
اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل) ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.30 فیصد اورسالانہ
بنیادوں پر17.96 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) بارے جاری کردہ ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 8 اگست کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں روزمرہ استعمال کے 7 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی اور21 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 23 اشیا کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
ہفتہ رفتہ میں ٹماٹرکی قیمت میں 19.12فیصد، کیلا، 1.55فیصد، آٹا1.39 فیصد، سرخ مرچ پاورڈر1.31فیصد، دال مسور0.68 فیصد، چینی 0.44 فیصد اورروٹی کی قیمت میں 0.02 روپے کی کمی ہوئی۔ اس کے برعکس پیازکی قیمت میں 32.23 فیصد، انڈے 4.28 فیصد، لہسن 3.23فیصد، ایل پی جی 1.73فیصد، جارجیٹ 1.32 فیصد، دال ماش 0.98 فیصد، دال چنا 0.95 فیصد، دال مونگ 0.83 فیصد، آلو0.70 فیصد، جلانے کی لکڑی 0.56فیصد، چکن 0.52 فیصد اورسگریٹ کی قیمت میں 0.09 فیصدکااضافہ ریکارڈ ہواہے۔ سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں ہفتہ واربنیادوں پر0.46 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔17733 روپے سے لیکر22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر 29517روپے، 29518 روپے ، 44175روپے اوراس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.40 فیصد، 0.34 فیصد، 0.32 فیصد اور0.27 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاہے۔




































