
اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) سپریم کورٹ آف پاکستان کےدوسینیئر ججز، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے
اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے اپنا 13 صفحات پر مشتمل استعفیٰ صدرِ مملکت کو بھجوا دیا۔ انہوں نے 27ویں آئینی ترمیم پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اسی سلسلے میں انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی کو دو الگ خطوط بھی لکھے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کے بعد آئینی عدالت کی سربراہی کیلئے جسٹس امین الدین خان کے نام پر غور کیا جا رہا ہے اور وہ اس منصب کے لیے مضبوط اُمیدوار تصور کیے جا رہے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئینی عدالت کے چیف جسٹس کی حلف برداری کل متوقع ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس امین الدین خان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام بھی کر لیا ہے جو کل چیف جسٹس ہاؤس میں ہوگا، جس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز کو مدعو کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جسٹس امین الدین خان نے 30 نومبر کو ریٹائر ہونا تھا۔





































