
زین صدیقی
نوجوانوں کوامپاور کرنے،انہیں موجودہ حالات میں مایوسی سے نکالنےاورانہیں قابل بنانے کا بیڑاالخدمت نےاٹھا یاہےجس کے نتیجے میں نوجوان امید سے یقین تک کا سفر
کامیابی کے ساتھ مکمل کر رہے ہیں۔سیکڑوں نوجوان اب اس قابل ہوچکے ہیں کہ وہ اپنے خاندانوں کی کفالت کرسکیں اپنے ماں باپ کا سہارا بن سکیں اور اس ملک وملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔اس پورے عمل سے نوجوانوں میں اعتمادپیدا ہورہا ہے اوروہ آگے بڑھنے کی جستجو کر رہے ہیں۔الخدمت کے شعبہ میڈیا اینڈ مارکیٹنگ کے تحت پہلی بار ”اسپاٹ لائٹ‘’مقابلہ ویڈیو گرافی کا اہتمام کیاگیا جس میں نوجوانوں نے بڑی تعداد شرکت کی۔اس کےلیے آن لائن رجسٹریشن کی گئی،ویڈیوکو مقابلہ میں شامل کرنے کے لیے بھی آن لائن طریقہ کار اختیار کیا گیا جبکہ مقابلہ کی ٹاپ ٹین ویڈیو ز کی سلیکشن کے لیے جیوری سیشن کا اہتمام کیا گیا، مقابلےکا مقصد نوجوانوں کو تخلیقی صلاحیتوں اظہار کے مواقع فراہم کرنا تھا تاکہ نوجوان ویڈیوگرافی جیسے جدید فنی شعبےمیں ان کی مہارتوں کو اجاگر کریں۔
الخدمت کراچی کے شعبہ میڈیا اینڈ مارکیٹنگ کےزیرِاہتمام”اسپاٹ لائٹ“ مقابلہ ویڈیو گرافی'' کی شاندار تقریب تقسیم انعامات الخدمت ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں شہر بھر سے آئے باصلاحیت نوجوانوں نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت سراج الاسلام نےحاصل کی جبکہ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ محمد آصف نے پیش کی۔تقریب میں نظامت کے فرائض منیجر ایچ آر فرید احمدنے انجام دیئے۔الخدمت کے شعبہ میڈیا اینڈ مارکیٹنگ کے منیجر عبید الرحمٰن نے مقابلے کے مقاصد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اس مقابلے میں شہر بھر سے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔ اسپاٹ لائٹ مقابلے میں ٹاپ ٹین طلبہ وطالبات کا انتخاب کیاگیا۔یہ مقابلہ ان نوجوانوں کو آگے بڑھنے میں معاونت فراہم کر ے گا۔ تقریب میں ٹاپ الیون طلبہ وطالبات کے ناموں کے اعلان کے ساتھ ان کی بنائی ہوئی ویڈیو ز بھی حاضرین کے سامنے پیش کی گئیں۔
اس موقع پر مقابلہ ویڈیو گرافی کےٹاپ الیون شرکاءمیں سےطالبہ صبوحہ اعجازکواول پوزیشن کی شیلڈزاورایک لاکھ روپے،دوم پوزیشن پانےوالےآفاق احمد کو شیلڈ اور 75ہزار روپے، سوم پوزیشن پانے والی طالبہ کوثر شیخ کو شیلڈاور 50ہزار کاکیش انعام جبکہ زینب اکرام کو اسپیشل ایوارڈ دیا گیا۔ مقابلے کے دیگر ٹاپرز کو 25،25ہزار وپے کے کیش انعامات دیئے گئے جبکہ تمام ٹاپ الیون طلبہ کو سرٹیفکیٹ اورگفٹ ہیمپرزدیئےگئے،تقریب میں جیوری ٹی کےارکان محمد جنید، اویسرریاض اور عاصم صدیقی نے بھی شرکت کی اور مقابلے میں ٹاپ کلاس ویڈیو ز سےمتعلق ان کی خصوصیات سے شرکا کو آگاہ کیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان تھے جبکہ چیف ایگزیکٹوالخدمت کراچی وچیئرمین بنو قابل پروگرام پاکستان نوید علی بیگ، ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی،ڈائریکٹر بنو قابل پروگرام فاروق کملانی،ڈائریکٹر والنٹیئرمینجمنٹ یوسف محی الدین،سینئر صحافی وتجزیہ کار فیصل حسین نے خطاب کیا۔ تقریب خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ الخدمت نے نوجوانوں کا ہاتھ تھام لیا ہے،کراچی سمیت ملک بھر کے نوجوانون کو آگے بڑھائیں گے۔الخدمت نوجوانوں کو مایوسی سے نکا ل کر نئی امید دے رہی ہے۔الخدمت کو اس کی کاوشوں پر سلام پیش کرتا ہوں۔
منعم ظفر خان نےکہا کہ 21ویں صدی آئی ٹی اوراے آئی کی صدی ہے،نوجوانوں کا اس میں آگے بڑھنا اوراپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنا مستحسن عمل ہے۔الخدمت نے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا ہے۔وہ نوجوان قابل مبارکبا د ہیں جنہوں نے مقابلہ ویڈیو گرافی میں شرکت کی۔چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت کے بنو قابل پروگرام کے تحت 55ہزار بچے پاس آؤٹ ہو چکے ہیں۔ان شااللہ بنو قابل 4.0سے مزید 20ہزار طلبہ گریجویٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بنو قابل پروگرام ملک پھیل چکا ہے،دسمبر تک یہ ملک کے 24شہروں میں پھیل جائے گا،ہمارے نوجوانوں میں بہت قابلیت ہے اگر ان کو حکومتیں سہولتیں دیتیں تو یہ بہت آگے جا چکے ہوتے۔ملک کی آئی ٹی کی ایکسپورٹ اس وقت 3.8 بلین ڈالر ہیں،اگران نوجوانوں کا ہاتھ تھاما جائےاور ان کو آگے بڑھایا جائے تو یہ ایکسپورٹ 38بلین ڈالر تک جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ الخدمت صحت،تعلیم،صاف پانی،مائیکروفائنانس،کمیونٹی سروسز،آرفن کیئر پروگرام،ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور مفت آئی ٹی کورسز پروگرام بنو قابل پروگرام میں کام کررہی ہے۔اس کا مقصد معاشرے مے محروم طبقات کے لیے کام کرنا ہے،مختلف شعبہ جات سالانہ لاکھوں افراد استفادہ کرر ہے ہیں۔الخدمت آپ نوجوانوں کو آگے بڑھا نے اور آئی ٹی کے شعبے میں آگے بڑھانے کی جدوجہد جاری رکھے گی
ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی نےکہا کہ ویڈیو گرافی کے تمام شرکا ء مبارک باد کےمستحق ہیں کہ انہوں نےاس مقابلہ میں شرکت کرکےثابت کیا کہ ان میں صلاحیت موجود ہیں اور وہ آگے بڑھ رہے ہیں، بنو قابل پروگرام حافظ نعیم الرحمن کا وژن تھا جواب ملک بھر میں پھیل چکا ہے۔بنو قابل سے کورسز کرنے والے نوجوان ڈالر ز میں ؎کما رہے ہیں، خوشی کی بات یہ ہے کہ یہ نوجوان اپنے خاندانوں کی کفالت کر رہے ہیں۔یہ پروگرام نوجوانوں کی امیدکی کرن بن چکا ہے۔ بنو قابل پروگرام کراچی کے بعد پنجاب،خیبر پختونخوااو ر جلد بلوچستان میں بھی شروع ہو رہا ہے۔پاکستان کے نوجوان اس پروگرام کے ذر یعے خود کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔
سینئر صحافی وتجزیہ کار فیصل حسین نےکہا کہ الخدمت بچوں کوپڑھا رہی ہے،یہ بڑا کام ہے۔ ماضی میں تعلیم اس شہر کی شناخت تھی،الخدمت کے بنو قابل پروگرام کو دیکھ کرثابت ہو تا ہے کہ اس شہر کی اصل شناخت لوٹ رہی ہے۔کراچی کے بچے قابلیت میں کسی سے پیچھے نہیں،یہ بچے دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بنیں گے۔
ڈائریکٹر والنٹیئر پروگرام یوسف محی الدین نے کہا کہ الخدمت کا والنٹیئر پروگرام نوجوانوں کے لیے ہے،جس کے ذریعے ہم نوجوانوں کو زندگی کے اصل مقصد کی طرف لا رہے ہیں،بنو قابل پروگرام کی طرح والنٹیئر مینجمنٹ پروگرام کا بھی کردار اہم ہے۔ماضی میں نوجوانوں کو یہ مواقع میسر نہیں تھے جو آج ہیں،الخدمت لوگوں کا ہاتھ تھام رہی ہے، ان میں اسکلز پیدا کررہی ہے۔اس وپورے عمل سے معاشرے میں مثبت تبدیلی آرہی ہے۔انہوں نے نوجوانوں کو دعوت دی کہ وہ الخدمت کے والنٹیئر پروگرام کا حصہ بنیں۔
ڈائریکٹر بنو قابل پروگرام فاروق کملانی نے کہا کہ الخدمت نوجوانوں کو مواقع فراہم کر رہی ہےاوران کی صلاحیتوں کو بڑھارہی ہے،سپاٹ لائٹ مقابلےکےشریک نوجوان مبارک باد کے مستحق ہیں۔
مقابلے کی جیوری کےارکان نےمقابلے کے شریک بچوں کوان کی ویڈیوز سےمتعلق آگاہی دی اورکہا کہ آج کے نوجوان کو امپاور کرنا ہے اور یہ خوشی کی بات ہے،الخدمت نوجوانوں کو امپاور کر رہی ہے اور انہیں مواقع فراہم کر رہی ہے،بنوقابل ٹیم اور سپاٹ لائٹ مقابلے کے انعقاد پر الخدمت کی میڈیا اینڈ مارکیٹنگ ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔




































