
کراچی(رنگ نو ڈاٹ کام ) سری لنکا میں گذشتہ ہفتے ہونے والے ہولناک خودکش حملوں اور بم دھماکوں میں بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف
سامنے آنے پر اداکارہ وینا ملک نے بھارت کو عالمی دہشت گرد ریاست قرار دے دیا۔
بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق سری لنکن ملٹری حکام نے کہا ہے کہ خودکش دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ ظہران ہاشمی نے بھارت میں ٹریننگ حاصل کی تھی اور اس نے کافی عرصہ جنوبی بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بھی گزارا تھا۔ سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر ہونے والے دھماکوں میں بھارت کے ملوث ہونے کی خبر نے میڈیا میں ہلچل مچادی ہے۔




































