اسلام آباد:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ۔پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ۔اوگرا ذرائع کے مطابق پٹرول کی
قیمت میں 8 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ۔اوگرا پٹرولیم قیمتوں کی حتمی سمری پٹرولیم ڈویژن کو 30 اکتوبر کو ارسال کرے گی۔