بیساکھیاں ، کموڈ چیئر اور ویل چیئر سمیت دیگر ضروری سامان بالکل مفت فراہم کیا جاتا ہے۔الخدمت کے پاس شہر کا سب سے بڑا میت بس فلیٹ ہونے کا اعزاز بھی ہے ،جہاں ضرورت کے وقت ہر قول پر فوری خدمات فراہم کی جاتی ہیں تاکہ غمزدہ خاندانوں کو سہارا دیا جا سکے۔وبائی امراض کے دوران شہر کے گلی کوچوں میں اسپرےمہم کا انعقاد صحت مندمعاشرے کی تشکیل میں ہمارے عزم کی روشن مثال ہے۔رمضان المبارک میں مسافروں و راہ گیروں کیلئے سحری اور افطار کا اہتمام کیا گیا،راشن کی تقسیم،عید الاضحیٰ پر قربانی کے گوشت کی فراہمی اور اقلیتی برادری کے لیے ایسٹر اور دیوالی پر راشن و تحائف کی تقسیم الخدمت کا یہ جذبہ ہر مذہب اور ہر طبقے کےلیے یکساں ہے جبکہ مذہبی تہواروں اور اجتماعات کے موقع پر عبادت گاہوںمیں جراثیم کش اسپرے بھی کیے جاتے ہیں۔سردی کی یخ بستہ راتوں میں ونٹر پیکیجز کی تقسیم کے ساتھ ساتھ جیل میں قائم کمپیوٹر لیب سے تعلیم مکمل کرنے والے قیدی طلبہ کے لیے ملکی تاریخ میں پہلی بارپروقار گریجویشن تقریب کا انعقادبھی کیا گیا۔


الخدمت اسلامک مائیکرو فائنانس
الخدمت نے 2024 میں نوجوانوں کو خود کفیل بنانے کے لیے بلا سود قرضوں اور اسکل ڈیویلپمنٹ پروگرام کا اہتمام کیا۔یہ پروگرام نہ صرف امید کی کرن ہےبلکہ ہزاروں خاندانوں کے لیے روشن مستقبل کی ضمانت بھی۔اسکل ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت موبائل ریپئرنگ ،انڈسٹریل آٹومیشن ، الیکٹریکل اورسولر پی وی ٹیکنیشن جیسے کورسز نے نوجوانوں کوہنرمند بنا کرروزگار کےمواقع فراہم کیے۔کامیاب طلبہ کے لیے ایک پروقار گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا،جہاں انہیں اسناداورتحائف سے نوازا گیا۔سال 2024 میں کورسز کو مزید وسعت دیتے ہوئے نو شعبوں میں تربیت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اپنے
خوابوں کی تعبیر حاصل کر سکیں۔ مواخات پروگرام کے تحت ہنر سیکھنے والے نوجوانوں کو کاروبار کے لیے بلاسودقرضے فراہم کیے گئے۔آج یہ نوجوان ناصرف اپنے خاندان کی کفالت کررہے ہیں بلکہ اپنے معاشرے کے لیے ایک بہترمثال بن چکے ہیں۔

الخدمت والٹیئر مینجمنٹ :
الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے سال 2024 میں انتہائی فعال کردار ادا کیا ۔شعبے کے تحت نہ صر ف نجی وسرکاری مقامات پر رضاکاروں کے لیے تربیتی پروگرامات کا اہتمام کیا گیابلکہ الخدمت سے جڑے رضاکاروں نے کراچی میں ہونے والی میگا پلانٹیشن ڈرائیو ، 2200یتیم بچوں کی سالانہ ہیلتھ اسکریننگ ،عید الفطر کے موقع پر ان بچوں کی 5روزہ عید شاپنگ ،ہیٹ اسڑوک کیمپس میں شہریوں کی مدد ،شہر میں ہونے والے آتشزدگی کے واقعات میں امدادی سرگرمیوں سمیت دیگر تقریبات میں مثالی خدمات انجام دیں ۔الخدمت نے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے رضاکاروں کے عالمی دن پر مقامی ہال میں پہلی ” یوتھ گیدرنگ “ کا اہتمام کیا جس میں بہترین کارکردگی پر رضاکاروں کو شیلڈز اور اسناددی گئیں ۔

فلسطین
غزہ کے متاثرین کےلیے الخدمت کی جانب سے 22 سے زائد بڑی امدادی کھیپ کے فراہم کی گئیں۔پاکستانی عوام کے دلوں میں موجود محبت اور بھائی چارے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بری اور بحری راستوں کے ذریعے مسلسل امدادی سامان غزہ کے مظلوم بھائیوں تک پہنچایا جارہا ہے۔امدادی کھیپ میں شامل ہیں خیمے پکا پکایا کھانا خشک راشن غذائی اجناس ،ملبوسات ،ہائیجین کٹس اور دیگر ضروری سامان۔یہ سب ان لوگوں کیلئے جو زندگی کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔الخدمت کا یہ مشن صرف غزہ تک محدود نہیں بلکہ اردن ،شام، لبنان ،بنگلہ دیش، سیریا اور سوڈان جیسے ممالک میں بھی پاکستانی عوام کا پیغام محبت پہنچاتا ہے۔یہ نہ صرف امداد ہےبلکہ بھائی چارے امید اور انسانیت کی عظیم مثال ہے۔ یہ وہ ہاتھ ہیں جو دینے والوں کی دعاو¿ں اور لینے والوں کی شکر گزاری سے جڑے ہیں۔الخدمت جہاں انسانیت کا درد عزم اور عمل کے ذریعے تسکین پاتا ہے،آئیے اس کار خیر میں شریک ہوں کیونکہ یہ صرف مدد نہیں بلکہ انسانیت کی فتح کا سفر ہے۔الخدمت نے تمام شعبہ جات میں 2024میں مثالی کام کیے ۔الخدمت کا عزم ہے کہ 2025میں بھی خدمت کی شاندار روایات کا برقرار رکھا جائے گا ۔

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

اسیران غزہ کو پھانسی کا فیصلہ نا منظور (نگہت پروین )

نگہت پروین

فلسطینی اسیران (قیدیوں ) کی پھانسی کی سزا کا خود ساختہ قانون اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کیا ۔حماس سے بار بار معاہدے

... مزید پڑھیے

الخدمت کے سابق عہدے داران کے اعزاز میں تقریب (زین صدیقی)

زین صدیقی

الخدمت خدمات کے 50ویں سال میں داخل ہو گئی ،یہ سفر آسان نہیں تھا ،بہت سے مراحل طے کیے گئے ،مٹھی بھر آٹا اسکیم سے خدمت شروع

... مزید پڑھیے

کتاب بہترین ساتھی (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم

کتاب انسان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے ۔ کچھ دہائیاں پیچھے چلے جائیں تو کتب بینی ایک بہترین شوق تھا جو لوگو  میں پایا جاتا تھا ۔لوگ اپنے

... مزید پڑھیے