
لاہور(نمائندہ رنگ نو )ضعیف اورلاچار پینشنرز کےزیر التواء کیس کی جلد سماعت کرکے ان کا فیصلہ کیا جائے اوران پر عمل درآمد کروایا جائے ۔
چیف جسٹس آف پاکستان معاملے کا ازخود نوٹس لے کرماتحت عدالتوں کو اس حوالے سے ہدایات دیں۔
ان خیالات کا اظہارلاہور پریس کلب کے باہر آل بینکس ریٹائرڈ ایمپلائزویلفیئر ایسوسی ایشن (ابریوا) کے زیر اہتمام پینشںرز کے احتجاجی مظاہرہ کےموقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
صدر پیپوامحمد ارشد ،جنرل سیکرٹری چوہدری ریاض مسعود ، قائد ابریوا افتخارحسین میر ، کوآرڈینیٹرمقصود احمد چغتائی، قائم کاظمی اوردیگر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 17 جنوری 2020 کو مقدمہ محمد ظفر وغیرہ بنام الائیڈ بینک کا فیصلہ کیا مگر تاحال پینشںرز کوعدالت عظمی کے فیصلے کے مطابق ان کا جائز حق نہیں ملا ۔ بینک انتظامیہ تاخیری حربےاستعمال کررہی ہے۔ سپریم کورٹ اس بارے بینک حکام اورماتحت عدالتوں کو احکامات صادر کرے تاکہ ضعیف پینشںرز کو ریلیف مل سکے ۔ مظاہرین نے اس موقع پر مختلف نعرے بھی لگائے ۔




































