
اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)ڈائریکٹراسلام آباد فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نےکہا ہےکہ گدھوں کے گوشت کے حوالے سے ہمارے پاس ایک ہفتہ پہلے سے معلومات موجود
تھیں‘ٹیمز کی جانب سے ایک ہفتے تک کام کیا گیا تاکہ رنگے ہاتھوں پکڑا جا سکے۔ہماری ٹیم وہاں پہنچی ایک ہزار کلو گرام کٹا ہوا گوشت اور 40 زندہ گدھے ملے۔موقع پر موجود غیر ملکی قصائی اور چوکیدار کو بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا،تمام پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے۔
اسلام آباد میں گدھے کا گوشت ملنے کے معاملہ پر ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا بیان سامنے آگیا۔بیان میں عرفان میمن نے کہا کہ اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ٹیمز شہر بھر میں مضر صحت خوراک پر نظر رکھتی ہے گدھوں کے گوشت کے حوالے سے ہمارے پاس ایک ہفتہ پہلے سے معلومات موجود تھیں ٹیمز کی جانب سے ایک ہفتے تک کام کیا گیا تاکہ رنگے ہاتھوں پکڑا جا سکے جب ہماری ٹیم وہاں پہنچی ایک ہزار کلو گرام کٹا ہوا گوشت اور 40 زندہ گدھے ملے۔موقع پر موجود غیر ملکی قصائی اور چوکیدار کو بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا۔
گدھوں کے گوشت کے حوالے سے یہ کام گزشتہ دو ہفتے سے جاری تھااس سے پہلے کتنے گدھے ذبح ہوئے اور گوشت کہاں تقسیم ہوا تحقیقات جاری ہیں،گوشت کچھ غیر ملکی شہریوں کو سپلائی کرنے کے حوالے سے بھی رپورٹس ہیں۔‘گوشت کی اسلام آباد سے باہر سپلائی کے حوالے سے بھی رپورٹس موجود ہیں ابھی تک کسی بھی قسم کا ثبوت موجود نہیں کہ حتمی رائے دی جا سکے۔





































