
لاہور: پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے 5 نومبر کو ملک بھر میں ہڑتال کی کال دے دی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ
حکومت نے کمیشن میں اضافے کی یقین دہانی کروائی تھی، مگر کمیشن میں اضافے پر وعدہ خلافی کی ہے ۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پیداواری لاگت کے باعث کاروبار ناممکن ہو چکا ۔حکومت نے ان کا کمیشن نہ بڑھا تو 5 نومبر کو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کر دیں گے۔




































