
کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام ) پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو 800 روپےاضافے سے فی تولہ
سونا 87 ہزار 800 روپے کاہو گیا۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے اضافہ کے بعد 75274 روپے ہوگئی ،عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر اضافہ کے بعد 1505 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔
چئیرمین آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن ،ڈپٹی کنوئنیر فیڈریشن آف پاکستان اسٹینڈنگ کمیٹی جیمز اینڈ جیولر محمد ارشد کے مطابق مقامی مارکیٹس میں چاندی 1010 روپے فی تولہ میں فروخت ہوئی ۔




































