
اسلام آباد (شوبز ڈیسک)اداکارہ اقراعزیز نے ڈرامہ سیریل رقیب سے میں کام کرنے کی وجہ اس کی کاسٹ بتادی
۔ انہوں نے انکشاف کیاکہ وہ جب انہیں اس ڈرامے کی پیش کش ہوئی تو وہ اس وقت ڈرامہ سیریل خدا اور محبت 3 کی عکس بندی میں مصروف تھیں اور جب انہیں اس ڈرامے کے ہدایت کارکاشف نثار نے بتایا کہ اس ڈرامے میں اداکار نعمان اعجاز اور ثانیہ سعید کام کررہے ہیں تو انہوں نے سکرپٹ پڑھے بغیر اس میں کام کرنے کی رضامندی ظاہر کردی۔
انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے کی کاسٹ اور کہانی ایک مکمل پیکج تھا جسے وہ کبھی بھی چھوڑنا نہیں چاہتی تھیں۔ اس ڈرامے میں اپنے کردار بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسکرپٹ کو اس لئے پڑھا کیوں کہ ان کاکردار (امیرا) اتنا پیچیدہ تھا کہ وہ پوری اسکرپٹ کو پڑھے اور پوری کہانی کو جانے بغیر اس کو ادا نہیں کرسکتی تھیں۔





































