کراچی ( پ ر) معروف شاعر،نقاد،محقق راناخالد محمود قیصرتحقیقی مقالہ مکمل کرنے پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری ایوارڈ کردی گئی ہے ۔رانا خالد محمود
قیصرنےجامعہ کراچی شعبہ اردوسےتحقیقی مقالہ بعنوان ”سندھ میں اردو غزل کے سیاسی وادبی رجحانات 1971تا 2021 پروفیسر ڈاکٹر تنظیم الفردوس کی نگرانی میں مکمل کیا ہے،جس پر رانا خالد محمود قیصر کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری ایوارڈ کردی گئی ہے ۔دریں اثنا رنگ نو ڈاٹ کام وادارہ یادگارایوب قادری کے سربراہ پروفیسرسعید حسن قادری ،ڈاکٹرعرفان شاہ ڈاکٹر داؤد عثمانی،ڈاکٹرعبیداللہ ،زین صدیقی ،طاہر حسن ،محمد سعاد صدیقی ،مجتبی حسن اورصارم صدیقی نے کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے ۔