اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے ملک میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث ایران سے درآمد کا فیصلہ کر لیا ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے ترجمان نے بتایا کہ ملک میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث حکومت نے پڑوسی ملک ایران سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔
ایران سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی اجازت ایک ماہ کے لئے دی گئی ہے جس کا مقصد ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں کمی لانا ہے ۔ ٹماٹر کے درآمد کے پرمٹ جاری کر دیئے گئے ہیں تاکہ درآمد کنندگان جتنا ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنا چاہیں کر سکیں اگر ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں استحکام نہ آیا تو اس صورت میں درآمدی اجازت میں توسیع کی جا سکتی ہے ۔