
اسلام آباد (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)تحریک انصاف کی حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا دیا،بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ 5 روپے95 پیسے
فی یونٹ اضافہ کر دیا۔
نیپرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا,نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بجلی کے بلوں پر ہو گا.بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر ایک ماہ میں 50 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔




































