
اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی )بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر،نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی1روپے14 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی ۔
اکتوبر کے ایف سی اے کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ایف سی اے کی مد میں1 روپے1 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر 26 نومبر سماعت تھی۔
کمی کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن پر ہوگا،پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر بھی اطلاق نہیں ہوگا،ایف سی اے کی مد میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ونٹر پیکج کی نیپرا نے منظوری دے دی۔
ونٹر پیکج سے صنعتی نیٹ میٹرنگ اور ویلنگ صارفین بھی فائدہ حاصل کر سکیں گئے، درخواست میں صنعتی نیٹ میٹرنگ اور ویلنگ صارفین کو شامل نہیں کیا گیا تھا،نیپرا نے حکومتی درخواست پر سماعت کے بعد منظوری کانوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔گزشتہ سال کے مقابلے اضافی یونٹ استعمال پر قیمت 26 روپے7 پیسے ہوگی۔
گھریلو صارفین کو بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 30 فیصد یا 11 روپے 42 پیسے فی یونٹ ریلف ملے گا۔گھریلو صارفین کو زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 50 فیصد یا 26 روپے فی یونٹ کی بچت ہوگی۔صنعتی صارفین کو بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 18 فیصد یا 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔
صنعتی صارفین کو زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 37 فیصد یا 15 روپے 5 پیسے فی یونٹ کی بچت ہوگی۔ونٹر پیکج کی میعاد 3 ماہ ماہ دسمبر سے ماہ فروری تک ہوگی۔ ونٹر پیکج کا فیصلہ نوٹیفکیشن سے پہلے وفاقی حکومت کو بجھوا دیا گیا۔





































