
اسلام آباد( ویب ڈیسک ) حکومت نے پٹرولیم کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ،پیٹرول کی قیمت میں 24 اور ڈیزل میں 59 روہے فی لٹر کا
اضافہ کیا گیا ہے ۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک کے ساتھ پریس کانفرنس میں پیٹرلیم کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا۔
مفتاح اسما نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہو گیا ہے ،پٹرول 24روپے 3بیسے مہنگا کیا گیا ہے ۔ ڈیزل کی قیمت میں 59روپے 16پیسے فی لٹر بڑھا دی گئی ہے۔
مٹی کے تیل پر 29روپے 49پیسے کا اضافہ ہوا،جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 211روپے43پیسے ہوگئی ہے ۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول 233 روپے 89 پیسے اور ڈیزل 263 روپے 31 پیسے کا ہوگیا ،اسہ طرح مٹی کا تیل 211 روپے 43 پیسےمہنگا کردیا گیا ہے ۔




































