
لاہور ( ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹور ز کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے دی
گئی ۔دو ہفتوں کی ڈیڈ لائن میں ہدایات دی گئی ہیں کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو اشیائے خوردونوش سپلائی کرنے والی تمام کمپنیوں اور افراد سے لین دین کے تمام معاملات نمٹا لیے جائیں ۔
وفاقی حکومت کی طرف سے عام صارفین کیلئے یوٹیلٹی اسٹورز پر فروخت ہونے والی اشیائے خوردونوش پر سبسڈی پہلے ہی ختم کی جا چکی ہے، صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ صارفین کو پانچ اشیاءپر سبسڈی دی جارہی تھی تاہم اسے بھی گزشتہ روز واپس لے لیا گیا ہے ،
بتایا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 11ہزار ملازمین کام کر رہے ہیں جن میں 6ہزار مستقل جبکہ باقی کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین ہیں جن میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔





































