
کوئٹہ(ویب ڈیسک،خبرایجنسی.فوٹوفائل)کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نےبلوچستان میں دہرےقتل کیس میں مقتولہ کی والدہ بانو بی بی کو 2 روزہ جسمانی
ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کر دیا، جن کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان شیئر کرنے پر پولیس نے مقتولہ بانو بی بی کی والدہ گل جان کو حراست میں لے لیا تھا بعد ازاں انہیں کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت ون میں پیش کیا گیا۔پولیس نے عدالت سے بانو بی بی کی والدہ کا 2 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جس پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانو بی بی کی والدہ کو 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
قبل ازیں، مقتولہ بانو بی بی کی والدہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بیٹی کے قتل کو جائز اور گرفتار سردار شیر باز ساتکزئی اور دیگر کو بے گنا ہ قرار دیا تھا۔یاد رہے رہے کہ 4 جون 2025 کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں دہرے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ کچھ مسلح افراد ایک مرد اور خاتون کو بے رحمانہ انداز سے گولیاں مار کر قتل کر دیتے ہیں۔





































