"صحت مند آغاز ، اُمید افزا مستقبل" کے موضوع پر ہمدردفاؤنڈیشن پاکستان کا اجلاس

کراچی (نمائندہ رنگ نو )عالمی یوم صحت کی تھیم"صحت مند آغاز، اُمید افزا مستقبل "کے موضوع پر صدر ہمدرد فاؤنڈیشن 

 پاکستان محترمہ سعدیہ راشد کی موجودگی  میں ہمدرد شوریٰ کراچی کا اجلاس گزشتہ روز ہمدرد کارپوریٹ ہیڈ آفس میں اسپیکر جنرل (ر) معین الدین حیدر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

 معروف ماہر امراض نسواں ڈاکٹر رضوانہ انصاری نےبطورمہمان خصوصی اپنےخطاب میں کہاکہ تن درست معاشرے کی بنیاد زچہ بچہ کی صحت ہے۔ ہر بچہ اُمید کا استعارہ ہوتا ہے ۔ ہر نومولود اللہ کی رحمت کا بین ثبوت ہے۔ ہم بہ حیثیت معاشرہ اللہ کی اس رحمت کے امین ہوتے ہیں۔ملکی صحتی بنیادی ڈھانچے کا طائرانہ جائزہ لیں تو کئی ہزار لوگوں کوفقط ایک معالج دستیاب ہے۔ مجموعی طور پر ملک کا طبی انفراسٹرکچر مخدوش حالت میں ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق جی ڈی پی کا کم از کم چھ فیصد شعبہ صحت پر خرچ ہونا چاہیے۔یہ باعث اطمینان ہے کہ صوبہ سندھ میں صحت کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے والے اتائی معالجین سے متاثر ہوکرادویہ خریدنا اور استعمال کرنے کی معاشرتی رویے کی سختی سے حوصلہ شکنی کرنی ضروری ہے۔ روزانہ سیکڑوں بچے مردہ پیدا ہوتے ہیں۔ ایک ہزار میں سے پچاس سے اوپر بچے اپنی پیدائش کے پہلے مہینے میں ہی فوت ہوجاتے ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی ، آلودہ پانی اشیا ء خورو نوش میں ملاوٹ جیسے قبیح عمل کی وجہ سے کئی بچے اور مائیں غذائی قلت کا شکار ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہاکہ دارالعلوم کراچی سےباقاعدہ فتویٰ لےکرملک میں پہل ملک کلیکشن بینک قایم کیا گیا تھا تاکہ غذائی قلت کے شکار بچوں کے لیے ضروری دودھ کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔ اس بینک میں دودھ عطیہ کرنے والی خواتین کا مکمل ریکارڈ موجود تھا تاکہ اسلامی اصولوں کی پاسداری برقرار کھی جائےلیکن غلط فہمی اور پروپیگنڈے کے بعد اس ملک سینٹر کو بند کردیا گیا جس کے بعد سے اب تک کئی بچے غذائی قلت کا شکار ہوکر دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں۔عوام الناس میں بہت سے غلط العام تصورات موجود ہیں جن کو ختم کرنا چاہیے۔ اس رویے کی وجہ سے خناق اور خسرہ جیسے امراض دوبارہ پھیلنے لگے ہیں۔پولیو کیس میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ملک کی بڑی آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے جہاں کی خواتین کی طبی سہولیات تک رسائی نہیں ہے۔سندھ حکومت نے کچھ اچھے اقدامات لیے ہیں جیسے خواتین کو گھروں میں روایتی طریقوں سے بچہ پیداکرنے کی بجائے ہسپتال کی سہولیات استعمال کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔ اس کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ خواتین میں نشے کا استعمال بڑھتا جارہا ہے۔ گٹکا ، مین پوری، چھالیہ وغیرہ تو اب نشےمیں شمار ہی نہیں ہوتے۔اندرون ملک سفر کرنے والے بچوں کو بس اڈوں، ہوائی اڈوں اورٹرین اسٹیشنز پر پولیو ویکسین لگانے کا قانون پاس کرنا چاہیے اورجو والدین رُکاوٹ بنیں اُن کے خلاف قانونی کارروائی اور بھاری جرمانے ہونے چاہئیں۔

 جنرل (ر) معین الدین حیدر نےکہاکہ دائی کےنظام کوجدید خطوط پر استوارکرنےکی ضرورت ہےتاکہ دوران زچگی مائوں اور بچوں کی اموات کی شرح کو کم سے کم کیا جاسکے۔ خواتین میں انٹرپرینیور صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ بااختیار اور خودمختار خواتین منصوبہ بندی کے تحت فیملی پلاننگ کرتی ہیں۔ عالماؤں کا کردار اہم ہے جو خواتین کی اسلامی تعلیمات کے تناظر میں راہنمائی کریں۔

 انجینئر ابن الحسن نے کہاکہ پاکستان کو اپنی آبادی پر قابوپانے کےلیےمربوط حکمت عملی ترتیب دیناہوگی۔ بنگلادیش بھی ایک اسلامی ملک ہے۔اُنہوں نے بھی آبادی پر کنٹرول کرلیا ہے۔بنگلادیش میں خواتین کے ذریعہ معاش پر حکومت کی خاص توجہ رہی۔اس لیے وہاں بھی بہت سی ایسی صنعتیں ہیں جہاں صرف خواتین ملازمین ہیں۔ 

کموڈور (ر) سدید انور ملک نے کہاکہ ہم جیسی قوم چاہتےہیں ویسےہی بچے تیارکرنا ہوں گے۔اس کے لیے اسکولوں سےبڑھ کر کوئی اہم ادارہ نہیں۔ بچوں کو ایسا فکری و صحت مند ماحول فراہم کرنا ہےجہاں اُن کی تخلیقی اور تخیلاتی صلاحیتیں پروان چڑھیں۔پالیسی بنانے سے زیادہ اہم اُس پالیسی کو درست انداز میں معاشرے میں نافذ العمل کرنا ہے۔ 

پروفیسر ڈاکٹر خالدہ غوث نے کہاکہ جوعمر نوجوانوں کےکریئربنانے کی ہوتی ہے،اُس عمرمیں اُن کی شادی کردی جاتی ہے۔ طبی سہولیات اور آگہی نہ ہونے کی وجہ سے زچگی کے دوران بہت سی بچیوں کی اموات ہوجاتی ہیں۔

اجلاس سے ڈپٹی اسپیکر کرنل(ر) مختاراحمد بٹ، ظفر اقبال احمد، ہما بیگ ، پروفیسر ڈاکٹر تنویرخالد، نصرت سرفراز،انجینئر پرویزصادق،رضوان احمد،ڈاکٹر عامر طاسین ، ڈاکٹر امجد جعفری و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ اجلا س میں ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر سید محمد ارسلان بھی شریک ہوئے ۔اجلاس میں محترمہ سعدیہ راشد کوسرکاری اعزاز ’ ہلال امتیاز‘ ملنے پر شوریٰ اراکین نے مبارک باد دی اور سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پرشرکاء نے گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے