
کراچی (ویب ڈیسک ) ملک اتحاد ویلفیئر سوسائٹی پاکستان نے اس افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی ہے جس میں لالو کھیت کے ایک اسپتال سے دو کمسن بچے پراسرار طور پر لاپتا ہو گئے۔ یہ بچے اپنی
والدہ کے ہمراہ دوا لینے کے لیے اسپتال گئے تھے، تاہم وہیں سے لاپتا ہو گئے اور تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
سوسائٹی کے چیئرمین سلیم عبداللہ غوری ، صدر ملک رمضان ، جنرل سیکریٹری ملک عتیق الرحمن اور سربست اعلیٰ ملک اکرم باو جی نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپتال جیسے حساس مقام سے بچوں کا غائب ہونا نہایت سنگین معاملہ ہے، جس سے والدین کے دلوں میں خوف پیدا ہو گیا ہے۔
ملک اتحاد ویلفیئر سوسائٹی نے اس واقع کی مکمل تحقیقات اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کو ان بچوں کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا دیے گئے نمبر 0300-7384692 پر اطلاع دیں۔





































