
کینبرا: آسٹریلیامیں 16سال سے کم عمر بچوں کے لئے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا قانون نافذ ہوگیا ،پابندی کے تحت 16سال
سے کم عمر بچوں کے لئے ٹک ٹاک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور فیس بک سمیت بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹس کا استعمال مکمل طور پر ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔
آسٹریلیا میں نئی قانون سازی کے تحت 10 بڑی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 16 سال سے کم عمر بچوں کی سوشل میڈیا تک رسائی فوری طور پر بند کر دیں۔آسٹریلوی حکومت کے مطابق پابندی سے قبل ملک میں 8 سے 15 سال کی عمر کے 86 فیصد بچے سوشل میڈیا استعمال کر رہے تھے۔
آسٹریلوی حکومت کا کہنا ہے کہ پابندی نہ لگانے کی صورت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 4 کروڑ 95 لاکھ آسٹریلین ڈالر تک کے بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلوی وزیراعظم نےنومبر2024 میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کرنے تجویز پیش کی تھی۔




































