
کراچی (ویب ڈیسک)سندھ حکومت کی جانب سے ہفتے میں مسلسل6روز تک کاروبار کرنے کی اجازت نہ دیئے جانے کے خلاف کراچی کی
تاجربرادری کی لائٹ ہاؤس پر علامتی بھوک ہڑتال جمعہ کو دوسرے دن بھی جاری رہی۔
جمعہ کو بھوک ہڑتالی کیمپ میں سیاسی رہنماؤں نے بھی دورہ کیا اور تاجروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔بھوک ہڑتالی کیمپ میں کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے رہنماء شرجیل گوپلانی، رضوان عرفان،جمیل پراچہ،حکیم شاہ،سلیم میمن اور دیگر بھی موجود تھے۔ قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا،پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجا اظہرسمیت دیگر رہنما کی بھی شریک تھے۔ ہم سب کے سر شرم سے جھک جانے چاہئے شہر،قائد کی تاجر برادری روڈوں پر سراپا احتجاج ہے،صوبہ سندھ کا 90 فیصد ریونیو کراچی کے تاجر دیتے ہیں،ملک چلانے والے لوگ آج زمین پر بیٹھے ہیں،یہ لوگ بھینس کے آگے بین بجا رہے ہیں،سندھ حکومت کالی بھینس بن چکی ہے، انہیں اس شہر سے صرف مال کھپے، شہر کراچی اور تاجروں سے سندھ حکومت کو کوئی ہمدردی نہیں ہے، یہاں کراچی میں 8 بجے کے بعد پولیس کشمیر کی طرح گھومتی ہے۔
تاجروں سے بھتہ وصول کیا جاتا ہے سندھ کی یہ نااہل پولیس ہے، ان کو صرف تاجروں کی دکانیں کھلی نظر آجاتی ہیں، کراچی بھر میں 363 منشیات کے اڈے پولیس کی سرپرستی میں چل رہے ہیں،جن کے نام بھی میڈیا پر آچکے ہیں لیکن پولیس ان کو پکڑے کے بجائے تاجروں کو پکڑ لیتی ہے منشیات فروش ڈاکو آزاد گھوم رہے ہیں،
تاجروں نے کہا کہ سندھ حکومت کی غلط حکمت عملی سے دکان والے فاقہ کشی پر مجبور ہیں،سندھ حکومت والے ناشتہ بھی جعلی اکاؤ نٹس کے پیسوں سے کرتے ہیں،دہرا نظام اگر دیکھنا ہے تو کراچی میں دیکھیں،کراچی حیدرآباد کے لیے الگ نظام باقی دیگر شہروں کے لیے الگ نظام کراچی حیدرآباد میں ہفتے میں دو دن مارکیٹیں بند اور رات 8 بجے دکانیں بند کروا دی جاتی ہیں جبکہ سندھ کے باقی اضلاع میں ایسا نہیں ہورہا ہے، پی پی کی بھتہ خوری کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں،پیپلزپارٹی اس ملک کو کمزور اور توڑنے کی کوشش کررہی ہے،تحریک انصاف ہر فورم پر تاجروں کے ساتھ ہے،حلیم عادل شیخ نے مزید کہا تاجر جو بھی کہیں گے ہم ان کے ساتھ ہیں،
تاجروں کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ ایک ڈرامے باز وزیراعلیٰ ہیں ان کو بلاول زرداری کے جلسوں میں کورونا نظر نہیں آتا،لیکن تاجروں میں سندھ حکومت کو کورونا نظر آتا ہے، کراچی کو پی پی نے دنیا کا دسواں گندہ شہر بنادیا ہے،رجیکٹڈ شخص کو ہمارے اوپر بٹھایا گیا ہے،پی پی کراچی دشمن،تجارت دشمن، پارٹی ہے،کراچی دشمن جماعت ملک دشمن جماعت ہے،اگر نوٹیفکیشن واپس نہیں ہوا تو وزیراعلیٰ ہاوس کا گھیراو کریں گے،سب سے وی آئی پی یہ ٹیکس دینے والے تاجر ہیں،ہماری جماعت کا ایک نمائندہ ہر وقت یہاں موجود ہوگا۔
قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ بھوک ہڑتالی کیمپ پر تاجروں کے ہمراہ نماز جمعہ بھی ادا کی۔علاوہ ازیں ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار بھی بھوک ہڑتالی کیمپ میں پہنچے اور کہا کہ ہم تاجروں کے ساتھ ہیں اور انکے مطالبے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،میں تاجربرادری کے مقدمے کو احسن طریقے سے لڑنے پر تاجرنمائندوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں،تاجروں کے پاس احتجاج کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا،کراچی میں تجارت اور کاروبار کودیوار سے لگانا،پاکستان کی معیشت کو تباہ وبرباد کرنے کے مترادف ہے۔




































