
مظفرآباد ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )آزاد کشمیر کے وزیرِاعظم چوہدری انوارالحق کےخلاف تحریکِ عدم اعتماد پر رائے شماری آج
مظفرآباد میں ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں ہوگی۔ اجلاس سہ پہر تین بجے طلب کیا گیا ہے اور حکومتی و اپوزیشن دونوں حلقوں میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔
پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ انہیں فیصل ممتاز راٹھور کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے 35 سے زائد اراکینِ اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔ اگر تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہو گئی تو فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے سولہویں وزیرِ اعظم ہوں گے، جبکہ موجودہ اسمبلی میں یہ وزارتِ عظمیٰ کی چوتھی تبدیلی ہوگی۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق تحریکِ عدم اعتماد منظور کرانے کے لیے کم از کم 27 ووٹ درکار ہیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق آج کا اجلاس آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ دونوں جانب سے اراکین کو متحرک رکھنے اور رابطوں کو مضبوط بنانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔





































