
اسلام آباد( ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے
مذہبی جماعت کے ساتھ معاہدہ کر کے غلط کیا۔معاملے پر بھی صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے، وقتی فائدہ لینے کےلئے ایسی کوئی چیز نہ کریں جس کا بعد میں نقصان ہو ۔سندھ میں کورونا کیسز پھیل رہے ہیں وفاق ایکشن نہیں لے گا تو ہم لیں گے ۔
پےر کو اسلام آباد میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم سب کے دلوں میں رسول اکرم کی عزت اور جذبات ہیں، ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، کل لاہور میں جو کچھ ہوا اس کے رد عمل میں ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا گیا، ہم نے سندھ میں مذہبی جماعتوں سے رابطے بھی کیے ہیں، ہمارے کسی بھی عمل سے دوسروں کو مشکلات نہیں ہونی چاہیئں، سندھ حکومت نے کہا ہے کہ کوئی شخص اپنی مرضی سے دکان بند کرنا چاہتا ہے تو اسے نہیں روکا جائے گا، پرامن طریقے سے جو احتجاج کرنا چاہتا ہے اسے نہیں روکیں گے۔ اگر امن و امان کی صورتحال پیدا ہوئی تو حفاظتی اقدامات کریں گے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت نے مذہبی جماعت کے ساتھ معاہدہ کر کے غلط کیا، حکومت اب بھی صورتحال پر وقتی قابو پانے کے لیے ان سے معاہدہ کر لے گی اور غلط کرے گی، وقتی فائدہ لینے کے لیے ایسی کوئی چیز نہ کریں جو ممکن نہ ہو اور اس کا بعد میں اس کا نقصان ہو،اس معاملے پر بھی صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے۔




































