کراچی( رنگ نو ڈاٹ کام )پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر
سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی ہوئی ہے،جس کے بعد فی تولہ سونا 110350 روپے کا ہوگیا ۔
دس گرام سونے کی قیمت 33روپے کمی کے بعد 94607 روپے پرآگئی۔ چئیرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا کاروباری ہفتہ کے اختتام پر 04 ڈالر کمی کے بعد 1839 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا ۔