
ہریانہ ( ویب ڈیسک) جنگ میں پاکستان سےشکست کا خوف یا کوئی اوروجہ، مودی حکومت نےاپنےہی لوگوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ۔ بھارتی
یوٹیوبر جیوتی ملہوترا سمیت 6افراد کو پاکستان کیلئے جاسوسی کرنےکے الزام میں گرفتار کرلیا ہے.ان افراد کوہریانہ اور پنجاب کے دیگر علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جیوتی ملہوترا سمیت دیگر تمام افراد کو پاکستان کیلئے جاسوسی کرنےکےالزام میں گرفتار کیا گیا ہے ،ٹریول وی لاگر جیوتی ملہوتراکے بارے میں بتایا جا رہا ہے وہ2023 پاکستان کا دورہ بھی کرچکی ہیں ۔گرفتار افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستانی ایجنسی ،ایجنٹوں اور مخبروں کو حساس معلومات فراہم کی ہیں ۔




































