
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے عاشورہ کی مناسبت سے 9اور 10محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نو
اور دس محرم الحرام بمطابق پانچ اور چھ جولائی کو عام تعطیل ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 5اور 6جولائی (ہفتہ اور اتوار) کو تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔





































