
لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاج پرمامور سرکاری میڈیکل بورڈ نے اپنی نئی رپورٹ میں بھی نواز
شریف کی صحت کو تشویشناک قرار دے دیا۔
رپورٹ میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ سابق وزیراعظم کا فوری علاج بیرون ملک ہی ممکن ہ،انہیں فوری طور پر علاج کے لئے بیرون ملک بھجوایا جائے۔
نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک بھجوانے کے سلسلے میں علاج کیلئے تشکیل دیا گیا سرکاری میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کے علاج پر مزید ایک نئی رپورٹ تیار کر کے محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوا ئی ہے۔
محکمہ داخلہ نے پہلے سے تیار کی گئی دونوں رپورٹوں کو نا مکمل قرار دے دیا تھا۔




































