
لاہور( رپورٹ:عصمت اسامہ )خواتین لکھاریوں کی ادبی اصلاحی انجمن "حریمِ ادب" کی جانب سے"بزمِ رحمتہ اللعالمین صلی اللہ
علیہ وسلم" کاانعقاد کیا گیا ۔
بزم میں سکول،کالج اوریونیورسٹی کی طالبات کےلیےمقابلہء نعت خوانی اورمقابلہء تقاریرکا اہتمام بھی کیا گیا۔
مقابلہ جات میں طالبات نے جوش وخروش سےحصہ لیا۔اسلامک اسکالر شاہروزغضنفرنےسیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر روشنی ڈالتے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی داعیانہ تڑپ کوپیدا کرنے کی اہمیت پر زوردیا اور کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو اس زمانے میں ایمان کو لاحق خطرات سےآگاہ کرنا ہوگااورانہیں بچانے کی تدابیر کرنا ہوں گی۔
سیکرٹری حریمِ ادب وسطی پنجاب عصمت اسامہ نے ادبی واصلاحی انجمن کا تعارف پیش کیا۔اس کی سرگرمیوں پرروشنی ڈالی اور کہا کہ ادیب اور مصنف ،ذہن ساز ہوتے ہیں وہ اپنی مثبت فکر سے امیدوں کے دئیے جلاکے معاشرے کو روشن کرتے ہیں ۔
بزم کی مہمان خصوصی مصنفہ اورسیرت نگار نبیلہ اکبر نےبھی تقریب سےخطاب کیا۔ مقابلہ جات کی منصفین میں عیشہ راضیہ ،لیکچرار پنجاب یونیورسٹی اور سبجیکٹ اسپیشلسٹ آفاق اورمقابلہء نعت خوانی کی جج مصنفہ ،شاعرہ اور ادیبہ محترمہ صفیہ ملک صابری تھیں۔
بزم کے آخر میں حریمِ ادب کےمقابلہ جات کی انعام یافتگان کو شیلڈز اورکتب انعام میں دی گئیں۔مہمانانِ گرامی کومجلہ حریمِ ادب کے تحائف دئیے گئے۔ تقریب میں تحریک نفاذ اردو کی نمائندہ علیمہ جبین اور معروف سائیکالوجسٹ،ریسرچ سکالراوریوتھ پارلیمنٹرین حفصہ خالد سمیت بہت سی ادیبات اور مصنفات نے شرکت کی ۔
بزم رحمتہ للعالمین کی کمپئر شازیہ محمود نےطالبات اورمقررات کی حوصلہ افزائی کی اورامید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اس طرح کی خوب صورت محفلوں کا حصہ بنیں گی۔




































