
بالی ووڈ کی’ بدنام مُنی‘ ملائیکا اروڑا نے میڈیا میں ان کی اور ارجن کپور کی شادی کو لے کر چلنے والی خبروں کو تردید کردی ہے۔
انڈین میڈیا یہ رپورٹ کررہا تھا کہ ارباز خان سے طلاق یافتہ ملائیکا اروڑا 19اپریل کو ارجن کپور سے بیاہ رچارہی ہیں۔ واضح رہے کہ ارجن کپور(میڈیا کے مطابق ) اپنی ہونے والی بیگم سے ایک دو نہیں،پورے گیارہ سال چھوٹے ہیں۔
میڈیا میں اس ہفتے تواتر سے یہ خبریں آرہی تھیں کہ یہ جوڑا اس مہینے مسیحی رسم کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھنے جارہا ہے۔ حتیٰ کہ میڈیا نے ان کی مجوزہ شادی میں شریک ہونے والے مہمانوں کی فہرست تک شائع کردی تھی۔ اس فہرست میں کرینہ کپور،کرشمہ کپور،دیپیکا پڈوکون اور ان کے شوہر رنویرسنگھ کے نام بھی شامل تھے۔
تاہم ملائیکا اروڑا نے ممبئی ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ' یہ سچ نہیں ہے'۔
ارجن کپور کے والد بونی کپور بھی اس خبر کی تردید کرچکے ہیں،لیکن میڈیا پھر بھی ان دونوں کی شادی کروانے پر تلا ہوا ہے۔ملائیکا کے اس انکار کے بعد بھی افواہیں تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔ ارجن اور ملائیکا اپنی شادی یا رشتے کو میڈیا کے سامنے نہ تو تسلیم کرتے ہیں اور نہ ہی اس سے انکار کرتے ہیں ۔




































