
اسلام آباد (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی،فوٹو فائل) مون سون بارشوں کے باعث 26جون سے 17جولائی تک کے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں بارشوں کے سبب 15افراد جاں بحق ہوئے جن میں 8بچے بھی شامل تھے۔اس دوران 53افراد زخمی ہوئے۔مون سون بارشوں کے باعث ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 193افراد جاں بحق، 544زخمی ہو چکے ہیں، پنجاب میں سب سے زیادہ 114افراد جاں بحق، 437 زخمی ہوئے۔
خیبرپختونخوا میں 40اموات، 57زخمی ہوئے۔ سندھ میں 21افراد جاں بحق، 40زخمی ہوئے، بلوچستان میں 16اموات، زخمیوں کی تعداد 4، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں ایک، ایک شخص جاں بحق ہوا،ملک بھر میں مون سون بارشوں کے باعث گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 79گھروں کو نقصان پہنچا، 67مویشی پانی میں ڈوب گئے۔مجموعی طور پر اب تک 689 گھروں کو نقصان پہنچا، مجموعی طور پر اب تک 193مویشی پانی میں بہہ گئے۔





































