
کراچی (ملاقات :زین صدیقی )معروف گلو کار محمد علی شہکی نے کہا ہے کہ سابق صدرپرویز مشرف کے کیس کا فیصلہ
ملکی تاریخ کا عجیب وغریب فیصلہ ہے۔عدالتی فیصلہ سن کر حیرانی ہوئی ہے۔
محمد علی شہکی نے آرٹس کونسل آف پا کستان کراچی میں” رنگ نو ڈاٹ کام “اوررنگ نوچینل سے خصوصی بات چیت کر تےہوئے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں ملک کو بے مثال استحکام ملا ،ملکی معیشت میں بہتری آئی ،روزگار تھا ،اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی کنٹرول میں تھیں ۔لوگ خوشحال تھے ۔
محمد علی شہکی نے استفسار کیا کہ ان کا کیا قصور تھا،انہوں نے کہا کہ میں نے بہت اسٹڈی کیا،مگرمیں سمجھ نہیں پارہا کہ انہیں کس چیز کی سزا سنائی گئی ،پرویزمشرف نے کارگل کیلئے جو کام کیا وہ سب کےسامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ عجیب وغریب ہے،میرا ذہن اسے قبول نہیں کررہا ہے۔ مجھے یاد پڑتا ہے کہ جب یہ جہاز سے لینڈ کررہے تھے تو جنرل عثمانی نے ہی جہاز لینڈ کروایا اورانہوں نے ہی تحتہ الٹا۔
انہوں نے کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ ان کے جہاز کو 200مسافروں سمیت جہاز انڈیا لے جانے کا کہا گیا حالانکہ بھارت پرویز مشرف کا سخت دشمن تھا۔ سامنے ہے ،ایک حاضر سروس آرمی چیف کے ساتھ یہ سلوک کیا گیا ؟،انہوں نے کیا کہ ایمرجنسی لگانا اس وقت کی ضرورت تھی ،وہ انہوں نے لگائی۔ پرویز مشرف کے دور میں ملک میں خوشحالی تھی۔
گلوکار محمد علی شہکی کا تفصیلی انٹرویو جلد شائع کیا جائے گا۔




































